Spiritual Healing
اسباب
یہ ایک خود مدافعتی (Auto Immune) مرض ہے۔ خود مدافعتی مرض
کا مطلب یہ ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام اپنے ہی جسم کے بعض حصوں کے خلاف برسر پیکار
ہو کر خود کو نقصان پہنچانا شروع کر دیتا ہے۔
بارش میں بھیگنے، سردی لگنے،
بادی اور سرد چیزیں زیادہ استعمال کرنے اور ریاح زیادہ ہونے سے یہ درد ہوتا ہے۔ ریاح
جوڑوں میں جمع ہو جائے تو شدید درد ہوتا ہے۔ امراض خبیثہ کی وجہ سے بھی جوڑوں کا مدافعتی
نظام خراب ہو جاتا ہے۔
علامات
۱۔ مرض شروع ہوتے وقت
تھکن کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔ جوڑوں میں ہلکا ہلکا درد ہوتا ہے۔ گھٹنے اور دوسرے جوڑ
ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں۔ جوڑوں پر ورم آ جاتا ہے۔
۲۔ اچانک پیر کے انگوٹھے
کے جوڑ اور ہاتھوں کی انگلیوں میں شدید درد ہوتا ہے۔
مرض پرانا ہونے پر مریض کے
ہاتھوں کی انگلیاں ٹیڑھی ہو جاتی ہیں اور جوڑوں کی حرکت کم سے کم ہو جاتی ہے۔ ہاتھوں
اور پیروں کی انگلیوں کے جوڑوں کے علاوہ کلائی کے جوڑ کہنی کندھے کولہے گھٹنے ایڑھی
کے جوڑ اور گردن کے جوڑ بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔
جوڑوں میں درد کے ساتھ ساتھ
سوجن اور دکھن ہوتی ہے۔ دبانے سے درد زیادہ ہوتا ہے اور جوڑوں کی حرکت میں کمی واقع
ہو جاتی ہے۔ ہاضمہ خراب رہتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے۔ سر میں شدید درد اور چکر
آتے ہیں، تکلیف کی شدت سے رات کو نیند نہیں آتی۔ ہاتھ پیر کی انگلیوں میں سنسناہٹ ہوتی
ہے اور انگلیاں کھنچتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔ کندھے دبانے سے ڈکاریں آتی ہیں، کہنیوں
کے اندرونی جوڑ پر ہلکا سا ورم آ جاتا ہے۔ دبانے سے میٹھا درد ہوتا ہے۔ زبان پر زردی
مائل سفید تہہ جم جاتی ہے۔
علاج
۱۔ عنابی رنگ پانی صبح
و شام کھانے کے بعد۔
۲۔ نارنجی رنگ پانی ناشتہ
کے بعد۔
۳۔ سبز رنگ پانی رات کو
سوتے وقت کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد۔
۴۔ گھٹنوں پنڈلیوں پر سبز
شعاعوں کا تیل مالش کریں۔
۵۔ کہنی ہاتھ اور دوسرے
جوڑوں پر سرخ شعاعوں کا تیل مالش کریں۔
۶۔ پیٹ پر پیلی شعاعوں
کا تیل مالش کریں۔
۷۔ گردن اور کمر کے جوڑوں
پر نیلی شعاعوں کا تیل مالش کریں۔
۸۔ درد اگر تر سرد چیزوں
اور بادی کی وجہ سے ہو تو سرخ رنگ پانی صبح و شام دیں۔
۹۔ حبس ریاح کی صورت میں
کندھوں پر زرد روشنی ڈالیں اور کندھوں کو دبائیں۔ کمر شانے اور پسلیوں کو دبانے سے
اخراج ریاح ہوتا ہے جس کی وجہ سے درد کی شدت کم ہو کر درد ختم ہو جاتا ہے۔
اسباب
یہ ایک ایسی بیماری ہے جس
میں یورک ایسڈ (Uric Acid) کی زیادتی ہو جاتی ہے۔
۱۔ چوٹ لگنا
۲۔ سرجری
۳۔ شراب پینا
۴۔ انفیکشن
علامات
جوڑوں میں درد اور ورم ہوتا
ہے۔ عام طور پر پہلے پیر کے انگوٹھے کے جوڑ میں درد اور ورم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ
ایڑی کے جوڑ گھٹنے کے جوڑ کلائی انگلیوں اور کہنی کے جوڑ متاثر ہو جاتے ہیں۔ نقرس یورک
ایسڈ کی زیادتی سے ہوتا ہے اور گھٹیا میں یورک ایسڈ کا عمل دخل نہیں ہوتا۔
علاج
۱۔ سرخ رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ زرد رنگ پانی کھانے
سے پہلے
۳۔ متاثرہ جوڑ پر نارنجی
رنگ کی روشنی پندرہ منٹ تک ڈالیں
۴۔ نیلی شعاعوں کا تیل
کمر کے جوڑ پر اور سبز شعاعوں کا تیل گھٹنوں ایڑی کلائی اور کہنی پر صبح وشام دائروں
میں مالش کریں
اسباب
میٹھی اور چکنی چیزوں کے زیادہ
استعمال سے صفرا بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے بھوک اڑ جاتی ہے۔ بادی ثقیل اور دیر ہضم
چیزیں کھانے سے بلغم کی زیادی سے بھی بھوک نہیں لگتی۔ پیٹ میں کیڑے ہونے سے بھی بھوک
ختم ہو جاتی ہے۔ پیٹ میں کیڑوں کی موجودگی آنتوں اور معدہ کی حرکت کو غیر معتدل کر
دیتی ہے۔ زیادہ دیر بیٹھے رہنے اور چہل قدمی نہ کرنے سے معدہ کی کارکردگی اور اعصابی
نظام خراب ہو جاتا ہے۔ فرج میں رکھی ہوئی چیزیں خصوصاً گوشت صحت کو متاثر کرتا ہے۔
ٹمپریچر کم ہونے کی وجہ سے بظاہر فرج میں رکھی ہوئی چیزیں اچھی حالت میں نظر آتی ہیں
لیکن ان کے اندر نقص پیدا ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فرج سے نکال کر رکھی ہوئی چیزیں
جلدی سڑ جاتی ہیں جب کہ تازہ گوشت دیر تک خراب نہیں ہوتا۔
علامات
بعض اوقات بغیر کسی سبب کے
کھانا کھانے کو دل نہیں چاہتا۔ اگر یہ کیفیت بڑھ جائے تو جسم کمزور ہو جاتا ہے۔ طبیعت
کسلمند اور جسم ٹوٹا ٹوٹا رہتا ہے تھکن محسوس ہوتی ہے، دل متلاتا ہے، کھانے کی خواہش
اس حد تک کم ہو جاتی ہے کہ مریض کو زبردستی کھلانا پڑتا ہے۔
علاج
۱۔ زرد رنگ پانی صبح
وشام
۲۔ نیلا رنگ پانی دوپہر
و رات کھانے سے پہلے
۳۔ سبز رنگ پانی کھانے
کے بعد
۴۔ سرخ رنگ پانی ناشتہ
کے بعد
دل متلانے اور متلی کا بار
بار احساس ہونے کی صورت میں
۱۔ فیروزی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سبز رنگ پانی کھانے
سے پہلے
۳۔ زرد رنگ پانی کھانے
کے بعد
یہ ایک غذائی بیماری ہے جو
عموماً دل کی بیماری ریاحی بیماری ذیابیطس اور بلڈ پریشر وغیرہ کا سبب بنتی ہے۔ موٹے
لوگوں کی عمریں کم ہوتی ہیں۔
یہ مرض خون میں چربی کی مقدار
بڑھنے سے ہوتا ہے۔ چربی کی مقدار بڑھنے کی وجوہات جینیاتی ماحولیاتی غذا میں بے اعتدالی
کم چلنا پھرنا زیادہ بیٹھے رہنا اور ورزش نہ کرنا ہیں۔
علامات
مریض کے ظاہری حالات دیکھنے
سے ہی بیماری کا پتہ چل جاتا ہے لیکن دیئے گئے پیمانے کے مطابق مریض کا معئانہ کرنا
چاہئے۔
علاج
۱۔ سیاہ رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سرخ رنگ پانی دوپہر
و شام کھانے کے بعد
۳۔ سیاہ رنگ کی روشنی پیٹ
پر پندرہ منٹ تک ڈالیں
۴۔ معدہ میں اگر زخم ہو
تو اس علاج کے ساتھ ساتھ السر کا علاج بھی کریں
۵۔ چہل قدمی اور کھانوں
میں اعتدال از حد ضروری ہے۔
اسباب
آنتوں میں کیڑوں کی وجہ سے
اور دیگر کئی وجوہات کی بنا پر یہ مرض لاحق ہوتا ہے۔
علامات
مریض کے منہ سے پانی بہتا
ہے۔ نظام ہضم درست نہیں رہتا جمائیاں اور انگڑائیاں کثرت سے آتی ہیں۔ سوتے میں مریض
گہری نیند میں دانت کڑکڑاتا اور پیستا ہے، رال بہتی ہے، آنکھیں بے رونق ہوتی ہیں، ناخن
کا رنگ پھیکا ہو جاتا ہے، چہرہ پھیکا پھیکا لگتا ہے، کبھی پیٹ پھول کر ڈھول کی طرح
ہو جاتا ہے۔
علاج
۱۔ زرد رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ نیلا رنگ پانی دونوں
وقت کھانے سے پہلے
۳۔ چھاچھ کو صبح دس بجے
سے دوپہر دو بجے تک سرخ شعاعوں میں رکھیں۔ اس کے بعد چوبیس گھنٹے اندھیرے میں رکھ کر
مریض کو پلا دیں۔
جسمانی کمزوری عموماً کسی
بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے لیکن بعض اوقات تشخیص نہیں ہوتی۔ مریض کمزوری اور تھکاوٹ
محسوس کرتا ہے اور جسم ٹوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
علاج
۱۔ نارنجی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سرخ رنگ پانی دوپہر
