Topics

نفسیاتی اور روحانی تجربات

اہرام کے ذریعہ نفسیاتی اور روحانی تجربات کئے گئے تو ان سے حیران کن نتائج سامنے آئے، مثلاً روزانہ دو گھنٹے اہرام کے اندر بیٹھنے سے دن بھر کی تھکن بہت جلد ختم ہو جاتی ہے اور آدمی ہشاش بشاش رہتا ہے۔ غصہ اور طبیعت کی پژمردگی رفع ہو جاتی ہے جبکہ کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ اہرام کے اندر سونے سے کم وقت میں نیند پوری ہو جاتی ہے اور بیدار ہونے پر زیادہ فرحت و طاقت محسوس ہوتی ہے جبکہ اس دوران خواب صاف اور واضح نظر آتے ہیں جو کہ بیدار ہونے پر بھی حافظہ میں محفوظ رہتے ہیں۔ 

اہرام کے اندر بیٹھ کر ذہنی مرکزیت کی مشقیں کی جائیں تو یکسوئی جلد قائم ہو جاتی ہے۔ اہرام کے اندر بیٹھ کر قابل عمل خواہشات کے بارے میں سوچا جائے یا دعا کی جائے تو وہ بہت جلد پوری ہو جاتی ہے، گویا اہرام خیالات کو مادی شکل (Materialize) دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پیرامڈ کے خواص اور افادیت کے پس پردہ کام کرنے والے میکینیزم کا کھوج لگانے والے سائنسدان کہتے ہیں کہ اہراموں پر تحقیق کے دوران ان کے اندر سے ملنے والی اشیاء کے سائنسی مشاہدے اور تجزیوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ کوئی نامیاتی (Organic Matter) مادہ اہراموں میں رکھا جائے تو اس کا کچھ نہیں بگڑتا کیونکہ اہرامی شکل کے اندر نابیدیت (Dehydration) حنوطیت (Mummification) کا پیچیدہ عمل ظہور پذیر ہوتا ہے۔ اہرام کی ساخت میں ایک نامعلوم مگر انتہائی طاقتور توانائی موجود ہے۔ یہ مخروطی شکل برقی مقناطیسی لہروں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہے اور اس کے اندر Cosmic Raysکا ذخیرہ ہو جاتا ہے۔ اہرام انتہائی توانائی کی ایک قطعی نامعلوم قسم اپنے اندر مجتمع رکھتا ہے اور اسے برقرار بھی رکھتا ہے۔

ایک روحانی محقق کا کہنا ہے کہ ’’ہر مادی شئے میں سے مسلسل برقی مقناطیسی توانائی کی لہریں خارج ہوتی ہیں۔۔۔چاہے وہ شئے جاندار ہو یا ایسی شئے ہو جسے بے جان قیاس کیا جاتا ہے۔‘‘

اہرامی شکل سے الیکٹرک اور میگنیٹیک توانائی کی لہریں خارج ہوتی ہیں۔ اس قوت کی سب سے زیادہ اثر پذیری اہرام کے اندر نوک کے عین نیچے ایک تہائی (1/3) اونچائی پر ہوتی ہے۔


Topics


محمد رسول اﷲ ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