Spiritual Healing

باب نمبر۱۵:گردہ اور مثانہ کے امراض

گردہ اور مثانہ کے امراض

بستر میں پیشاب

اسباب

کثرت سے ٹھنڈی چیزوں کا استعمال، ایسی چیزیں جو مزاج میں سرد تر ہوں، زیادہ کھانے سے اور سردی کی بنا پر مثانہ کمزور ہو جاتا ہے۔ آنتوں میں کیڑے ہونے یا کانچ نکلنے سے بعض مرتبہ ہاضمہ کی خرابی سے ضعف و نقاہت کی وجہ سے نچلے دھڑ کے فالج کی وجہ سے حرام مغز پر چوٹ لگنے سے بڑھاپے کی وجہ سے اور ذہنی امراض کی بنا پر یہ بیماری ہوتی ہے۔

علامات

دن میں بلا ارادہ پیشاب خارج ہو جاتا ہے۔ عموماً رات کو سوتے ہوئے بستر پر بے خبری میں پیشاب نکل جاتا ہے۔ دن رات میں کئی کئی بار پیشاب آتا ہے۔ ایسے مریضوں کو نیند زیادہ آتی ہے۔ اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں کہ پیشاب کی ضرورت ہے اور کسی مقام پر بیٹھے ہوئے پیشاب کر رہے ہیں۔

علاج

یہ مرض اگر بچوں میں ہو

۱۔            نارنجی رنگ پانی صبح و شام پلائیں

۲۔           سرخ رنگ کی روشنی روزانہ دس منٹ تک مثانہ پر ڈالیں

بڑوں میں ہو یا حرام مغز کی خرابی کی وجہ سے ہو تو

۱۔            سرخ رنگ پانی صبح و شام

۲۔           ہلکا نیلا پانی (آسمانی) کھانے سے بیس منٹ پہلے

۳۔          جامنی رنگ تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر دائروں میں مالش کریں

۴۔          مثانہ پر سرخ رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک ڈالیں

۵۔          کالے تلوں کو صاف پانی میں دھو کر چالیس دن تک پرپل شعاعوں میں رکھیں اور سوتے وقت بڑوں کو ۲ بڑے

چمچے اور چھوٹوں کو ایک ایک چمچہ کھلائیں۔

سوزاک

اسباب

غیر صحت مند جنسی اختلاط اس کا سبب ہے۔ یہ مرض ایک قسم کے جراثیم گونوکوکائی (Gonococci) سے ہوتا ہے۔ یہ جراثیم بیرونی جنسی اعضاء میں موجود ہوتے ہیں اور جنسی اختلاط کے وقت ایک دوسرے میں منتقل ہو کر دو سے چودہ دن کے اندر بیماری کی علامات پیدا کر دیتے ہیں۔

علامات

پیشاب کی نالی کے منہ پر سوزش ہوتی ہے اور پیشاب کرتے وقت درد ہوتا ہے۔ اس کے بعد پیپ خارج ہونے لگتی ہے۔ جو ابتداء میں رقیق نیلگوں ہوتی ہے بعد میں گاڑھی اور مقدار میں زیادہ ہو جاتی ہے۔ آس پاس کی گلٹیاں پھول جاتی ہیں، پشت کمر اور کولہوں میں تناؤ کے ساتھ درد ہوتا ہے، بخار بھی ہو جاتا ہے، پیشاب میں خون کا اخراج ہو سکتا ہے اور پیشاب بالکل بند بھی ہو سکتا ہے۔ تکلیف عام طور پر دو تین ہفتے رہتی ہے۔ علاج صحیح ہو جائے تو تمام علامات میں کمی ہو جاتی ہے اور اگر علاج درست نہ ہو یا بدپرہیزی کر لی جائے تو مرض پیشاب کی نالی کے پچھلے حصے وہاں سے مثانہ خصیے بیضہ دانی اور بعض اوقات گردوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر مردوں کے خصیے اور عورتوں کی بیضہ دانی زیر اثر آ جائیں تو بچے پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہو جاتی ہے۔