کھانے کے بعد
۳۔ نیلا پانی رات کو سوتے
وقت کھانا کھانے کے بعد دو گھنٹے کے بعد
مرغن غذائیں تلے ہوئے کھانے
اور نمکیں چیزوں کا زیادہ استعمال اس کے اسباب ہیں۔
علامات
بالوں میں سفید ذرات پیدا
ہو جاتے ہیں۔ بفا کی وجہ سے طبیعت میں عجیب طرح کی جھنجھلاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔
علاج
۱۔ نیلے رنگ کا پانی
صبح و شام
۲۔ نارنجی رنگ پانی دوپہر
کھانے کے بعد
۳۔ سبز رنگ پانی رات کھانے
کے بعد
۴۔ چاند کی کرنوں سے تیار
شدہ گلو سبز تیل سر میں لگانے سے خاطر خواہ فوائد سامنے آئے ہیں۔
اسباب
موسم گرما میں گرمی کی شدت
اور تیز گرم ہوا (لو) لگنے کا سبب بنتی ہے۔
علامات
سر میں درد ہوتا ہے پھر شدت
کا بخار چڑھ جاتا ہے۔ پیاس شدید لگتی ہے اور پیشاب بار بار آتا ہے۔ سخت بے چینی ہوتی
ہے، چہرہ اور آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، جسم پسینہ سے شرابور
ہو جاتا ہے اور مریض بے ہوش ہو جاتا ہے۔ نبض باریک چلتی ہے۔ کبھی ابکائیاں آتی ہیں
اور کبھی سرسامی کیفیت ہو جاتی ہے۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ سبز رنگ پانی کھانے
کے بعد
۳۔ نارنجی رنگ پانی ناشتہ
کے ایک گھنٹہ بعد
۴۔ مریض کو نیلے رنگ اور
سبز رنگ روشنی میں پندرہ پندرہ منٹ لٹائیں
اسباب
یہ مرض ایک قسم کے بیکٹیریا
سے پیدا ہوتا ہے۔
علامات
شروع شروع میں تھکن سر کا
درد، کھانسی اور گلے کی سوزش ہوتی ہے۔ بخار بھی ہو جاتا ہے۔ بخار روزانہ تھوڑا تھوڑا
زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ ۷ یا ۸ دن بعد بڑھنا رک جاتا ہے۔ مریض
کو دست یا قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔ ٹائی فائیڈ بخار تقریباً مستقل رہتا ہے۔ کسی
بھی وقت بخار ختم نہیں ہوتا۔ ٹائی فائیڈ کا بخار ملیریا بخار کی بہ نسبت کم ہوتا ہے۔
یعنی ٹائی فائیڈ بخار 100ڈگری فارن ہائیٹ سے 102ڈگری فارن ہائیٹ تک چلتا ہے۔ جبکہ ملیریا
میں دورہ کے وقت بخار 103ڈگری فارن ہائیٹ سے 105ڈگری فارن ہائیٹ تک اوپر چلا جاتا ہے۔
علاج
۱۔ نیلا رنگ پانی صبح
و شام کھانے سے پہلے
۲۔ فیروزی رنگ پانی صبح
و رات
۳۔ زرد رنگ پانی دوپہر
اور شام
۴۔ آسمانی رنگ روشنی پندرہ
منٹ تک سر پر ڈالیں
اسباب
پلازموڈیم جراثیم خون میں
داخل ہونے سے ملیریا ہو جاتا ہے۔ پلازموڈیم مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ اس مچھر کو Anophelesکہتے ہیں۔
علامات
ملیریا دورانیہ کی صورت میں
ہوتا ہے۔ ہر مرتبہ دورہ کے وقت شدید سردی لگتی ہے اور کپکپاہٹ طاری ہو کر 105ڈگری فارن
ہائیٹ سے 106ڈگری فارن ہائیٹ تک بخار ہو جاتا ہے۔ بخار چار سے آٹھ گھنٹے تک رہتا ہے۔
ملیریا کا بخار تیسرے یا چوتھے دن ہوتا ہے۔ درمیان کے دنوں میں بخار نہیں ہوتا۔
تھکن سر درد چکر آنا بھوک
کی کمی متلی قے پیٹ کا درد جوڑوں اور عضلات کا درد اور خشک کھانسی کی شکایت بھی ہو
سکتی ہے۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح
دوپہر شام
۲۔ سبز رنگ پانی کھانے
کے بعد
۳۔ مریض کو روزانہ آسمانی
رنگ کی روشنی میں دس منٹ صبح اور سبز روشنی میں دس منٹ شام لٹائیں
ایڈز HIV(Human Immune Deficiency Virus) کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس مرض میں جسم کے مدافعتی نظام میں شدید خلل
واقع ہو جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریض جلدی جلدی بیمار ہونے لگتا ہے۔
یہ وائرس خون کی منتقلی کے
ذریعے ماں سے بچے میں اور غیر فطری جنسی تعلقات کے ذریعے ایک مریض سے دوسرے کو منتقل
ہوتا ہے۔ ایڈز وائرس منتقل ہونے کے بعد تقریباً دو سے دس سال میں ایڈز کی علامات ظاہر
ہوتی ہیں۔
علاج
۱۔ آسمانی رنگ پانی صبح
و شام
۲۔ زرد رنگ پانی کھانے
سے پہلے
۳۔ سبز رنگ پانی کھانے
کے بعد
۴۔ عنابی رنگ پانی دوپہر
و رات
۵۔ جامنی روشنی رات کو
سونے سے پہلے بغلوں میں دس سے پندرہ منٹ تک ڈالیں
۶۔ 9 x 6انچ شیشہ پر گہرا سبز رنگ
پینٹ کروا کر صبح و شام پندرہ پندرہ منٹ دیکھیں
۷۔ نیلی شعاعوں کا تیل
گردن کے جوڑ پر اور بینگنی شعاعوں کا تیل ریڑھ کی ہڈی کے آخری جوڑ پر صبح و شام پانچ
پانچ منٹ اینٹی کلاک وائز مالش کریں
۸۔ فیروزی شعاعوں کا تیل جنگھاسوں اور بغلوں میں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے پانچ پانچ منٹ مالش کریں۔
قد اور وزن کا چارٹ
M.B.B.S., M.D. (U.S.A)
Diplomate American Board
of Medicine
ڈاکٹر فیاض حکیم صاحب امریکہ
کے شہر سپرنگ فیلڈ میں مقیم ہیں۔ ونگ میموریل ہسپتال اینڈ میڈیکل سینٹرز میں میڈیکل
اسپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب ایلوپیتھک میڈیسن کے ساتھ
ساتھ رنگ و روشنی سے بھی علاج تجویز کرتے ہیں۔ کلو فزیو تھراپی سے مریضوں کا کامیاب
علاج کر چکے ہیں۔
انہوں نے کلر تھراپی کو نسوانی
امراض، مردانہ امراض، جوڑوں میں درد، کھانسی، بخار، دمہ، پیٹ کے جملہ امراض اور کمر
درد وغیرہ میں بہت مفید پایا ہے۔
اینڈریو
عمر: ۳۵ سال
مرض: فالج
تجویز کردہ علاج: نیلی شعاعوں کے تیل کی گردن کے جوڑ پر اور دونوں
کولہوں کے درمیان ریڑھ کی
ہڈی کے جوڑ پر صبح و شام مالش۔
متاثرہ جوڑوں پر سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش۔ سرخ روشنی متاثرہ جوڑ پر صبح و شام ڈالی
گئی۔ نیلا پانی۔
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض کے اعضاء میں
حرکت آ گئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
رابرٹ کو
عمر: ۳۰ سال
مرض: گٹھیا
تجویز کردہ علاج: نیلی شعاعوں کا تیل کولہوں کے درمیان کمر کے جوڑ
پر صبح و شام مالش۔ نیلی روشنی
صبح پندرہ منٹ تک۔ سبز روشنی
شام پندرہ منٹ تک متاثرہ ٹانگ پر ڈالی گئی۔
نتائج: ۲، ۳ دن میں مرض کی شدت کم ہو گئی اور پندرہ دنوں میں مریض اللہ کے فضل سے
صحت یاب ہو گیا۔
لارنس
عمر: ۳۵ سال
مرض: جوڑوں کا درد
تجویز کردہ علاج: نارنجی شعاعوں کا تیل جوڑوں پر مالش کے لئے۔ نیلی
روشنی متاثرہ جوڑوں پر صبح و
شام دس دس منٹ ڈالی گئی۔
نتائج: ایک ماہ میں مریض کے جوڑوں کے درد میں کافی
آرام آ گیا۔
ڈوگلس
عمر: ۱۰ سال
مرض: اعضاء کی کمزوری
تجویز کردہ علاج: نیلی شعاعوں کا تیل گردن کے جوڑ پر اور کولہوں
کے درمیان کمر کے جوڑ پر صبح و
شام پانچ پانچ منٹ کے لئے
مالش کی گئی۔ مریض کے جسم پر نارنجی روشنی صبح و شام پندرہ پندرہ منٹ تک ڈالی گئی۔
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے بچے کے اعضاء (Muscles) میں آہستہ آہستہ
توانائی بحال ہو گئی۔ علاج
جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
فریڈبلم
عمر: ۴۰ سال
مرض: تھکن کمزوری
تجویز کردہ علاج: مریض کے سر پر نیلی روشنی روزانہ پندرہ منٹ تک
ڈالی گئی۔ 9\" x 12\"نیلا رنگ
شیشہ صبح اور نارنجی رنگ شیشہ
شام میں دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔
نتائج: ۱۵ دنوں میں مریض نے اپنے اندر توانائی محسوس کی۔
B.Sc., M.B.B.S.
