Topics
اسباب
وائرس فنگس پریشانی ذہنی دباؤ
دماغی کشمکش اعصابی کشاکش یا نظام ہضم کی بیماریاں۔
علامات
منہ کے اندر رخسار کے اندرونی
رخ زبان پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ کھانا کھانے میں تکلیف ہوتی ہے اور ان چھالوں میں درد
ہوتا ہے۔ فنگس کی صورت میں سفید تہہ زبان کے اوپر بن جاتی ہے۔
علاج
۱۔ نیلا رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ زرد رنگ پانی رات
۳۔ آسمانی رنگ پانی سے
غرارے اور کلی دن میں تین بار
۴۔ صبح نہار منہ زرد شعاعوں
کا تیل پیٹ پر مالش کریں۔ مرہم زرد معدہ کے منہ پر سوتے وقت مالش کریں
اسباب
ٹھنڈے مشروبات، کھٹی چیزیں،
کثرت کے ساتھ سگریٹ نوشی، ایسی نوکری جس میں بیٹھا رہنا پڑے اور آواز کا اونچا استعمال
زیادہ ہو سردی کا موسم اور بیکٹیریا اس کے اسباب ہیں۔
علامات
بخار، سر درد، متلی، گلے میں
درد، نگلنے میں تکلیف۔
نبض کی رفتار تیز ہو جاتی
ہے اور گلے کے معائنہ کے دوران اندرونی جھلی کا رنگ گلابی نظر آتا ہے۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ فیروزی رنگ پانی دوپہر
و رات
۳۔ نیلے رنگ پانی کے غرارے
صبح و شام
اسباب
حادگلے کے ورم کا صحیح علاج
نہ کیا جائے یا مریض میں قوت مدافعت کمزور ہو تو مزمن بن جاتا ہے۔
تیز آواز میں باتیں کرنا زیادہ
سگریٹ نوشی گرد و غبار شراب نوشی اور بڑھے ہوئے ٹانسلز اس کے اسباب میں سے ہیں۔
شکایات و علامات
مریض گلے میں سوزش اور خشک
کھانسی کی شکایت کرتا ہے اور بار بار کھنکھارتا ہے۔ معائنہ کرنے پر گلے کی اندرونی
جھلی کا رنگ سرخ نظر آتا ہے۔
علاج
۱۔ نیلا رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ نارنجی رنگ پانی دوپہر
و رات
۳۔ آسمانی رنگ کے پانی
سے غرارے دن میں تین بار
۴۔ نارنجی شعاعوں کا تیل
گلے پر صبح و شام پانچ پانچ منٹ ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔
اسباب
یہ بیماری مردوں میں زیادہ
ہوتی ہے اور ورثہ میں منتقل ہوتی ہے۔ مندرجہ ذیل اشیاء سے عموماً الرجی ہوتی ہے۔
گرد و غبار، پولن گرین (Pollens) انڈہ، مچھلی، سردی اور کسی
دوا سے الرجک ہونا۔
اس بیماری کی دو اقسام ہیں:
۱۔ وہ جو کسی مخصوص موسم
میں ہوتی ہے۔
۲۔ وہ جو پورا سال رہتی
ہے۔
علامات
ناک بند رہتی ہے۔ خصوصاً لیٹتے
وقت بہت زیادہ بند رہتی ہے۔ ناک سے رطوبت نکلتی ہے۔ دورہ کی شکل میں چھینکیں آتی ہیں۔
آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔ ناک کی جھلی میں ورم ہو جاتا ہے اور ناک کے غدود بڑھ جاتے
ہیں۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سبز رنگ پانی دوپہر
و رات
۳۔ ناک کی ہڈی پر نیلی
شعاعوں کا تیل مالش کریں
۴۔ 9 x 12انچ شیشہ پر سبز رنگ پینٹ
کروا کر صبح و شام کھانے سے پہلے دس دس منٹ دیکھیں۔ رنگین شیشہ دیکھتے وقت چار فٹ کا
فاصلہ ہونا چاہئے۔ شیشہ صاف شفاف ہونا ضروری ہے۔
۵۔ نظام ہضم درست رہنے
کی تدبیر بھی ضروری ہے
اسباب
ہائی بلڈ پریشر حدت بخار ناک
میں زخم دماغ میں گرمی اور اکثر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ناک سے خون بہنے لگتا ہے۔
علامات
سر میں گرمی اور خشکی معلوم
ہوتی ہے۔ ناک کے نتھنوں میں جلن سوزش اور بعض اوقات خارش معلوم ہوتی ہے۔ دھوپ میں چلنے
حقہ پینے یا پان چبانے ناک کھجانے چھینکنے یا زور سے کھنکارنے سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے۔
بعض دفعہ بغیر کسی وجہ کے نکسیر پھوٹ جاتی ہے اور ناک سے خون بہنے لگتا ہے اور کبھی
خون ایک یا دونوں نتھنوں سے قطرہ قطرہ یا دھار کی صورت میں بہتا ہے۔
علاج
۱۔ سبز رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سبز رنگ پانی دونوں
وقت کھانے سے پہلے
۳۔ ناک پر سبز رنگ شعاعوں
