Spiritual Healing
اسباب
کثرت جماع، جلق کے باعث اور
عضو تناسل کے ذکی الحس ہونے سے جریان ہو جاتا ہے۔ گرم اشیاء، شراب، گردوں میں پتھری،
دائمی قبض، مثانہ میں خراش، زیادہ گوشت خوری وغیرہ اس کے اسباب ہیں۔
علامات
جب مرض گردے یا مثانہ کی خراش،
پتھری یا قبض کی وجہ سے ہو تو پیشاب کے چند قطرے خارج ہو جاتے ہیں۔ مقوی اور گرم غذاؤں
کی وجہ سے انزال کی شکایت ہو جاتی ہے۔ جلق یا کثرت جماع کے سبب سے مریض کاہل اور سست
ہو جاتا ہے ، اعضا شکنی ہوتی ہے۔ پیشاب کرتے وقت جلن اور خارش محسوس ہوتی ہے۔ پیشاب
بار بار اور زیادہ مقدار میں آتا ہے۔ کمر میں درد ہوتا ہے۔ دماغ اور پٹھے کمزور ہو
جاتے ہیں۔ جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے۔ کام کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ سر میں درد ہوتا ہے
اور چکر آتے ہیں۔ مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ پشت پر چیونٹیاں رینگتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔
حافظہ کمزور اور ذہن کند ہو جاتا ہے۔ نیند پوری طرح نہیں آتی۔ عموماً قبض رہتا ہے۔
بھوک نہیں لگتی۔ مباشرت کی خواہش پہلے بہت زیادہ اور پھر کم ہو جاتی ہے۔ ذرا سی تحریک
سے اور محض مباشرت کے خیال سے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں۔
علاج
۱۔ زیتونی (Olive) رنگ پانی صبح و شام دیں
۲۔ قبض کی وجہ سے ہو تو
زرد رنگ پانی صبح و شام دیں
۳۔ سبز رنگ پانی ناشتہ
کے بعد اور رات کو سوتے وقت دیں
۴۔ جامنی تیل کولہوں کے
درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر دائروں میں مالش کریں
۵۔ زرد شعاعوں کا تیل صبح
نہار منہ پیٹ پر ناف کے چاروں طرف مالش کریں
مادہ تولید کثرت سے خارج ہونے
سے اعضاء ضعیف ہو جاتے ہیں۔ پیشاب بار بار اور جل کر آتا ہے۔ رطوبات فاسدہ جمع ہو جاتی
ہیں۔ عضو مخصوص کی رگیں پھول جاتی ہیں۔ طبیعت پریشان اور غمگین رہتی ہے۔ سستی اور کاہلی
کی وجہ سے کاروبار حیات میں دل نہیں لگتا۔ مجالس میں بیٹھنے سے بیزاری ہوتی ہے، آدمی
تنہائی پسند ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگ خجالت اور شرمندگی کی وجہ سے کسی سے آنکھ نہیں ملاتے۔
جلد کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے۔ آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں اور بصارت کم ہو
جاتی ہے۔ سر میں بار بار درد ہوتا ہے اور چکر آتے ہیں۔
علاج
۱۔ فیروزی رنگ پانی صبح
و شام اور افاقہ ہونے پر صرف رات کو دیں
۲۔ زرد رنگ پانی دو وقت
کھانے سے پہلے دیں
۳۔ صبح کے وقت نیلی شعاعوں
کا تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر دائروں میں مالش کریں
۴۔ بینگنی شعاعوں کا تیل
رات کو سونے سے پہلے مثانہ پر ہلکے ہاتھ سے دائروں میں مالش کریں
۵۔ حبس ریاح اور قبض کے
ختم ہونے کے لئے مرہم زرد معدہ کی جگہ مالش کریں
۱۔ اس کی وجوہات زیادہ
تر نفسیاتی ہوتی ہیں
۲۔ ٹیسٹو سٹیرون (Testosterone) ہارمون کی کمی کی وجہ سے
۳۔ کافی عرصہ تک رہنے والے
جسمانی بیماریاں مثلاً
جگر کا سکڑنا
جسم کے کسی حصے میں کینسر
دل کی کوئی بیماری
تجرد کی زندگی میں جو لوگ
بہت زیادہ محتاط ہوتے ہیں اور سالہا سال جنسی جذبہ سے غیر مانوس ہوتے ہیں ان کے اندر
بھی جنسی تحریکات تقریباً ختم ہو جاتی ہیں۔ ایسے لوگ نامرد نہیں ہوتے۔ ان کے اند رجب
جنسی تحریکات متحرک ہو جاتی ہیں تو وہ وظیفہ زوجیت احسن طریقہ پر پورا کرتے ہیں۔