کبھی کبھار یہ مرض مزمن شکل اختیار کر لیتا ہے اور برسوں تک جسم کے اندر چھپا رہتا ہے۔ ایسی صورت میں کوئی شدید علامات ظاہر نہیں ہوتیں البتہ کسی قدر پیپ خارج ہونے سے کپڑے داغدار ہو جاتے ہیں۔ پیشاب میں جلن کا معمولی احساس ہوتا ہے۔ بدپرہیزی کی صورت میں تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ اس خفیف حالت میں بھی یہ مرض دوسروں کو لگ سکتا ہے۔ سوزاک کے مرض میں علاج سے زیادہ احتیاط اور پرہیز کی ضرورت ہے۔

علاج

۱۔            نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔           سبز رنگ پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے

۳۔          زرد رنگ پانی کھانے کے بعد

گردوں کا ورم

اسباب

گردوں میں انفیکشن یا تو خون کے ذریعہ آنے والے جراثیم سے ہوتا ہے یا مثانے کے انفیکشن کے جراثیم گردے میں پہنچ کر گردوں کو متاثر کر دیتے ہیں۔ دوسری صورت عام ہے۔ گردوں کے انفیکشن کی دو اقسام ہیں:

۱۔            حاد ورم

۲۔           مزمن ورم

گردوں کا حاد ورم

علامات

مریض کی کمر میں ایک طرف یا دونوں طرف اچانک درد اٹھتا ہے جو سامنے کی طرف سے نیچے آتا ہے۔ اس کے ساتھ پیشاب کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ بوند بوند کر کے تکلیف کے ساتھ اور بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ مریض کو بخار ہو جاتا ہے، کبھی کبھی الٹی ہوتی ہے اور جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ پیشاب میں پیپ خون کے سفید ذرات اور سرخ ذرات موجود ہوتے ہیں۔

علاج

۱۔            فیروزی رنگ پانی صبح و شام

۲۔           سبز رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔          زرد رنگ پانی کھانے کے بعد

۴۔          سبز روشنی گردوں کی جگہ پانچ منٹ صبح پانچ منٹ رات ڈالیں

۵۔          سبز شعاعوں کا تیل گردوں کی جگہ تین منٹ صبح تین منٹ شام اور تین منٹ رات ہلکے ہاتھ سے ہتھیلی اور انگلیوں کے درمیانی ابھار سے مالش کریں

 

گردوں کا مزمن ورم

علامات

اس مرض میں مریض زیادہ تر سستی، تھکن، ہائی بلڈ پریشر یا پھر گردے فیل ہو جانے کی وجہ سے معالج کے پاس آتے ہیں۔ بعض مریضوں کو پیشاب بار بار آتا ہے۔ تکلیف کے ساتھ پیشاب آنے اور کمر میں درد کی شکایت بھی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مریض کے پیشاب میں خون اور کم مقدار میں پروٹین بھی موجود ہوتی ہے۔

علاج

۱۔            نارنجی رنگ کی روشنی گردوں پر پندرہ منٹ کے لئے ڈالیں

۲۔           نارنجی رنگ پانی صبح و شام دیں

۳۔          سبز رنگ پانی دوپہر و رات کھانے سے پہلے

۴۔          ورم کے لئے زیتون رنگ پانی صبح و شام

درد گردہ

اسباب

غلیظ اور ٹھنڈی چیزیں زیادہ کھانے سے برف کا پانی بکثرت پینے سے اور ریاح کی وجہ سے گردے میں کھچاوٹ پیدا ہونے سے درد گردہ کی شکایت ہو جاتی ہے۔ پتھری گردے سے مثانہ کی طرف جانے سے غیر صاف پانی پینے اور ایسی غذائیں استعمال کرنے سے جن سے گیس بنتی ہو اور پیشاب کم آنے سے یہ مرض ہوتا ہے۔