F.R.S.H. (London),
M.C.P.S. (F.MED)
ڈاکٹر صاحبہ فیملی فزیشن ہیں۔
پاکستان سوسائٹی آف فیملی فزیشن کی جوائنٹ سیکرٹری ہیں۔ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔
کلر اینڈ ریز تھراپی (Colour and Rays Therapy) پر تقریباً آٹھ سال سے کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر
صاحبہ نے دس مختلف بیماریوں کے ایک ہزار مریضوں کا ریکارڈ جمع کیا ہے۔ مریضوں کا جو
ریکارڈ انہوں نے ترتیب دیا ہے ان میں خواتین مرد اور بچے شامل ہیں۔
پیشاب میں جلن
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: سات سے
آٹھ دن
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نیلا اور سبز رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: پانچ دن
نتائج: ۵۹ فیصد
ہائی بلڈ پریشر
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۴ تا ۵ سال
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: سبز رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۱۵ تا ۳۰ دن
نتائج: ۴۵ فیصد لوگوں کا بلڈ پریشر کنٹرول ہو گیا
لو بلڈ پریشر
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: سرخ رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۷ تا ۱۰ دن
نتائج: ۵۸ فیصد
السر
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: سبز رنگ اور زرد رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۲۵ دن
نتائج: ۵۸ فیصد
ایام میں کمی
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ سال
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: جامنی رنگ پانی جامنی تیل کی مالش کالہوں کے درمیان
ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر
علاج کا دورانیہ: ۱۰ تا ۱۵ دن
نتائج: ۵۸ فیصد
حمل کی الٹیاں
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ ماہ
مرض کی شدت: شدید
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۷ تا۸ دن
نتائج: ۴۰ فیصد
نمونیا
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ دن
مرض کی شدت: شدید
تجویز کردہ علاج: نیلا اور نارنجی رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۵ تا ۷ دن
نتائج: ۴۱ فیصد
دمہ
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۱۰ تا ۱۵ دن
مرض کی شدت: شدید
تجویز کردہ علاج: نیلا اور نارنجی رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۷ تا ۱۰ دن
نتائج: ۵۵ فیصد
بخار
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ دن
مرض کی شدت: شدید
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: ۲ تا ۳ دن
نتائج: ۶۰ فیصد
جوڑوں کا درد
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ تا ۳ ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نیلا اور سرخ رنگ پانی سرخ تیل کی متاثرہ جوڑوں
پر مالش
علاج کا دورانیہ: ۷ تا ۱۰ دن
نتائج: ۶۱ فیصد
نوٹ: مختلف بیماریوں مثلاً
بخار، دمہ، نمونیہ، حمل کی الٹیاں، ہائی بلڈ پریشر وغیرہ میں کچھ ایسے کیسزبھی سامنے
آئے جن میں ایلوپیتھک طریقہ علاج شامل کیا گیا تو اللہ تعالیٰ نے شفا دی۔
M.B.B.S., MD(P.G)
اختر سلطانہ
عمر: ۳۰ سال
مرض: مرگی
تجویزکردہ علاج: B-Aqua,
G-Aquaنیلی شعاعوں کے تیل کی گردن کے
جوڑ پر صبح و شام
مالش۔ مریضہ کو صبح و شام
9\" x 12\"فیروزی رنگ شیشہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔
نتائج: مریضہ پہلے سے Tegretol 200mg BDگولیاں لے رہی
تھی لیکن اس کے باوجود مہینہ میں دو بار دورہ پڑتا تھا۔ رنگ و روشنی کا علاج شامل کرنے
کے بعد مریضہ کے دوروں کے دورانیہ میں کمی آ گئی اور دو مہینے کے بعد دورے پڑنا بند
ہو گئے۔
سلطان
عمر: ۵۰ سال
مرض: فالج
تجویز کردہ علاج: نیلی شعاعوں کا تیل گردن اور کمر کے جوڑوں پر
صبح و شام مالش، متاثرہ جوڑوں پر
سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش
صبح و شام۔ متاثرہ حصوں پر سرخ روشنی صبح و شام ۲۰ منٹ تک
ڈالی گئی۔
نتائج: ۲ ماہ میں مریض کے اعضاء میں آہستہ آہستہ حرکت پیدا ہوئی۔
اللہ بخش
عمر: ۳۵ سال
مرض: اداسی، کام کاج میں دل نہ لگنا
تجویز کردہ علاج: B-Aqua,
O-Aqua 9\" x 12\"نیلا رنگ شیشہ دیکھنے
کی ہدایت کی گئی۔ نتائج: ایک ماہ میں مریض اپنے کام کاج میں دوبارہ لگ
گیا۔
شاہانہ
عمر: ۱۰ سال
مرض: گرمی دانے
تجویز کردہ علاج: B-Aqua,
G-Aqua
نتائج: ۴ دنوں کے علاج سے مریض کی تکلیف میں کافی حد تک کمی آ گئی
اکرم
عمر: ۱۵ سال
مرض: کھانسی
تجویز کردہ علاج: B-Aqua,
O-Aquaنارنجی اور نیلی شعاعوں کا تیل
ہم وزن ملا کر سینہ اور کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ صبح و شام مالش
نتائج: ۱۰ دنوں میں مریض اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو گیا
احسن
عمر: ۳۰ سال
مرض: دست
تجویز کردہ علاج: Y-Aquaمرہم زرد کی مالش کرائی گئی۔
نتائج: ۵ دنوں میں مریض اپنے آپ کو بہت بہتر محسوس کرنے لگا اور ایک ہفتہ بعد صحت
یاب ہو گیا۔
ثناء اللہ
عمر: ۳۰ سال
مرض: گلے کا ورم
تجویز کردہ علاج: B-Aquaنیلے پانی کے غرارے دن میں تین بار
نتائج: ایک ہفتہ کے علاج اور پرہیز سے مریض صحت یاب
ہو گیا۔
عمرانہ
عمر: ۳۵ سال
مرض: تھکن، پریشانی اور موت کا خوف
تجویز کردہ علاج: B-Aqua, O-Aqua
9 x 12 انچ فیروزی رنگ شیشہ صبح و
شام دیکھنے کی
ہدایت کی گئی۔
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض میں زندہ رہنے
کا حوصلہ بحال ہو گیا۔
M.B.B.S., R.M.P.
ناہید
عمر: ۲۵ سال
مرض: لیکوریا
تجویز کردہ علاج: B-Rays
Water, G-Rays Waterنیلی شعاعوں کے تیل کی مالش
کمر
کے آخری جوڑوں پر۔
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مرض کی شدت میں اطمینان
بخش افاقہ ہوا۔
رعنا خان
عمر: ۳۰ سال
مرض: تھکن
تجویز کردہ علاج: B-Rays
Water, O-Rays Water
نتائج: ۱۵ دن کے علاج سے مریض کی توانائی بحال ہو گئی۔
عالیہ ناز
عمر: ۳۳ سال
مرض: ایام کی زیادتی
تجویز کردہ علاج: G-Rays Waterسبز شعاعوں کے تیل کی مالش کمر کے آخری جوڑوں پر صبح و
شام پیٹ پر ناف کے اطراف میں
جامنی شعاعوں کے تیل کی مالش
نتائج: ۱۰ دنوں میں مریضہ کی علامات و شکایات میں کافی حد تک افاقہ ہوا
صنوبر
عمر: ۱۴ سال
مرض: نفخ و قراقر
تجویز کردہ علاج: Y-Rays
Water, O-Rays Water
نتائج: ۵ دنوں کے علاج سے مریضہ صحت یاب ہو گئی
تبسم
عمر: ۲۶ سال
مرض: گلے کا ورم
تجویز کردہ علاج: B-Rays Waterنیلے رنگ پانی کے غرارے دن میں تین بار
نتائج: ۷ دنوں میں مریضہ ٹھیک ہو گئی
احمد
عمر: ۷ سال
مرض: کھانسی
تجویز کردہ علاج: B-Rays
Water, O-Rays Waterسینہ پر نارنجی اور سبز شعاعوں
کے
تیل کی مالش صبح و شام
نتائج: ۱۰ دنوں کے مسلسل علاج سے مریض کو شفا نصیب ہوئی۔
انجم
عمر: ۱۰ سال
مرض: نزلہ و زکام
تجویزکردہ علاج: B-Rays
Waterمریض کے سر پر نیلی روشنی روزانہ
صبح و شام ڈالی گئی
نتائج: ۵ دنوں میں مرض ختم ہو گیا
فوزیہ
عمر: ۱۵ سال
مرض: پیٹ میں درد
تجویز کردہ علاج: G-Rays
Water, Y-Rays Water ناف کے اطراف میں مرہم زرد
کی مالش صبح و شام پانچ پانچ
منٹ
نتائج: مریضہ صحت یاب ہو گئی
عزیز
عمر: ۳۰ سال
مرض: جوڑوں کا درد
تجویز کردہ علاج: O-Rays
Water, R-Rays Water