کے تیل کی مالش کریں
۴۔ مریض کے سر پر آسمانی
رنگ کی اور سبز رنگ کی روشنی دس دس منٹ تک ڈالیں
۵۔ آسمانی رنگ پانی ناک
میں چڑھانے سے نکسیر رک جاتی ہے
اسباب
کھوپڑی اور چہرے کی ہڈیوں
میں کئی جگہ خلا ہوتا ہے جس کو سائی نس کہتے ہیں۔ بیکٹیریا کی کئی اقسام سائی نس کے
ورم کا باعث بنتی ہیں۔ ناک کے پولپ (Polyps) ناک کی ہڈی کا ٹیڑھا ہو جانا اور ناک کا انفیکشن
سائی نس کا باعث بنتا ہے۔
علامات
سر درد متلی بخار کی شکایت
ناک کا ایک نتھنا بند رہتا ہے اور دوسرے نتھنے سے رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے۔ متاثرہ
سائی نس کے اوپر درد محسوس ہوتا ہے۔ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض رونے لگتا ہے اور
کسی کل اسے چین نہیں آتا۔
علاج
۱۔ Indigoرنگ پانی صبح و شام
۲۔ نارنجی رنگ پانی کھانے
سے پہلے
۳۔ صبح و شام جامنی شعاعوں
کا تیل پیشانی پر ملیں اور پوری ناک پر نیلی شعاعوں کا تیل مالش کیا جائے۔
اسباب
دانتوں پر میل کا جمنا دانتوں
کو صاف نہ رکھنا میٹھی اور کھٹی چیزوں کا بکثرت استعمال بدہضمی ہونا پارہ سے مرکب کسی
دوا کا استعمال دانتوں کی جڑوں میں کیڑا لگنا گیس کا اسفل کی بجائے اوپر کی طرف رجوع
کرنا کمزور مسوڑھوں پر سخت ٹوتھ برش استعمال کرنا دانتوں سے کسی سخت دھات کو موڑنا
کولڈ ڈرنک بوتل کے اوپر ڈھکن کو دانتوں سے کھولنا غیر ضروری طور پر دانتوں میں سخت
لکڑی یا ٹوتھ پک (Tooth Pick) سے خلال کرنا چھالیہ کھانا چیونگم اور ٹافیوں
کا زیادہ استعمال تیز گرم روٹی یا تیز گرم مشروب کے بعد ٹھنڈا پانی دانتوں پر لگنا۔
علامات
دانت میں شدید درد ہوتا ہے
منہ چلانے سے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔ مسوڑھے متورم ہو جاتے ہیں۔ بعض دفعہ چہرہ پر بھی
ورم آ جاتا ہے۔
علاج
۱۔ درد کی صورت میں آسمانی
رنگ پانی کی کلی بار بار کریں
۲۔ نیلا رنگ پانی صبح
و شام کھانے سے پہلے
۳۔ سبز رنگ پانی کھانے
کے بعد دونوں وقت
۴۔ زرد رنگ پانی دونوں
وقت کھانے سے پہلے
۵۔ مرہم زرد معدہ کی جگہ
چاروں طرف جذب کریں
اسباب
غذا میں وٹامن سی کی کمی نظام
ہضم کی خرابی شراب کا استعمال۔
علامات
پیٹ میں گیس بھری رہنا حلق
سے گیس کا اخراج قبض یا بار بار پیچش ہونا فضلہ کا صحیح اخراج نہ ہونا مسوڑھوں کا سوج
جانا مسوڑھوں میں پیپ پیدا ہونا، مسوڑھوں کی گرفت کمزور ہونے سے دانت کھل جاتے ہیں
اور دانتوں میں فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔ دانت پر مسوڑھوں کے نیچے پیپ جم جاتی ہے منہ سے
بدبو آتی ہے نوالہ چباتے وقت کراہت محسوس ہوتی ہے۔
علاج
۱۔ فیروزی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ نارنجی رنگ پانی کھانے
سے پہلے
۳۔ نارنجی شعاعوں کا تیل
ناف ک ے چاروں اطراف مالش کریں
۴۔ وٹامن سی کی گولیاں
دن میں دوبار
۵۔ انار کے چھلکے پانی
میں اتنا پکائیں کہ پانی میں انار کا رنگ غالب ہو جائے۔ صبح شام رات ایک ایک گلاس انار
کے پانی سے کلیاں کریں۔
۶۔ پائیریا میں ہاضمہ
خراب رہتا ہے یا ہاضمہ خراب ہونے سے پائیریا ہوتا ہے۔ عام طور سے پائیریا کے علاج میں
نظام ہضم درست کرنے کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اس لئے پائیریا کا مستقل علاج نہیں ہوتا۔
ڈینٹسٹ وہ اچھا سمجھا جاتا
ہے جو دانت نکالنے کی مخالفت کرتا ہے۔ جب کہ ابتدائی دنوں میں اگر خراب مسوڑھوں سے
دانت الگ کر دیا جائے تو دانت لگانے میں بتیسی (Denture) زیادہ بہتر سیٹ ہوتی ہے۔
مسوڑھے گلنے کی وجہ سے ڈینچر صحیح طرح سیٹ نہیں ہوتا ایسی صورت حال میں معالج کو چاہئے
کہ وہ مریض کو ماہر امراض دندان سے رجوع کرنے کا مشورہ دے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)