Topics

اظہارتشکر


الحمدللہ!

کتاب محمد رسول اللہﷺ جلد سوئم کی جس طرح پذیرائی ہوئی ہے وہ ہم سب کیلئے باعث مسرت ہے۔

قارئین کا انتہائی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کتاب میں غلطیوں کی نشاندہی کی۔ میں نے نہایت توجہ کے ساتھ غلطیوں کی تصیح کرادی  ہے۔

اس سلسلے میں میں والد محترم عظیمی صاحب کی کتاب کی اصلاح میں دلچسپی لینے کیلئے بھی ممنون ہوں۔

بشری تقاضوں کے تحت اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو کرم فرما حضرات و خواتین سے التماس ہے کہ وہ ادارہ کو مطلع فرمائیں۔

دعاؤں کا طالب

حکیم سلام عارف عظیمی

نگراں الکتاب پبلیکیشنز

فون:6622784


Topics


محمد رسول اﷲ ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