Topics

حکمت ۔ زکریاؑ

بانجھ پن ایک مرض ہے جو مرد و خواتین دونوں میں پایا جاتا ہے، بانجھ پن کی دو اقسام ہیں:

۱۔ پرائمری بانجھ پن

۲۔ سیکنڈری بانجھ پن

پرائمری بانجھ پن پیدائشی ہوتا ہے یعنی تمام تولیدی اعضا موجود ہوں مگر بلوغت نہ ہو، تولیدی اعضاء کا مکمل نہ ہونے کا مطلب بچہ دانی میں کروموسومز داخل ہونے کا راستہ نہ ہو یا ٹیوب بند ہو۔ 

سکینڈری بانجھ پن Tubesکے رحم میں کسی قسم کا انفیکشن (ورم، تیزابیت، درد کے ساتھ بے قاعدگی، ایام نہ ہونا، زنانہ ہارمونز ایسٹروجن، پروجسٹرون معمول کے مطابق نہ بننا، ذہنی ہیجان، OVAانڈوں کا نہ بننا، سنیاس (عمر رسیدہ ہو جانا) ہارمونز نہ بننے کی وجہ سے تمام تولیدی اعضاء سکڑ جاتے ہیں اور تولید کے قابل نہیں رہتے۔

حضرت زکریاؑ کے قصے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

’’دیکھو ہم نے اس کی پکار سن لی۔ اسے (ایک فرزند) یحییٰ عطا کیا اور اس کی بیوی کو اس کے لئے تندرست کر دیا۔‘‘

اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریاؑ کی دعا قبول کر کے حضرت زکریاؑ کی زوجہ کے بانجھ پن کا علاج کر دیا۔ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہے جیسا چاہے کر دیتا ہے۔


Topics


محمد رسول اﷲ ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