جس طرح آدمی نامرد ہوتا ہے۔
اسی طرح عورت بھی ناعورت ہوتی ہے۔ ایسی خواتین میں جنسی جذبہ یا تو بالکل نہیں ہوتا
یا انہیں اس عمل سے کراہت محسوس ہوتی ہے۔ کبھی کبھی ان کے اوپر خوف کا غلبہ ہو جاتا
ہے۔
نوٹ: والدین اور اساتذہ کی
یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلوغت کے بعد کی زندگی کے بارے میں نوجوان نسل کو معلومات فراہم
کریں۔ لڑکے اور لڑکیوں کو نفع و نقصان سے آگاہ کریں۔
علاج
نامردی کے علاج کے ساتھ ساتھ
اس بیماری کا علاج ہونا ضروری ہے۔ جس بیماری کی وجہ سے یہ مرض لاھق ہوتا ہے۔ اس کے
لئے دیکھئے ذیابیطس دل کی بیماریاں اور کینسر۔
۱۔ جامنی رنگ پانی صبح
و شام افاقہ ہونے کی صورت میں صرف رات کو استعمال کریں
۲۔ جامنی شعاعوں کا تیل
صبح و شام کولہوں کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر مالش کریں
۳۔ گہرا نیلا رنگ پانی
ناشتہ کے بعد اور رات کو سوتے وقت
۴۔ سرخ رنگ پانی کھانے
کے بعد
۵۔ ہارمون کی کمی دور کرنے
کے لئے جنگھاسوں اور پنڈلی پر سرخ تیل مالش کریں
اسباب
عموماً جلق و مشت زنی، کثرت
مجامعت، جنسی تلذذ، جنسی لٹریچر، فاسد خیالات، عریاں تصاویر اور ہر وقت متفکر رہنے
سے یہ شکایت پیدا ہوتی ہے۔ سرعت انزال کی ایک بڑی وجہ مادہ تولید کا رقیق ہونا ہے۔
علاج کے ساتھ ایسی غذائیں تجویز کی جائیں جو مادہ کو غلیظ کرتی ہوں۔ باقی اسباب وہی
ہیں جو جریان و احتلام کے بیان میں تحریر ہو چکے ہیں۔
علامات
مباشرت کے وقت فوری طور پر
انزال ہو جاتا ہے۔
ضعف باہ کی شکایت شدید ہوتی
ہے۔ کبھی بلا انتشار انزال ہو جاتا ہے۔ اپنے ارادہ میں ناکامی کے باعث مریض شرمندگی
سے زندگی پر موت کو ترجیح دیتا ہے۔
مباشرت میں کامیابی اور ناکامی
کا تعلق براہ راست دماغ سے ہے۔ دماغ جب منفی خیالات کی آماجگاہ بن جاتا ہے تو اعصاب
متاثر ہوتے ہیں اور اعصاب کی کارکردگی میں اعتدال اور توازن نہ ہونے سے سرعت انزال
کی شکایت ہو جاتی ہے۔
دماغی سکون اور اطمینان قلب
سے مرد و عورت کے اندر قوت ارادی (Will Power) زیادہ ہوتی ہے اور مباشرت فطری عمل بن جاتا
ہے۔
علاج
۱۔ زیتون رنگ پانی صبح
و شام
۲ آسمانی رنگ پانی کھانے کے بعد
۳۔ جامنی تیل کولہوں کے
درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر دائروں میں مالش کریں
۴۔ گہرا نیلا رنگ پانی
کھانے سے پہلے
۵۔ مزاج میں غیر طبعی حدت
ہو تو سبز پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے دیں
اسباب
فاسد خیالات، مجرد رہنا، جلق،
کثرت مجامعت، چت سونا، قبض، بدہضمی، کھانا زیادہ کھانا، پیٹ میں کیڑوں کا ہونا، آنتوں
میں حدت اور جگر میں غیر طبعی گرمی اس کے اسباب ہیں۔
علامات
ہر دوسری تیسری رات کو یا
ہر رات کو اور شدت مرض میں ایک رات میں دو دو بار اور کبھی دن کو بھی خواب کی حالت
میں منی خارج ہوتی ہے۔ پیشاب جل کر آتا ہے۔ سستی کاہلی اور کمزوری بڑھ جاتی ہے۔ احتلام
کی کیفیت یاد نہیں رہتی۔ کمر میں درد کی شکایت ہو جاتی ہے۔ خصیوں میں درد ہوتا ہے۔
علاج
۱۔ سبز رنگ پانی صبح
وشام
۲۔ زرد رنگ پانی کھانے
سے پہلے
۳۔ جامنی رنگ پانی کھانے
کے بعد
۴۔ پرانے مرض میں ریڑھ
کی ہڈی پر جامنی رنگ کی روشنی بیس منٹ تک ڈالیں
۵۔ جامنی رنگ تیل کولہوں
کے درمیان ریڑھ کی ہڈی پر دائروں میں مالش کریں
۶۔ مرض میں بہت زیادہ
شدت ہو تو سیدھی ٹانگ کی پنڈلی پر سبز تیل اوپر سے نیچے دائروں میں مالش کریں
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)