B-Rays Waterسرخ اور نارنجی شعاعوں کے تیل کی مالش صبح وشام
نتائج: مسلسل علاج سے مریض کو بہت فرق پڑا لیکن بیماری
ختم نہیں ہوئی
M.B.B.S
FCPS-1 (Psychiatry)
بینا اکرم روئیداد
عمر: ۱۶، ۳۰ اور ۳۵ سال
مرض: وقفہ وقفہ سے جنون کے دورے پڑتے ہیں
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی سر میں نیلی شعاعوں کے تیل
(یہ تیل تلوں کے تیل میں شعاعیں
جذب کر کے تیار کیا جاتا ہے)
کی مالش کرائی گئی
نتائج: ۱۵ دنوں میں مریضہ کی حالت ۴۰ فیصد کنٹرول ہو گئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت
کی گئی۔ ایک ماہ میں مریضوں
کی حالت ۶۰ فیصد بہتر ہو گئی۔ علاج چھوڑنے
کے
بعد بینا کو تکلیف دوبارہ
شروع ہو گئی۔
محمد اظہر
عمر: ۲۲ سال
مرض: کچھ عرصہ سے پیٹ میں نفخ و قراقر کی تکلیف تھی
تجویز کردہ علاج: زرد پانی
نتائج: ۲ دن کے علاج سے تکلیف ختم ہو گئی
خالد میمن
عمر: ۲۸ سال
مرض: پیشاب میں جلن
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی سبز پانی
نتائج: مریض ٹھیک ہو گیا
وقار الحق
عمر: ۲۵ سال
مرض: گلے کا ورم
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی اور نیلے رنگ پانی کے غرارے
نتائج: مریض ٹھیک ہو گیا
عرفان احمد
عمر: ۳۰ سال
مرض: پیچش
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، زرد پانی
نتائج: پیچش سے نجات مل گئی
اکرام شہابی
عمر: ۴۵ سال
مرض: پیروں میں ورم
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، نارنجی پانی
نتائج: اللہ تعالیٰ نے شفا دی لیکن علاج پورا نہ کرنے
سے مرض دوبارہ عود کر آیا
محمود الحق
عمر: ۱۸ سال
مرض: ناف ٹلنا، پیٹ کی خرابی
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی زرد پانی مرہم زرد ناف کے چاروں طرف
پیٹ پر نہار منہ مالش کرائی گئی
نتائج: الحمدللہ مرض باقی نہ رہا
ممتاز بی بی
عمر: ۵۰ سال
مرض: جوڑوں میں درد
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی نارنجی پانی سرخ پانی
نتائج: ۷۰ فیصد فائدہ ہوا
سائرہ بخاری
عمر: ۱۷ سال
مرض: تکرار خیال، تکرار عمل
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی سبز پانی مریضہ کو 9\" x 12\"نیلے شیشے کو دیکھنے
کی ہدایت کی گئی
نتائج: اللہ شافی۔ اللہ کافی۔ مریضہ اب صحت یاب ہے۔
اشرف‘سلطان احمد‘قمر
جہاں
عمر: ۴۰، ۴۵ اور ۳۵ سال
مرض: چمبل سورایسس
تجویز کردہ علاج: سبز پانی نیلا پانی
نتائج: ایک ماہ ۲۰ دن کے مسلسل علاج سے سورایسس ختم ہو گیا
فوزیہ انجم
عمر: ۲۵ سال
مرض: لیکوریا
تجویز کردہ علاج: سبز پانی جامنی پانی جامنی تیل کی کمر کے جوڑ
پر مالش کرائی گئی
نتائج: ۷۵ فیصد
عمران خان، عروج
عمر: ۲۶ اور ۲۲ سال
مرض: شیزوفرینیا
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی سبز پانی اورنج پانی نیلی شعاعوں سے
تیار کردہ تیل (تلوں کے تیل) کی سر پر اور گردن کے جوڑ پر مالش کرائی گئی۔
9\" x 12\"نیلے رنگ کا شیشہ
نتائج: ۲ ماہ کے مسلسل علاج سے ۴۵ فیصد افاقہ ہوا۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
انیسہ
عمر: ۲۰ سال
مرض: بے خوابی
تجویز کردہ علاج: سبز پانی نیلا پانی
نتائج: ۹۰ فیصد افاقہ
عبدالقادر ‘ نظیر
شاہ
عمر: ۲۵ اور ۳۵ سال
مرض: یرقان
عبدالقادر: Bilirubin = 4mg/dl
نظیر شاہ: Bilirubin = 6mg/dl
تجویز کردہ علاج: سبز اور نیلا پانی، مکمل آرام
نتائج: ۱۵ دن کے علاج سے عبدالقادر کا Bilirubinلیول 2.1mg/dlاور نظیر شاہ کا Bilirubinلیول 3mg/dlہو گیا۔ دونوں مریضوں کے علاج میں ۵۰ فیصد افاقہ
ہوا۔
M.B.B.S
MD FCPS-1 (Surgery)
جاوید احمد
عمر: ۱۸ سال
مرض: منہ میں چھالے
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، زرد پانی
نتائج: ۸ دنوں میں مریض صحت یاب ہو گیا
عمران
عمر: ۲۲ سال
مرض: گلے کا ورم
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی اور نیلے رنگ پانی کے غرارے دن میں
تین بار
نتائج: سات دنوں کے علاج سے ورم میں افاقہ ہوا
جیکولین
عمر: ۳۵ سال
مرض: معدہ کا زخم
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی
نتائج: ایک ماہ میں مریضہ ٹھیک ہو گئی
محمد ندیم
عمر: ۳۵ سال
مرض: جوڑوں کا درد
تجویزکردہ علاج: زرد اورنج اور سرخ پانی سرخ شعاعوں کے تیل کی
مالش جوڑوں پر صبح و شام
نتائج: ۱۵ دنوں میں مریض کی حالت کافی حد تک ٹھیک ہو گئی
عدنان
عمر: ۳۰ سال
مرض: دست
تجویز کردہ علاج: زرد پانی
نتائج: ۴ دنوں میں مریض صحت یاب ہو گیا
حیدر الملک
عمر: ۱۵ سال
مرض: نزلہ زکام
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، نیلی روشنی سر پر روزانہ صبح و شام
۲۰ منٹ تک ڈالی گئی
نتائج: ۴ دنوں میں مرض ختم ہو گیا
خالد
عمر: ۲۵ سال
مرض: اختلاج قلب
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی اور اورنج پانی
نتائج: مریض کو ۶۰ فیصد آرام ملا
امجد خان
عمر: ۴۰ سال
مرض: لو بلڈ پریشر
تجویزکردہ علاج: اورنج پانی اور سرخ پانی
نتائج: دس دن علاج کے بعد فائدہ ہوا
ارشاد علی
عمر: ۳۰ سال
مرض: جریان
تجویز کردہ علاج: سبز پانی، نیلا پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی مالش
کمر کے نچلے جوڑوں پر
نتائج: ۱۵ دنوں کے علاج سے مریض یاب ہو گیا
جاوید اختر
عمر: ۲۵ سال
مرض: سرعت انزال
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی مالش
کمر کے آخری جوڑوں پر صبح وشام
نتائج: ایک ماہ کے علاج سے مریض شفایاب ہو گیا
M.B.B.S. (KMC) Peshawar
آپ پوسٹ گریجویٹ لیڈی ریڈنگ
ہسپتال پشاور میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ایلوپیتھک طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر
صاحب نے کلر تھراپی کے اصول پر علاج شروع کیا تو مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔ آپ کا مرتب
کردہ ریکارڈ یہ ہے:
امتیاز خان‘ ماجد
علی شاہ
عمر: ۴۰ سال اور ۴۵ سال
مرض: فالج
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی، سرخ رنگ پانی۔
سرخ شعاعوں کے تیل کی مالش
متاثرہ جگہ پر کرائی گئی
نتائج: ۲ ماہ کے مسلسل علاج سے دونوں مریضوں کے اعضاء حرکت کرنے لگے
شاہد‘خالد
عمر: ۳۰ سال اور ۲۰ سال
مرض: اسہال
تجویز کردہ علاج: زرد رنگ پانی، سبز رنگ پانی
نتائج: ۳ دنوں میں مریض اللہ کے کرم سے ٹھیک ہو گئے
بشیر احمد
عمر: ۴۰ سال
مرض: کھانسی‘بخار
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی، سبز رنگ پانی
نتائج: ۷ دنوں کے علاج سے مریض ٹھیک ہو گیا
امجد خان
عمر: ۱۸ سال
مرض: دماغی تھکن
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی
نتائج: ۴ دنوں میں دماغی تھکن دور ہو گئی
ثناء اللہ خان
عمر: ۲۵ سال
مرض: پیشاب میں جلن
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، سبز رنگ پانی
نتائج: ۴ دنوں کے علاج سے شفا ہوئی
ساجدہ بی بی‘
حمیدہ جبین‘بشریٰ ناز
عمر: ۲۵، ۳۰ اور ۳۵ سال
مرض: ایام کی زیادتی
تجویز کردہ علاج: نیلی شعاعوں کے تیل کی کمر کے جوڑ پر مالش کرائی
گئی۔ نیلا رنگ پانی سبز رنگ پانی
نتائج: مریضوں کو صحت یاب ہونے میں آٹھ دن لگے
شاہد درانی‘ اسلم
پرویز
عمر: ۲۹ اور ۳۰ سال
مرض: جسمانی کمزوری
تجویز کردہ علاج: نارنجی رنگ پانی، سرخ رنگ پانی
نتائج: ۱۰ دنوں تک علاج کیا گیا۔ مریض نے اپنے اندر توانائی محسوس کی
M.B.B.S., R.M.P.
