Spiritual Healing
انسان کے اندرونی اور بیرونی جسمانی نظام کا
مطالعہ کیا جائے تو یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے کہ انسان کی تخلیق رنگوں سے ہوئی ہے۔
۱۔ کھال کا رنگ ۲۔ بالوں کا رنگ
۳۔ ہونٹوں کا رنگ ۴۔ زبان کا رنگ
۵۔ حلق کا رنگ ۶۔ آنکھوں کے مختلف رنگ
۷۔ ناک کے اندر کا رنگ ۸۔ نرخرے کا رنگ
۹۔ پھپھڑوں کا رنگ ۱۰۔ دل کا رنگ
۱۱۔ جگر کا رنگ ۱۲۔ پتہ کا رنگ
۱۳۔ گردوں کا رنگ ۱۴۔ تلی کا رنگ
۱۵۔ آنتوں کا رنگ ۱۶۔ معدہ کا رنگ
۱۷۔ ہڈیوں کا بیرونی و اندرونی
رنگ ۱۸۔ خون کا رنگ
۱۹۔ پیشاب کا رنگ ۲۰۔ پاخانے کا رنگ
نظریہ رنگ و نور کے مطابق ہر رنگ کا مزاج اور
خاصیت الگ الگ ہے۔ جب تک رنگ متوازن رہتے ہیں انسان صحت مند رہتا ہے اور جب کسی بھی
رنگ میں توازن برقرار نہیں رہتا تو آدمی بیمار ہو جاتا ہے۔
انسان بنیادی طور پر مختلف رنگوں کا امتزاج
ہے اور سورج کی روشنی میں یہ تمام رنگ موجود ہیں جو انسان دھوپ سے اپنی ضرورت کے مطابق
حاصل کرتا رہتا ہے لیکن جب اس نظام میں خرابی واقع ہو جاتی ہے تو رنگ میں کمی و بیشی
ہو جاتی ہے۔ اس کی علامات مرض کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔ رنگ کی کمی یا بیشی کو دور
کر دیا جائے تو انسان تندرست ہو جاتا ہے۔
انسان
انسان کی دنیا، جنات جنات کی دنیا، فرشتے فرشتوں کی دنیا غرضیکہ کائنات میں موجود ہر
شئے رنگوں کے اعتدال پر قائم ہے۔ اگر کسی دانشور کو اس بات سے اختلاف ہے تو زمین پر
پھیلی ہوئی کھربوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بے رنگ تلاش کرے جو اسے نہیں ملے گی۔
دراصل کائنات رنگوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)