Topics

بے وفا بیوی:

اذیت دینے کی مہم میں آپ کی زوجہ مشرکین کی ہمنوا بن گئی تھی۔

’’تب بولے سردار جو منکر تھے اس کی قوم کے، یہ کیا ہے؟ ایک آدمی ہے جیسے تم چاہتے ھو کہ بڑائی کرے تم پر اور اگر اللہ چاہتا ہے تو اتارتا فرشتے ہم نے یہ نہیں سنا اپنے اگلے باپ دادوں سے اور کچھ نہیں کہ یہ ایک مرد ہے کہ اس کو سودا ہے۔‘‘

(سورۃ المومنون۔ ۲۴۔۲۵)

حضرت نوحؑ نے ان سے بار ہا کہا:

’’مجھے تمہارے مال کی خواہش نہیں ہے، نہ ہی مجھے جاہ و منصب کی تمنا ہے میں اجرت کا طلبگار نہیں ہوں، میرے لئے اجر و ثواب اللہ کے پاس ہے اور وہی بہترین قدر دان ہے۔‘‘

حضرت نوحؑ نے قوم کی اصلاح کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں مگر قوم نے انکار اور کفر کی روش کو ترک نہیں کیا، جس قدر حضرت نوحؑ نے تبلیغ حق کی اسی قدر قوم نے بغض و عناد کا اظہار کیا اور ایذا رسانی اور تکلیف دہی کا ہر طریقہ استعمال کیا۔ گمراہ لوگ اپنے آباؤ اجداد کی اجارہ داری قائم رکھنے کے لئے ضد اور ہٹ دھرمی سے باز نہیں آئے۔

’’اور انہوں نے کہا! ہرگز اپنے معبود کو نہ چھوڑو اور نہ چھوڑو ’ود‘ کو اور نہ ’سواع‘ کو اور نہ ’یغوث‘ کو اور نہ ’یعوق‘ کو اور نہ ’نسر‘ کو۔‘‘

(سورۃ ہود۔ ۲۳)

انہوں نے حضرت نوحؑ سے کہا:

’’تو ہم سے جھگڑا اور بہت جھگڑ چکا اور لے آ، جو وعدہ دیتا ہے ہم کو اگر تو سچا ہے۔‘‘

(سورۃ ہود۔ ۳۲)

حضرت نوحؑ نے ان سے کہا:

’’عذاب الٰہی میرے قبضے میں نہیں ہے وہ تو اس کے قبضے میں ہے جس نے مجھ کو رسول بنا کر بھیجا ہے، وہ چاہے گا تو سب کچھ ہو جائے گا۔‘‘

’’لائے گا تو اس کو اللہ ہی اگر چاہے گا اور تم اس کو تھکا دینے والے نہیں ہو۔‘‘

(سورۃ ہود۔ ۳۳)


Topics


محمد رسول اﷲ ۔ جلد سوم

خواجہ شمس الدین عظیمی

قرآن کریم میں اﷲ تعالیٰ نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے اس میں کوئی سورہ، کوئی آیت اور کوئی نقطہ مفہوم و معانی سے خالی نہیں ہے۔ اﷲ کے علوم لامتناہی ہیں۔ اﷲ کا منشاء یہ ہے کہ ہم لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھ کر خود بھی قدم بڑھائیں اور اﷲ کی نعمتوں کے معمور خزانوں سے فائدہ اٹھائیں۔ قرآن پاک میں انبیاء سے متعلق جتنے واقعات بیان ہوئے ہیں ان میں ہمارے لئے اور تمام نوع انسانی کیلئے ہدایت اور روشنی ہے۔ کتاب محمد رسول اﷲ۔ جلد سوئم میں عظیمی صاحب نے مختلف انبیاء کرام کے واقعات میں روحانی نقطۂ نظر سے اﷲ تعالیٰ کی حکمت بیان فرمائی ہے۔