فاروق
عمر: ۳۲ سال
مرض: اختلاج قلب
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی
نتائج: ۱۰ دنوں کے مسلسل علاج سے مریض صحت یاب ہو گیا
رضا احمد
عمر: ۳۲ سال
مرض: بے چینی، تھکن
تجویز کردہ علاج: سبز نیلا اور اورنج پانی 9\" x 12\"فیروزی رنگ شیشہ
نتائج: ۱۵ دنوں بعد مریض کی شکایات میں کمی آ گئی
ستار
عمر: ۲۹ سال
مرض: پیشاب میں جلن
تجویز کردہ علاج: سبز پانی
نتائج: مریض صحت یاب ہو گیا
جبار
عمر: ۳۵ سال
مرض: کمر کا درد
تجویز کردہ علاج: سبز پانی، نیلی شعاعوں کا تیل، کولہوں کے درمیان
ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر صبح و
شام مالش
نتائج: مسلسل علاج سے مریض کے درد میں کافی حد تک کمی
آ گئی
فضل ستار
عمر: ۲۰ سال
مرض: جریان
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی کمر
کے آخری جوڑ پر مالش
نتائج: مریض صحب یاب ہو گیا
افشاں
عمر: ۳۵ سال
مرض: لیکوریا
تجویز کردہ علاج: سبز پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی کمر کے آخری جوڑ
پر مالش صبح و شام
نتائج: ایک ماہ میں مریضہ کو اللہ تعالیٰ نے شفا دی
سردار عالم
عمر: ۴۰ سال
مرض: یرقان
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی مسلسل آرام
نتائج: ۱۰ دنوں میں مرض کی شدت میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کافی کمی آ گئی۔
مریض کو علاج جاری رکھنے کی
تاکید کی گئی
جاوید جبار
عمر: ۳۷ سال
مرض: اداسی
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی اورنج پانی 9\" x 12\"گہرا نیلا رنگ شیشہ
نتائج: ۱۵ دنوں میں مریض کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئی
(فاضل الطب الجراحت)
پاکستان اور بیرونی ممالک
میں مشہور و معروف عظیمی دواخانہ کراچی میں پندرہ سال سے مطب کر رہے ہیں۔ مطب میں مریضوں
کا ہجوم رہتا ہے۔
حکیم وقار یوسف ن ے دس مختلف
بیماریوں کے ایک ہزار مریضوں کا ریکارڈ مرتب کیا ہے۔ ان میں مرد حضرات، خواتین اور
بچے سب شامل ہیں۔ رنگ و روشنی سے علاج کے طریقہ پر شفایابی کا تناسب مندرجہ ذیل ہے۔
اختلاج قلب
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۳۰، ۳۵ دن
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی
علاج کا دورانیہ: پندرہ دن
نتائج: ۵۰ فیصد
معدے میں تیزابیت
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: دو ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: سبز پانی، زرد پانی
علاج کا دورانیہ: بیس دن
نتائج: ۶۰ فیصد
ڈپریشن
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۳ ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی
علاج کا دورانیہ: پندرہ دن
نتائج: ۶۱ فیصد
ایام میں درد
ہونا
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۲ ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نیلی شعاعوں کا تیل کمر کے جوڑ پر مالش کرایا
گیا۔ نیلا پانی سبز پانی
نتائج: ۵۶ فیصد
کمزوری اور تھکن
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ایک ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نارنجی رنگ پانی، سرخ رنگ پانی
نتائج: ۶۲ فیصد
دمہ
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۴ سے ۵ ماہ
مرض کی شدت: درمیانی
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی
نتائج: ۵۵ فیصد
غصہ۔بے چینی
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۳ سے ۴ ماہ
مرض کی شدت: کبھی درمیانی کبھی شدید
تجویز کردہ علاج: آسمانی رنگ پانی، سبز رنگ پانی
نتائج: ۱۸فیصد
احساس کمتری
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ایک سال
مرض کی شدت: کبھی درمیانی، کبھی شدید
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی
نتائج: ۱۵ فیصد
جوڑوں کا درد
مریضوں کی تعداد: ۱۰۰
بیماری کی کل مدت: ۵ سے ۶ ماہ
مرض کی شدت: کبھی درمیانی، کبھی شدید
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی، نارنجی رنگ پانی
نتائج: ۶۰ فیصد
نوٹ: بخار، دمہ اور اختلاج
قلب کے بعض مریضوں کو اس وقت فائدہ ہوا جب رنگ و روشنی کے علاج کے ساتھ ساتھ یونانی
طب سے بھی استفادہ کیا گیا۔ غصہ اور بے چینی کے مریضوں میں کوئی قابل تذکرہ کامیابی
نہیں ہوئی۔ مریضوں نے علاج تو کیا مگر اپنی طبیعت میں تبدیلی کے لئے کوشش نہیں کی۔
احساس کمتری کے مریض علاج سے خوش ہیں مگر میں نتائج سے مطمئن نہیں ہوں۔
فاضل الطب والجراحت
آپ راولپنڈی میں مطب کرتے
ہیں۔
امجد خان
عمر: ۳۵ سال
مرض: ۱۰ سال سے نزلہ و زکام کا مرض تھا
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی
نتائج: ۷ دن کے مسلسل علاج سے مرض ختم ہو گیا
محمد بشیر
عمر: ۳۰ سال
مرض: ورکشاپ میں ریڈی ایٹر کا کھولتا ہوا پانی چہرہ
پر پڑنے کی وجہ سے مریض کا چہرہ
جھلس گیا تھا
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی صاف روئی سے چہرہ پر متاثرہ جگہوں
پر لگایا گیا
نتائج: دو دن کے عمل سے مریض الحمداللہ بالکل صحت مند
ہو گیا
مقصود احمد
عمر: ۲۲ سال
مرض: جنون اور پاگل پن کے دورے
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی۔ نیلا تیل (تلوں کے تیل میں شعاعیں
جذب کر کے) سر پر مالش
کے لئے دیا گیا
نتائج: ۱۵ دن کے علاج سے ۴۰ فیصد افاقہ ہوا
انیس بیگم
عمر: ۴۵ سال
مرض: ڈپریشن، بے خوابی
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی
نتائج: ۲۰ دن کے مسلسل علاج سے مریضہ کو ۶۰ فیصد افاقہ ہوا
شمائلہ
عمر: ڈیڑھ سال
مرض: بچی کا نچلا دھڑ گرم پانی کا دیگچہ الٹنے سے مکمل
جل گیا تھا
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی صاف روئی سے متاثرہ جگہوں پر لگایا
گیا
نتائج: کوئی چھالہ پڑا اور نہ ہی زخم میں جلن رہی
فرخندہ اشرف
عمر: ۴۰ سال
مرض: مریضہ کو بھڑ نے کاٹ لیا
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی متاثرہ جگہ پر لگایا گیا۔ نیلا
رنگ پانی صبح و شام پلایا گیا
نتائج: درد اور سوجن میں فوری افاقہ ہو گیا
محمد بشیر
عمر: ۲۵ سال
مرض: بادی بواسیر
تجویز کردہ علاج: زرد رنگ پانی
نتائج: مریض بفضل خدا مکمل تندرست ہے
والدہ ندیم قدوائی
عمر: ۵۵ سال
مرض: شوگر
تجویز کردہ علاج: زرد رنگ پانی۔پرپل رنگ پانی
نتائج: ۲۰ دنوں میں شوگر کنٹرول ہو گئی
مصطفیٰ شاہ
عمر: ۵۵ سال
مرض: گردوں میں انفیکشن
تجویز کردہ علاج: نیلے اور سبز رنگ کا پانی
نتائج: ۷ دنوں کے علاج سے نہایت عمدہ نتائج مرتب ہوئے
عثمان علی
عمر: ۵۰ سال
مرض: ہائی بلڈ پریشر
تجویز کردہ علاج: سبز رنگ پانی
نتائج: ۱۰ دن کے علاج سے فائدہ ہوا
فرخ ریاض
عمر: ۲۰ سال
مرض: کھانسی
تجویز کردہ علاج: نارنجی رنگ پانی۔ سینہ پر مالش کے لئے نارنجی
شعاعوں کا تیل تجویز کیا گیا
نتائج: ۷ دن کے علاج سے مریض کو ۵۵ فیصد افاقہ ہوا
بلقیس بیگم
عمر: ۵۵ سال
مرض: اعصابی کمزوری، شوگر
تجویز کردہ علاج: نیلا اور زرد رنگ پانی
نتائج: ۱۰ دن کے علاج سے مریضہ کو کافی افاقہ ہوا
منیر احمد
عمر: ۳۰ سال
مرض: اولاد پیدا کرنے والے جرثومے کم تھے
تجویز کردہ علاج: جامنی رنگ پانی۔ جامنی تیل کی مالش کولہوں کے
درمیان ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ پر
کروائی گئی
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض کی رپورٹ میں
جرثوموں کی تعداد بڑھ گئی
کلثوم
عمر: ۲۲ سال
مرض: ایام کا کم آنا اور تکلیف سے آنا
تجویز کردہ علاج: جامنی رنگ پانی
نتائج: کوئی قابل تذکرہ فائدہ نہیں ہوا
فاضل الطب والجراحت
آپ فیصل آباد میں مقیم ہیں۔
عرصہ دراز سے مریضوں کا علاج رنگ و روشنی کے اصول پر کر رہے ہیں۔
محمد سعید
عمر: ۲۶ سال
مرض: مریض پچھلے ۶ ماہ سے شدید پریشانی(Tention) کا شکار تھا۔ اسے ہر وقت تھکاوٹ کا احساس رہتا
تھا۔ کام میں دل نہیں لگتا تھا اور رات کو نیند آور گولیاں استعمال کرنے کا عادی تھا۔
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی
نتائج: ایک ہفتہ کے علاج سے مریض کو ٹینشن سے نجات
مل گئی
محمد اکرم
عمر: ۳۰ سال
مرض: مریض کے سر میں دانے تھے اور ہر وقت خارش ہوتی
تھی۔ مریض سر منڈوا کر رکھتا تھا
تجویز کردہ علاج: سبز رنگ پانی
نتائج: ایک ہفتہ کے مسلسل علاج سے خارش اور دانے نکلنا
ختم ہو گئے
بانو
عمر: ۳۰ سال
مرض: مریضہ بے حد پریشانی(Tension) اور رحم میں تکلیف سے بے
حال تھی۔ مریضہ کو زیر ناف بہت تکلیف تھی
تجویز کردہ علاج: جامنی تیل زیر ناف اور کولہوں کے درمیان ریڑھ
کی ہڈی کے جوڑ پر صبح و شام
مالش کروائی گئی۔ پینے کے
