Topics

حکمت ۔ کہف

اس زمانے میں قیامت اور آخرت کے مسئلے پر زور و شور سے بحث جاری تھی۔ یہودیوں کا ایک فرقہ صدوقی کھلم کھلا آخرت کا منکر تھا، صدوقی توریت کی ایسی دلیلیں پیش کرتے تھے جن سے آخرت کی زندگی مشکوک ہو جاتی تھی اس کے ساتھ ساتھ عیسائی علماء کے پاس کوئی وزنی اور حتمی دلیل نہیں تھی جس سے وہ ثابت کر دیتے کہ اس دنیا کے بعد آخرت کی زندگی بھی ہے۔ صدوقیوں کے شعور اتنے پست تھے کہ ان کے ذہن میں یہ بات نہیں آتی تھی کہ مرنے کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کے بعد حساب کتاب کا عمل شروع ہو گا، اس بحث و تمحیص میں منکرین آخرت کا پلہ بھاری تھا۔

اللہ تعالیٰ نے اس گمراہی کو ختم کرنے کے لئے اصحاب کہف کا واقعہ بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے لئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے کہ وہ کسی کو تین سو سال یا زیادہ سلا کر دوبارہ بیدار کر دے اور اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس شخص یا اشخاص کی شکل و صورت میں کوئی تغیر ہو۔ اللہ تعالیٰ جب اور جہاں چاہے غیر معمولی عالم مظاہر ہو جاتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


Topics


محمد رسول اﷲ ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