علامات

کمر میں گردے کے مقام پر سخت درد ہوتا ہے۔ تکلیف کی شدت سے مریض ماہی بے آب کی طرح لوٹتا اور تڑپتا ہے۔ بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے مگر پیشاب خارج نہیں ہوتا اگر آتا بھی ہے تو قطرہ قطرہ ٹپکتا ہے۔ پتھری کی وجہ سے ہو تو خون آمیز پیشاب آتا ہے۔ ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں، آنکھوں کے سامنے اندھیرا آ جاتا ہے۔ نبض باریک اور کمزور چلتی ہے، متلی اور قے ہوتی ہے۔ ریاحی درد میں درد ایک جگہ قائم نہیں رہتا، ادھر ادھر پھرتا ہے اور گردہ کے مقام پر بوجھ نہیں ہوتا۔

علاج

۱۔            نارنجی رنگ پانی صبح و شام

۲۔           سبز رنگ پانی دوپہر و رات کھانے سے پہلے

۳۔          جامنی رنگ کا پانی صبح و شام

۴۔          پتھری کے لئے جامنی رنگ کی روشنی گردوں کے مقام پر صبح پندرہ منٹ نارنجی روشنی شام بیس منٹ تک ڈالیں

۵۔          سبز شعاعوں کا تیل گردوں کی جگہ دائروں میں مالش کریں

۶۔           زرد شعاعوں کا تیل پیٹ پر دن میں ایک وقت مالش کریں

مثانے اور پیشاب کی نالی کا ورم

اسباب

گردوں، گردوں کی نالی (Ureter) اور مثانہ میں بیکٹیریا کی وجہ سے انفیکشن ہو جاتا ہے۔ مثانہ اور پیشاب کی نالی کا انفیکشن گردوں کے انفیکشن سے زیادہ عام ہے۔

علامات

اس میں مریض کو بار بار پیشاب کرنے کی حاجت ہوتی ہے۔ پیشاب کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ پیٹ کے نچلے حصے (پیڑو) میں درد ہوتا ہے۔ پیشاب میں خون بھی آ جاتا ہے۔ پیشاب میں بیکٹیریا کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

علاج

۱۔            گہرا نیلا رنگ پانی صبح و شام

۲۔           سبز رنگ پانی دوپہر و رات

۳۔          نیلی روشنی مثانہ پر رات اور دن میں پانچ پانچ منٹ تک ڈالیں

پیشاب میں خون آنا

اسباب

اس کے اسباب مندرجہ ذیل ہیں:

۱۔            گردوں کی خود مدافعتی بیماری (Glomerulo Nephritis) خود مدافعتی بیماریاں وہ بیماریاں ہیں جس میں جسم کا مدافعتی نظام اپنے ہی جسم کے کسی حصے کے خلاف بیدار ہو جاتا ہے۔

۲۔           مثانے کا کینسر

۳۔          گردوں کی یا مثانے کی پتھری

۴۔          چوٹ

علامات

خون پیشاب کے ساتھ مل کر آتا ہے اور کبھی پیشاب سے پہلے یا بعد میں آتا ہے اور کبھی بجائے پیشاب کے صرف خون ہی آتا ہے۔ بعض کمزور اشخاص کو اس مرض کے شروع ہونے سے پہلے سردی لگتی ہے اور کپکپی طاری ہو جاتی ہے اور پھر تھوڑا خون آمیز پیشاب آتا ہے اور چند گھنٹوں کے بعد خود بخود صاف پیشاب آنے لگتا ہے۔ مثانہ سے خون پیشاب میں مل کر آتا ہے تو پیشاب کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور اس میں خون کے منجمد ٹکڑے پائے جاتے ہیں اور جب گردوں سے خون آتا ہے تو کمر میں گردوں کے مقام پر درد ہوتا ہے اور پیشاب گوشت کے دھوون جیسا سرخ ہوتا ہے۔

علاج

۱۔            سبز رنگ پانی صبح و شام

۲۔           نیلا رنگ پانی کھانے سے پہلے

۳۔          گردوں یا مثانے کی پتھری کے لئے دیکھئے درد گردہ کا علاج اور مثانہ کے کینسر کے لئے دیکھئے کینسر کا علاج۔


کلر تھراپی

خواجہ شمس الدین عظیمی

حضرت لقمان علیہ السلام کے نام

جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی 

 

وَ لَقَدْ اٰ تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ

(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)

اور ہم نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔

اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo 

اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo 

تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo

نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo

(القرآن)