لئے نیلی شعاعوں کا پانی دیا گیا
نتائج: ایک ماہ کے بعد مریضہ ٹھیک ہو گئی
فرید احمد
عمر: ۴۵
مرض: دل کی دھڑکن بہت تیز ہوتی تھی اور گرمیوں میں
جلد پر سیاہ نشان پڑ جاتے تھے
تجویز کردہ علاج: ۱۵ دن تک سبز رنگ پانی پینے کو دیا گیا
نتائج: ایک ہفتہ میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔ دل
کی دھڑکن صحیح ہو گئی اور نشان بھی کافی حد تک ختم ہو گئے۔
زبیدہ بیگم
عمر: ۲۶ سال
مرض: یہ خالصتاً نفسیاتی کیس تھا۔ مریضہ کو ہسٹیریا
(Hysteria) کے دورے پڑتے تھے
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی پینے کے لئے تجویز کیا گیا اور نیلے
رنگ کی روشنی مریضہ کے سر پر پندرہ منٹ تک روزانہ ڈالی گئی
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے ہسٹیریا ختم ہو گیا
فاضل الطب والجراحت
افتخار
عمر: ۳۵ سال
مرض: غشی
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی، سرخ پانی
نتائج: مریض کی حالت سنبھل گئی
امانت محسن
عمر: ۳۵ سال
مرض: ڈپریشن
تجویز کردہ علاج: اورنج پانی، نیلا پانی، زرد پانی 9\" x 12\"رنگ شیشہ
نتائج: ۲۰ دنوں میں مریض کی حالت کافی بہتر ہو گئی
محمد اکمل
عمر: ۲۵ سال
مرض: سرعت انزال
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، سبز پانی، نیلا پانی، پرپل شعاعوں کا
تیل کولہوں کے درمیان ریڑھ کی
ہڈی کے جوڑ پر مالش
نتائج: ۲۲ دنوں کے مسلسل علاج سے مریض صحت یاب ہو گیا
ندیم
عمر: ۲۵ سال
مرض: بدخوابی
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، آسمانی پانی، سبز پانی
نتائج: ۱۰ دنوں میں مریض کو بدخوابی سے نجات مل گئی
عذرا
عمر: ۳۰ سال
مرض: معدہ میں زخم
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، نیلا پانی، سبز پانی
صبح نہار منہ پیٹ پر مرہم
زرد کی مالش
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مرض کی شدت کم ہو
گئی
انضمام
عمر: ۱۰ سال
مرض: دست
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، زرد شعاعوں کے تیل کی پیٹ پر مالش۔
دودھ میں زرد روشنی دو گھنٹے
تک جذب کر کے پلایا گیا
نتائج: مریض ایک ہفتہ میں صحت یاب ہو گیا
جہان زیب
عمر: ۲۰ سال
مرض: منہ میں چھالے
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، آسمانی پانی، سبز رنگ پانی کی کلی اور
غرارے دن میں تین بار
نتائج: ۸ دنوں میں مریض صحت یاب ہو گیا
شہزاد
عمر: ۳۵ سال
مرض: لو بلڈ پریشر
تجویز کردہ علاج: سرخ پانی اورنج پانی، گلابی رنگ شیشہ
نتائج: ۱۵ دنوں میں مریض کو اللہ تعالیٰ نے شفا دی
آفاق
عمر: ۲۵ سال
مرض: ہاضمہ کی خرابی، قبض
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، سبز پانی، زرد شعاعوں کا تیل صبح نہار
منہ اور رات کو سونے سے پہلے
کھانا کھانے کے ڈھائی گھنٹے
بعد ناف کے چاروں طرف مالش
نتائج: ۱۵ دنوں کے مسلسل علاج سے مریض کو اللہ تعالیٰ نے صحت دی
ریاض احمد
عمر: ۱۰ سال
مرض: چڑچڑاپن، غصہ
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، سبز پانی، سائیکوتھراپی
نتائج: مریض کے مزاج میں مثبت تبدیلی آ گئی
جمال
عمر: ۳۳ سال
مرض: تھکن، کمزوری اور کام کاج میں دل نہ لگنا
تجویز کردہ علاج: اورنج پانی، نیلا پانی، زرد پانی
نتائج: مریض نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا اور اپنے
اندر انرجی محسوس کرنے لگا
عرفان
عمر: ۳۵ سال
مرض: یرقان
تجویز کردہ علاج: آسمانی پانی، سبز پانی 9\" x 12\"فیروزی رنگ شیشہ اور
مسلسل آرام
نتائج: ۱۵ دنوں میں مرض کی شدت میں کمی آ گئی۔ مریض کو علاج جاری رکھنے کی ہدایت
کی گئی
فاضل الطب والجراحت
عظمیٰ
عمر: ۳۰ سال
مرض: شدید پریشانی
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی سبز پانی
9\" x 12\"فیروزی رنگ شیشہ
نتائج: ۱۵ دنوں میں مرض کی شدت میں کمی آ گئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی
محمد سعید
عمر: ۳۰ سال
مرض: پیشاب میں جلن
تجویز کردہ علاج: سبز پانی۔ ناف کے نیچے سبز شعاعوں کے تیل کی مالش
نتائج: مریض صحت یاب ہو گیا
محمد بشیر
عمر: ۲۰ سال
مرض: نزلہ و زکام
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی، نیلی روشنی مریض کے سر پر صبح و شام
ڈالی گئی
نتائج: مریض شفا یاب ہو گیا
زبیدہ احسن
عمر: ۲۷ سال
مرض: خارش
تجویز کردہ علاج: سبز پانی، سبز روشنی متاثرہ جگہوں پر صبح و شام
۲۰، ۲۰ منٹ تک ڈالی گئی
نتائج: ۱۲ دن میں علاج میں کامیابی نہیں ہوئی
انجم
عمر: ۳۳ سال
مرض: ایام تکلیف سے آنا
تجویز کردہ علاج: جامنی پانی، سبز پانی، جامنی شعاعوں کے تیل کی
زیر ناف مالش صبح و شام کولہوں
کے درمیان ریڑھ کی ہڈی کے
جوڑ پر نیلی شعاعوں کے تیل کی مالش
نتائج: مریضہ اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو گئی
حبیب
عمر: ۸ سال
مرض: تپ دق
تجویز کردہ علاج: اورنج پانی، نیلا پانی، نلی اور نارنجی شعاعوں
کے تیل کے سینہ اور کمر پر پھیپھڑوں کی
جگہ مالش
نتائج: تین ماہ کے علاج سے ایکسرے رپورٹ میں پھیپھڑوں
پر داغ دھبے نہیں تھے
داؤد
عمر: ۲۵ سال
مرض: درد سر صفراوی
تجویز کردہ علاج: زرد سبز اور نیلا پانی
نتائج: مریض صحت یاب ہو گیا
امان اللہ
عمر: ۶۰ سال
مرض: چکر آنا
تجویز کردہ علاج: سرخ اور نارنجی پانی نیلی شعاعوں کے تیل کی گردن
کے جوڑ پر مالش
نتائج: مریض کو چکر آنا بند ہو گئے
ارشاد علی
عمر: ۳۰ سال
مرض: یاسیت
تجویز کردہ علاج: نارنجی اور نیلا پانی 9\" x 12\" فیروزی شیشہ صبح اور
نارنجی رنگ شیشہ شام
نتائج: مریض میں دوبارہ جینے کی امنگ پیدا ہو گئی
عارفہ
عمر: ۲۵ سال
مرض: تناؤ کی وجہ سے سر درد
تجویز کردہ علاج: سبز پانی، نیلا پانی 9\" x 12\"نیلا رنگ شیشہ
نتائج: اللہ تعالیٰ نے سر درد سے نجات دی
خالد انور
عمر: ۳۳ سال
مرض: گردوں کا انفیکشن
تجویز کردہ علاج: سبز پانی، نیلا پانی، گردوں کی جگہ سبز شعاعوں
کے تیل کی صبح و شام مالش
نتائج: ایک ہفتہ میں مرض کی شدت میں اطمینان بخش کمی
ہوئی
D.H.M.S., R.H.M.P.
(Homoeo)
ڈاکٹر صاحب اٹک میں مقیم ہیں۔
مطب میں مریضوں کا علاج ہومیوپیتھی اور کلرتھراپی سے کرتے ہیں۔
محمد طارق
عمر: ۴۵ سال
مرض: دل میں درد
تجویز کردہ علاج: نیلا تیل دل کے مقام پر صبح و شام مالش۔ سبز پانی
صبح و شام نارنجی پانی دونوں وقت کھانے سے پہلے۔
نتائج: ۱۵ دن میں مریض کو درد سے افاقہ ہوا
ثوبیہ نذیر
عمر: ۴۰ سال
مرض: ۶ سال سے شوگر کا مرض لاحق تھا
تجویز کردہ علاج: پیٹ کے اوپری حصہ پر دائیں طرف زرد تیل کی مالش
صبح و شام۔ زرد پانی صبح و
شام۔ جامنی رنگ پانی دونوں
وقت کھانے سے پہلے
نتائج: ایک ماہ میں شوگر کنٹرول ہو گئی
محمد رمضان
عمر: ۴۵ سال
مرض: جوڑوں میں درد
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی صبح و شام۔ سرخ پانی دن میں ایک بار۔
سرخ شعاعوں کا تیل جوڑوں پر
مالش کے لئے تجویز کیا گیا
نتائج: ۱۵ دن میں مریض ۵۰ فیصد شفایاب ہو گیا
عشرت‘ فرزانہ
کوثر
عمر: ۳۵ اور ۴۵ سال
مرض: کھانسی
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی صبح و شام۔ نارنجی پانی دوپہر و رات
نتائج: ۸۰ فیصد
وقار احمد
عمر: ۳۵ سال
مرض: گلے کا کینسر
تجویز کردہ علاج: نیلا رنگ پانی صبح و شام کھانے سے پہلے۔ سرخ رنگ
پانی صبح وشام کھانے کے
بعد۔ گلے پر سرخ رنگ کی روشنی
صبح و شام پندرہ منٹ تک ڈالنے اور سرخ تیل
گردن پر دن میں دوبار مالش
کرنے کی ہدایت کی گئی
نتائج: ۲ ماہ میں مریض کو ۵۰ فیصد افاقہ ہوا
ابرار احمد
عمر: ۴۵ سال
مرض: دل کی بیماری
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی صبح و شام، نارنجی تیل دل کے مقام پر
صبح و شام۔ سبز تیل کی کمر پر دل کی جگہ پھیپھڑوں پر مالش کرائی گئی
نتائج: ایک ماہ میں ۵۰ فیصد افاقہ ہوا
محمد عامر، نوید
علی، حنا ظفر، ثوبیہ درانی، ذیشان
عمر: ۲۰ سال تا ۲۵ سال
مرض: پیٹ میں درد اور پیٹ کے دوسرے امراض نفخ اور قراقر
تجویز کردہ علاج: زرد شعاعوں کا تیل پیٹ پر صبح و شام مالش۔ زرد
پانی صبح و شام
نتائج: ۴ دنوں میں مریض صحت یاب ہو گئے
مقیم نجم الدین
عمر: ۳۵ سال
مرض: نزلہ زکام الرجی (عرصہ ۵ سال)
تجویز کردہ علاج: نیلا پانی صبح و شام۔ زرد پانی کھانے سے پہلے۔
سبز پانی کھانے کے بعد
نتائج: ۲۰ دن میں مریض کو ۷۰ فیصد افاقہ ہوا
مقدس
عمر: ۱۵ سال
مرض: پیچش
تجویز کردہ علاج: آسمانی پانی صبح و شام۔ زرد پانی دن میں ایک بار۔
اسپغول کی بھوسی ایک ایک چمچہ دونوں وقت کھانے سے بیس منٹ پہلے
نتائج: ۷ دنوں میں مریض شفایاب ہو گیا
D.H.M.S., R.H.M.P.
