Topics

حکمت ۔ اسحٰق

اس واقعہ میں اللہ کی یہ نشانی ہے کہ حضرت اسحٰق علیہ السلام کی پیدائش کے وقت حضرت سارہؑ کی عمر نوے سال اور ان کے والد ماجد حضرت ابراہیمؑ کی عمر سو سال تھی۔ اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کے کیسے کیسے کرشمے دکھاتا ہے۔ اللہ جو چاہتا ہے ہو جاتا ہے۔ حضرت آدمؑ کو بغیر ماں باپ کے پیدا کر دیا۔ حضرت حوا ماں کے بغیر پیدا ہوئیں اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام باپ کے بغیر عالم ارواح سے عالم ظاہر میں تشریف لائے۔ ہزاروں سال پہلے بھی شادی، منگنی کا پیغام اس طرح بھیجا جاتا تھا جس طرح اس زمانے کا دستور ہے۔ 

جب بادشاہ نے ملک بدر کیا تو حضرت اسحٰق علیہ السلام نے مزاحمت نہیں کی۔ نہ اسے سیاسی مسئلہ بنایا۔ جب بادشاہ نے معافی مانگی تو دوبارہ وطن واپس آ گئے۔ زراعت و تجارت کے ساتھ تبلیغ دین کرتے رہے۔

٭٭٭٭٭


Topics


محمد رسول اﷲ ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