Topics
سوال یہ ہے کہ جب دنیا میں آبادی ہی نہیں رہے گی تو کس مخلوق پر حکمرانی کی جائے گی۔ سائنسدانوں اور رحم دل انسانوں کو چاہئے کہ باہم شیر و شکر رہیں جس طرح ایک شہر میں بہت سارے محلے ہیں، بہت سارے گھر ہیں اور ایک گھر میں بے شمار افراد خوش باش زندگی گزارتے ہیں اسی طرح دوسرے ممالک بھی اپنی سرحدوں میں اپنے ملک کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں اور ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
* مالی منفعت اور اسلحہ کے زور پر حکمرانی قائم کر کے ساری دنیا کو اپنا غلام نہ بنائیں۔
* زر پرستی شرک کی ایسی آگ ہے جس میں ہر کوئی جل کر خاکستر ہو جاتا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ گناہ تو معاف کر دیئے جاتے ہیں مگر دولت پرستی ناقابل معافی جرم ہے۔
* جو لوگ سونا چاندی جمع کرتے ہیں اور اللہ کے نام پر خرچ نہیں کرتے ان کے لئے درد ناک عذاب کی بشارت ہے۔
٭٭٭٭٭
خواجہ شمس الدین عظیمی
قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