(Homoeo)
جناب جمیل احمد صدیقی ہومیوپیتھک
ڈاکٹر ہیں۔ کراچی میں پریکٹس کرتے ہیں۔ کلر تھراپی کے سلسلے میں ان کے تجربات مندرجہ
ذیل ہیں۔
محمد طارق
عمر: ۲۵ سال
مرض: خون کی کمی Anaemia ہیموگلوبن
کی مقدار 10gm/dlتھی
تجویز کردہ علاج: سرخ پانی صبح و شام کھانے کے بعد۔ سرخ روشنی صبح
و شام ریڑھ کی ہڈی پر دس دس
منٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی
نتائج: ۱۲ دن بعد ہیموگلوبن کی مقدار 12gm/dlتک پہنچ گئی
شہلا حبیب
عمر: ۱۵ سال
مرض: گیس پیٹ میں مروڑ قبض
تجویز کردہ علاج: کلر تھراپی کے اصول پر تیار شدہ گولیوں اور پانی
کا مکسچر مریضہ کو ۲ دن پلایا گیا
نتائج: مریضہ بالکل تندرست ہو گئی
حرا صدیقی
عمر: ۴ سال
مرض: بدہضمی دست
تجویز کردہ علاج: کلر تھراپی کے اصول پر تیار شدہ گولیوں اور پانی
کا مکسچر مریضہ کو ۲ دن پلایا گیا
نتائج: ۵۵ فیصد
مریم
عمر: ۴۵ سال
مرض: ہائی بلڈ پریشر
تجویز کردہ علاج: سبز پانی صبح وشام
نتائج: ۱۵ دنوں میں مریضہ کا بلڈ پریشر کنٹرول ہو گیا
عبدالقادر
عمر: ۲۵ سال
مرض: سر کے بالوں کا گرنا۔ دماغ کا بھاری پن
تجویز کردہ علاج: سر پر نیلے تیل کی مالش تجویز کی گئی۔
نتائج: مریض کو نزلہ بہنا شروع ہو گیا۔ نزلہ کا ذکر
مریض نے نہیں کیا تھا۔ نزلہ بہہ جانے سے دماغ میں بھاری پن ختم ہو گیا اور بال بھی
گرنا بند ہو گئے۔
حنا صدیقی
عمر: ۲ سال
مرض: منہ میں چھالے، قبض
تجویز کردہ علاج: کلر تھراپی کے اسول پر تیار شدہ گولیوں اور پانی
کا مکسچر مریضہ کو پلایا گیا
نتائج: مریضہ ۲ دن میں صحت یاب ہو گئی
D.H.M.S., R.H.M.P.
(Homoeo)
ہیومیوپیتھ ڈاکٹر حنا طاہر
جلیل گوجرانوالہ سے لکھتی ہیں کہ میں نے اپنے سسر صاحب (پاپا) کا علاج کلر تھراپی کے
طریقہ پر کیا ہے۔ رپورٹ ارسال خدمت ہے:
پاپا کی تکلیف اس سال فروری
کے وسط میں گلے کی خرابی سے شروع ہوئی۔ انہوں نے ایک اینٹی بائیوٹک دوا لی تو دو تین
دن میں گلے کی تکلیف میں فرق آ گیا مگر پیٹ خراب ہو کر قبض ہو گیا۔ ڈاکٹر سے رجوع کیا
گیا۔ دو چار دن دوا کے استعمال سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ان دنوں پیٹ کی حالت یہ تھی کہ
پیٹ تنا ہوا تھا۔ گردوں کے دونوں طرف درد محسوس ہوتا تھا۔ طبیعت میں ہر وقت متلی کی
کیفیت رہتی تھی اور منہ سے کھٹا پانی آتا تھا۔ کسی طرح چین نہیں تھا۔ خصوصاً لیٹنے
سے بے چینی اور بڑھ جاتی اور کھٹا پانی آنا بھی بڑھ جاتا تھا۔ کھانے پینے کی رغبت ختم
ہو گئی تھی مشکل سے چند نوالے کھانا کھاتے یا چائے پی لیتے تھے۔
متلی کی کیفیت مسلسل رہتی
اور اکثر قے ہو جاتی تھی۔ قے میں پانی کے علاوہ کچھ نہیں نکلتا تھا۔ اجابت برائے نام
تھی۔ پیشاب بھی رک رک کر آتا اور بہت کم آتا تھا۔
فزیشن کی تشخیص کے مطابق پیٹ
کے دائیں طرف گولہ تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کا مشورہ دیا گیا۔
الٹرا ساؤنڈ رپورٹ خاصی خراب
تھی۔ رپورٹ کی بنیاد پر سرجن سے رجوع کیا۔ سرجن کے مطابق پیٹ میں مرض کی تین صورتیں
تھیں:
۱) آنتیں اکٹھی ہو گئی ہیں
۲) ان کے اندر Massبن گیا ہے
جس کی وجہ سے آنتوں کی حرکت رکی ہوئی ہے یا
۳) آنتوں
میں رسولی ہے۔
سرجن نے دو دن کے وقفے سے
آپریشن کی تاریخ مقرر کر دی۔ سرجن کی ہدایت پر جب بلڈ یوریا (Blood Urea) ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ نارمل
سے بہت بڑھا ہوا تھا۔ سرجن نے آپریشن ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دیا اور Antibioticاستعمال کرنے
کو کہا۔
جس دن آپریشن ملتوی ہوا۔ میں
نے کلر تھراپی شروع کر دی۔ کھانے سے پیشتر زرد پانی صبح و شام معدہ کے مقام پر زرد
روشنی ایک مرتبہ سبز پانی دو مرتبہ تجویز کیا۔ دو یا تین دن کے اندر متلی کی کیفیت
کم ہو گئی اور اگلے دن کھٹا پانی آنا بھی بند ہو گیا۔ رات کو نیند بھی آنے لگی۔ البتہ
رات کو پیشاب کے لئے تین چار بار اٹھنا پڑتا تھا۔ علاج کے تیسرے چوتھے دن اجابت شروع
ہو گئی۔ اجابت کا رنگ سیاہ اور مینگنیوں کی طرح تھا۔ تقریباً آٹھ دن بعد پیٹ کی حالت
بھی نارمل ہوتی گئی۔ گردوں کے مقام پر درد بھی ختم ہو گیا۔ دس دن بعد طبیعت سنبھل گئی
اور اجابت بھی ٹھیک ہونے لگی۔ معدہ ٹھیک کام کرنے لگا اور بھوک کھل گئی۔ پندرہ دن بعد
پھر الٹر اساؤنڈ ہوا۔ اب الٹرا ساؤنڈ رپورٹ میں حیرت انگیز تبدیلی تھی۔ آنتوں کی حالت
نارمل تھی ۔ سرجن نے معائنہ کے بعد بتایا کہ پیٹ کی حالت نارمل ہے اور آپریشن کی ضرورت
نہیں ہے۔
کلر تھراپی کے علاج سے وہ
شدید تکلیف جس کی وجہ سے آپریشن کرانا لازم تھا بالکل ختم ہو گئی ہے۔ پاپا کوئی تکلیف
بتاتے ہیں تو ڈاکٹر کہتے ہیں کہ عمر کی وجہ سے مثانے کی غدود Prostate Glandsبڑھ رہے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ مثانہ کے ان غدود کا آپریشن ہو۔ میں اس سلسلے میں بھی رنگ و روشنی سے
علاج کر رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ جہاں اتنی سیریس تکلیف ختم ہو گئی ہے انشاء اللہ
یہ تکلیف بھی ختم ہو جائے گی۔
D.H.M.S., C.D.S.,
R.H.M.P. (Homoeo)
Radiesthesia Specialist
ڈاکٹر صاحبہ ہومیوپیتھک ڈاکٹر
ہیں۔ کراچی میں پریکٹس کرتے ہیں۔ کلر تھراپی کے سلسلے میں ان کے تجربات مندرجہ ذیل
ہیں۔
سلمیٰ جلیل
عمر: ۴۸ سال
مرض: مزمن کھانسی
تجویز کردہ علاج: نیلا تیل کمر پر پھیپھڑوں کی جگہ ، نارنجی تیل
سینہ پر، نیلا پانی، نارنجی پانی
نتائج: ۲۱ دن کے علاج سے کھانسی میں ۶۰ فیصد افاقہ ہوا
عبدالغفار شاہ
عمر: ۲۸ سال
مرض: ہاضمہ کی خرابی
تجویز کردہ علاج: زرد پانی صبح شام، سبز پانی دوپہر رات
نتائج: ۱۵ دن کے علاج سے مریض کا ہاضمہ ٹھیک ہو گیا
وقارالنساء
عمر: ۱۶ سال
مرض: ہاتھوں میں پسینہ آنا
تجویز کردہ علاج: آسمانی پانی، زرد پانی، سبز پانی
نتائج: ۱۰ دن کے علاج سے مریضہ نے ۵۰ فیصد بہتری محسوس کی
محمد رفیق
عمر: ۵۰ سال
مرض: شوگر
تجویز کردہ علاج: بینگنی پانی، زرد پانی
نتائج: شوگر کنٹرول ہو گئی
کلر تھراپی کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک
دواؤں کا سہارا بھی لیا گیا
عبدالصمد
عمر: ۳۰ سال
مرض: دماغی کمزوری
تجویز کردہ علاج: زرد پانی Indigoپانی 9\" x 12\"انچ Indigoشیشہ
نتائج: ایک ماہ کے مسلسل علاج سے مریض کا حافظہ بہتر
ہو گیا
مقصود احمد
عمر: ۲۶ سال
مرض: پیچش
تجویز کردہ علاج: زرد پانی، سبز پانی، آسمانی پانی، اسپغول کی بھوسی
نتائج: ۹ دن کے علاج سے مریض ٹھیک ہو گیا
زینت کمال
عمر: ۲۵ سال
مرض: احساس کمتری
تجویز کردہ علاج: نارنجی پانی، سرخ پانی، 9\" 12\" نارنجی
شیشہ، سائیکو تھراپی
نتائج: ۳۰ دن کے علاج سے مریضہ کے اندر مثبت تبدیلی آئی۔ علاج جاری رکھنے کی ہدایت
کی گئی
محمد اکبر
عمر: ۲۹ سال
مرض: بے خوابی
تجویز کردہ علاج: آسمانی پانی، سفید پانی، سبز پانی 6\" x 10\"آسمانی شیشہ ۲۰ دن کے مسلسل علاج سے آہستہ آہستہ مریض کی نیند
نارمل ہو گئی
MSc Chemistry
Senior Chemist
Feroz Sons Laboratories
Nowshera (N.W.F.P)
SAMPLES:
BChrome - YChrome - OChrome - VChrome.
