Topics
حضرت لوطؑ کے قصے میں غیر طبعی عمل کا تذکرہ ہے اور اس غیر طبعی عمل کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے ناپسند کیا ہے کہ اس سے نوع انسانی میں ایسی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں جو انسانی تباہی کا پیش خیمہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمٰن و رحیم ہیں وہ اپنی مخلوق سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتے ہیں، جب قوم نے اللہ کے فرستادہ بندے حضرت لوطؑ کی نصیحت پر عمل نہیں کیا اور خود اپنی ہلاکت کے درپے ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے عذاب نازل فرمایا تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں میں یہ ہولناک بیماریاں منتقل نہ ہوں۔ ایڈز سے کس قسم کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں؟ سائنسی تحقیق کے مطابق ان کی تفصیل پیش کی جا رہی ہے۔
ایڈز ایک نہایت خطرناک مرض ہے جو ایچ آئی وی (Human Immuno Deficiency)وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے۔ یہ جراثیم جسم کے مدافعتی نظام (Immune System) کو تباہ کر دیتا ہے، ایڈر کا بنیادی سبب غیر فطری طریقہ سے مردوں کا آپس میں جنسی ملاپ ہے، ہر جاندار کے لئے اللہ نے ایک مدافعتی نظام بنایا ہے جس کی وجہ سے تمام اجسام، جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، ایڈز میں مدافعتی نظام اس قدر کمزور ہو جاتا ہے کہ نزلہ و زکام سے بھی مریض اپنا دفاع نہیں کر سکتا، ایڈز کا مریض ایڈز سے نہیں مرتا بلکہ دیگر خطرناک بیماریاں لاحق ہونے سے مر جاتا ہے۔ اور اس مرض کے حامل فرد کو کینسر اور دیگر Infectionباآسانی ہو جاتے ہیں۔
شروع میں ایڈز کا مریض صحت مند نظر آتا ہے لیکن HIVجراثیم آہستہ آہستہ جسمانی دفاعی نظام کو کھوکھلا کر دیتا ہے، یہ وائس خون میں جنسی رطوبتوں میں بھی چلے جاتے ہیں۔ یہ خون کے سفید خلیوں (WBCs) Macrophagesکو بھی متاثر کرتے ہیں، یہ خطرناک بیماری آدمی سے آدمی، عورت سے عورت یا عورت سے آدمی یا عورت سے بچوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔ یہ جراثیم مریض کے خون، Vaginal Fluidلعاب کے ذریعے دوسرے فرد میں سرائیت کر جاتی ہے۔ ایڈز کے زیادہ تر مریض شروع میں نزلہ، زکام میں مبتلا ہوتے ہیں، جسم پر Lymph Nodesبن جاتے ہیں اور ہر سال دس فیصد وزن کم ہوتا رہتا ہے، بخار رہتا ہے، رات کو پسینا بہت آتا ہے، مستقل دستوں کا مرض لگ جاتا ہے، آہستہ آہستہ پھیپھڑے، آنتیں، دماغ اور جلد بھی متاثر ہو جاتی ہے، مریض کھانستا رہتا ہے، معمولی ٹھنڈ سے نمونیہ ہو جاتا ہے۔ جسم کے مختلف حصوں پر جراثیم حملہ کر کے انہیں مفلوج کر دیتے ہیں۔ انفیکشنز کی وجہ سے مریض دن بہ دن کمزور ہو تا رہتا ہے، چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہتا، جلد یا پھیپھڑوں میں چھوٹے چھوٹے گول Nodulesبن جاتے ہیں جن سے کینسر ہو جاتا ہے اور وزن اتنا کم ہو جاتا ہے کہ مریض مر جاتا ہے ابھی تک اس مرض کا کوئی مادی علاج دریافت نہیں ہوا۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