Sample are in solution from prepared by Colour Therapy Research
Lab.
PREPARATION OF CHROMES:
Following informations about prepartion of chromes has been
furnished by Dr. Mian Mukhtar-ul-Haq.
Chromes are basically glucose solution or distilled water. Under
strict hygienic condition these are then kept in different coloured lights for
specific time duration, e.g 100 hrs, 150 hrs, 200 hrs.
B Chrome means blue colour absorbed in solution.
G Chrome means green colour absorbed in solution.
Y Chrome means yellow colour absorbed in solution & so-on. To
increase further the efficacy of chromes they are then kept under the pyramid
effect.
PURPOSE OF STUDY:
The purpose of this study was to see the difference b/w colour
treated & nontreated solution & to detect the change that converts a
simple solution into medicine & gives it the ability to cure.
PROCEDURE:
I have compared the provided samples of chromes with comparable
nontreated solution & noted their absorbance under different frequencies.
RESULTS:
It has been revealed that under different frequencies different
chromes has got different absorbance. (Tables 1 - 4) These confirms the
hypothesis that coloured light brings a change in a solution or in water that
enables them to cure diseases.
SUGGESTIONS:
These spectrophotometric study of chromes have made a new horizon for future research in colour therapy. This study was the brain child of Dr. Mian Mukhtar-ul-Haq. I hope that onward research on colour-therapy will contribute to the advancement of the frontiers of modern medicine
Diseases of Digestive
System, Liver & Pancreas
معدہ کا زخم Peptic Ulcer
نفخ و قراقر معدہ Gargling, Bloating, Flatulance
پیٹ کے کیڑے Worms Infestation
اسہال Gastro- Enteritis
پیچش Dysentry
ہیضہ Cholera
قبض Constipation
ذہنی دباؤ کی وجہ سے پیٹ کی
خرابی Irritable Bowel Syndrome
ہاضمہ کی خرابی Dyspepsia
ہچکی Hiccup
چھوٹی آنت کی سوزش Chrones Disease
بڑی آنت کی سوزش Ulcerative Colitis
خوانی بواسیر Haemorrhoides (Bleeding)
ریح البواسیر Haemorrhoides (Non Bleeding)
بھگندر Fistula ANO
یرقان Jaundice
ورم جگر Hepatitis
جگر کا سکڑ جانا Cirrhosis
استسقاء Ascites
ذیابیطس Diabetes Mellitus
خونی قے Hematemesis
Diseases of Respiratory
System
نزلہ و زکام Cattarrah / Coryza
کھانسی Bronchitis
دمہ Asthma
نمونیا Pnuemonia
ٹی بی Tuberculosis
Diseases of Heart &
Circulatory System
اختلاج قلب Palpitation
انجائنا Angina
دل کا دورہ Myocardial Infarction
خون کی کمی Anaemia
لو بلڈ پریشر Low Blood Pressure
ہائی بلڈ پریشر High Blood Pressure
جسم پر نیلے نشانات Purpura
Sexual Diseases
جریان Spermatorrhoea
جلق Masturbation
نامردی Impotence
سرعت انزال Premature
Emission
Diseases of Kidney &
Ureter
بستر میں پیشاب Bed Wetting, Urinary Incontinance
سوزاک Gonorrhoea
گردوں کا ورم Pyelonephritis
گردوں کا حاد ورم Acute
Pyelonephritis
گردوں کا مزمن ورم Chronic Pyelonephritis
درد گردہ Renal Colic
مثانہ اور پیشاب کی نالی کا
ورم Cystitis, Urinary Tract Infections
پیشاب میں خون آنا Haematuria
Diseases of Nervous
System
صفراوی درد سر Migraine
آنکھوں کے نیچے اندھیرا آنا Vertigo
لکنت Dysarthria
مرگی Epilepsy
دماغی ورم Encephalitis
گردن توڑ بخار Meningitis
فالج Paralysis
سر میں پانی بھر جانا Hydrocephalus
بل لقوہ Bell\'s Palsy - Facial Nerve Palsy
رعشہ Parkinson\'s Disease
غشی۔بے ہوشی Fainting
سکتہ Apoplexy
عرق النساء Sciatica
Diseases of Harmones
تھائی رائیڈ ہارمونز کی زیادتی Hyperthyroidism
تھائی رائیڈ ہارمونز کی کمی Hypothyroidism
Psychiatric Illnesses
شیزوفرینیا Schizophrenia
ڈپریشن Depression
جنون Mania
پاگل پن Acute Psychosis
نسیان Dementia
ڈراؤنے خواب Night Mare
نیند نہ آنا Insomnia
ہسٹیریا Hysteria
خوف اور دہشت Panic Attacks
فوبیا Phobia
تکرار خیال اور تکرار عمل Obsessive-Compulsive Disorder
ٹینشن کی وجہ سے سر درد Tension Headache
Skin Diseases
سیاہ داغ Frekles,
Lentigo, Choasm
کیل۔ مہاسے Acne Pimples
گرمی دانے Prickly
Heat
پتی اچھلنا Urticaria
داد Ring
Worm
چمبل۔ سوریاسس Psoriasis
برص Leukoderma
Children\'s Diseases
دانت نکلنا Teething
کھانسی Bronchitis
اسہال Gstroenteritis
ام الصبیان Marasmus
کالی کھانسی Whooping
Cough
چیچک Small
Pox
لاکڑا کاکڑا Chicken Pox
کزار Tatanus
خسرہ Measles
Gynecological Diseases
ایام تکلیف سے آنا Dysmenorrhea
ایام کا رک جانا Amenorrhea
ایام کی زیادتی Menorrhagia
اندام نہانی پر ورم Vulvulitis
لیکوریا Leukorrhea
بانجھ پن Infertility
حمل ضائع ہو جانا Abortion
دودھ کی کمی Hypolactation
Ear, Nose & Throat
Diseases
منہ میں چھالے Mouth Ulcers
حادگلے کا ورم Acute
Phyringitis
مزمن گلے کا ورم Chronic Phyringitis
الرجی کی وجہ سے ناک کا بہنا Allegic
Rhinitis
نکسیر پھوٹنا Epistaxis
سائی نس کا ورم Sinusitis
دانتوں کا درد Toothache
پائیریا Bleeding
Gums - Pyorrhea
Eye Diseases
نگاہ کی کمزوری Ametropia
شبکوری Night Blindness
آشوب چشم Opthalmia Conjunctivitis
گوہانجی Stye
پپوٹوں کا ورم Blepharitis
آنکھ کی بیرونی جھلی کا ورم Conjunctivitis
Rheumatoid Diseases
گٹھیا Rheumatoid Arthritis
نقرس Gout
بھوک نہ لگنا Anorexia
موٹاپا Obesity
سوتے میں دانت پیسنا Teeth Grinding During Sleep
جسمانی کمزوری Weakness
بفا۔بھوسی Dandruff
لو لگنا Heat Storke
ٹائیفائیڈ Typhoid
ملیریا Malaria
ایڈز Aids
خواجہ شمس الدین عظیمی
حضرت لقمان
علیہ السلام کے نام
جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت عطا کی
وَ لَقَدْ اٰ
تَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِکْمَۃَ اَن اشْکُرْ لِلّٰہِ
(لقمٰن۔۔۔۔۔۔۱۲)
اور ہم
نے لقمان کو حکمت دی تا کہ وہ اللہ کا شکر کرے۔
اور جو بکھیرا ہے تمہارے واسطے زمین میں کئی رنگ کا اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیںo
اور اس کی نشانیوں سے ہے آسمان زمین کا بنانا اور بھانت بھانت بولیاں تمہاری اور رنگ اس میں بہت پتے ہیں بوجھنے والوں کوo
تو نے دیکھا؟ کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر ہم نے نکالے اس سے میوے طرح طرح ان کے رنگ اور پہاڑوں میں گھاٹیاں ہیں سفید اور سرخ طرح طرح ان کے رنگ اور بھجنگ کالےo
نکلتی ان کے پیٹ میں سے پینے کی چیز جس کے کئی رنگ ہیں اس میں آزار چنگے ہوتے ہیں لوگوں کے اس میں پتہ ہے ان لوگوں کو جو دھیان کرتے ہیںo
(القرآن)