Home
About Us
Library
Audios
Videos
Books
Topics
Spiritual Healing
Qalandar Shaoor
Roohani Digests
Useful Links
Contact Us
Topics
Home
Topics
SEARCH TOPICS
SEARCH
بی بی پاک صابرہؒ
بی بی پاک صابرہؒ سلسلہ چشتیہ کے بزرگ بابا محمد دین شاہ کی والدہ تھیں۔ حضرت خواجہ عبدالشکور سے فیض یافتہ تھیں۔ بی بی صاحبہ کے اندر صفات جمالیہ کا غلبہ تھا۔ کسی نے آپؒ کو تیز لہجے میں یا غصے میں گفتگو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت خواجہ عبدالشکور قلندر چشتی...
بی بی راستیؒ
بی بی راستیؒ فرغانہ کی شہزادی تھیں۔ حسن و جمال میں یکتا تھیں۔ حسن کا شہرہ سن کر آس پاس کی ریاستوں کے شہزادے، امراء شہزادی سے شادی کے خواہشمند تھے لیکن شہزادی کو کسی سے دلچسپی نہیں تھی۔ بی بی راستیؒ عام شہزادیوں سے بہت مختلف تھیں۔ انتہائی پرہیز گار...
بی بی مائی فاطمہؒ
بی بی مائی فاطمہؒ کا تعلق وادی مہران کے ایک شہر سیہون شریف سے تھا۔ یہ اپنے والد قاضی ساون فاروقیؒ کی روحانی تربیت اور اللہ کے فضل و کرم سے ولایت کے مرتبہ پر فائز تھیں۔ ایک مرتبہ تہجد پڑھنے اٹھیں، کمرے کی کھڑکی سے دیکھا کہ چور گھوڑے کی طرف بڑھ رہے...
شہزادی فاطمہ خانمؒ
نہر زبیدہ کی دیکھ بھال ملکہ زبیدہ کے بعد آنے والے مسلمان حکمرانوں نے جاری رکھی لیکن تقریباًسات سو سال بعد مکہ کے تمام چشمے اور کنویں خشک ہو گئے تھے۔ نہر زبیدہ بھی پتھروں اور ریت سے بھر گئی تھی اور جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی تھی۔ اس میں پانی بھی کم رہ گیا...
امت الحفیظؒ (حفیظ آپا)
حفیظ آپاؒ کو روحانی تعلیم کے دوران انبیاء کرامؑ ، اولیاء کرامﷺ، ارواح مقدسہ اور سیدنا حضورﷺ کی ذات اقدس کی کئی مرتبہ زیارت ہوئی، قرآن کی کئی سورتیں خواب میں حفظ کرائی گئیں۔ایک دن تہجد کی نماز ادا کرتے ہوئے گرد و پیش سے بے خبر ہو گئیں اور خود کو کع...
بی بی مریم فاطمہؒ
بی بی مریم فاطمہؒ کو بارگاہ اقدسﷺسے خصوصی فیض نصیب ہوا۔ اللہ کی بے شمار مخلوق اس فیض سے سیراب ہوئی، پریشان حال لوگوں نے آپﷺ سے سکھ چین پایا، بے اولاد خواتین کو اولاد کی نعمت عطا ہوئی، آپؒ استغراق کی کیفیت میں جو بات کہہ دیتی تھیں وہ حرف بہ حرف پور...
بی بی میمونہ حفیظؒ
بی بی میمونہؒ نے اپنے روحانی استاد کی نگرانی میں سلوک کا راستہ طے کیا اور اللہ نے انہیں عارفہ بنا دیا۔ ان کی ذات سے اللہ کی مخلوق کو فیض پہنچا، نہایت توجہ سے سب کے مسائل سنتیں اور تسلی و تشفی دیتیں۔ پوشیدہ طریقے سے ضرورت مندوں کی مدد کرتی تھیں۔ ان...
بی بی یمامہ بتولؒ
حضرت بی بی بتولؒ حافظ قرآن تھیں گھر میں بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتی تھیں۔ معنی و مفہوم پر خود بھی تفکر کرتیں اور بچیوں کو بھی قرآن کا مفہوم سمجھاتی تھیں۔ بچوں سے بہت زیادہ پیار کرتی تھیں۔ایک رات خواب میں بی بی بتولؒ کو رسولﷺ کی زیارت نصیب ہوئی...
بی بی غریب نوازؒ (مائی لاڈو)
آپؒ کا نام لاڈو تھا۔ عوام انہیں بی بی غریب نوازؒ کہتے تھے۔ مولانا سعید الدین رضوی کی صاحبزادی تھیں جن کا شجرہ نسب حضرت امام موسیٰ رضا تک پہنچتا ہے۔رہائش دہلی میں تھی بعد میں برولی تشریف لے گئیں۔ بی بی غریب نوازؒ سلسلہ قادریہ میں شیخ محی الدین ریاس...
بی بی حفصہؒ بنت شریں
بی بی حفصہؒ حضرت خواجہ محمد شیریںؒ کی ہمشیرہ تھیں جس طرح خواجہ محمد شیریںؒ کا شمار اپنے دور کے مشہور اولیاء اللہ میں ہوتا ہے اسی طرح بی بی حفصہؒ بھی اپنے زمانے کی عارفات کاملہ میں شمار ہوتی ہیں۔ نہایت عابدہ اور زاہدہ تھیں۔ آپؒ فرماتی تھیں:’’اللہ ت...
بی بی حفضہؒ
بی بی حفضہؒ کے چہرے کو عبادت و ریاضت نے پرکشش اور پرنور بنا دیا تھا۔ درویشوں اور ولیوں کی بڑی عقیدت مند تھیں۔ مرشد کامل کی تلاش میں برسوں سرگرداں پھریں، مطالعہ کی شوقین تھیں، تصوف اور مذہب پر کتابوں کا مطالعہ کرتی تھیں۔ اولیاء اللہ کے تذکرے اور قد...
بی بی دمنؒ
بی بی دمنؒ پابند صوم و صلوٰۃ، نیک سیرت و بلند کردار خاتون تھیں۔ بارگاہ ایزدی میں ان کی دعائیں قبول ہوتی تھیں۔ایک مرتبہ کنویں میں بچہ گر گیا۔ گھر میں کوئی نکالنے والا نہیں تھا۔ اس کی ماں آپؒ کے پاس آئی اور روتے ہوئے کہا۔’’میرے بچے کو بچا لیجئے۔‘‘آپؒ...
بی بی معروفہؒ
بی بی معروفہؒ کا دل دنیا سے اچاٹ ہوا تو جنگل میں نکل گئیں، شیر اور دوسرے خطرناک جانور آپؒ کی خدمت میں حاضر باش رہتے تھے۔ ایک مرتبہ ایک شخص آپؒ کی خدمت میں آیا اور سانپ کو دیکھ کر ڈر گیا۔ آپؒ نے فرمایا:’’کوئی شخص حقیقت کے آسمان تک نہیں پہنچتا جب ت...
مائی نوریؒ
مائی نوریؒ غیر مسلم خاتون تھیں، حضرت بو علی شاہ قلندرؒ کی بڑی عقیدت مند تھیں۔ آپؒ نے عشق میں گھر بار، عزیز و اقارب کو خیر باد کہہ کر اسلام قبول کر لیا۔ اکثر خواب میں حضرت بو علی شاہ قلندرؒ کی زیارت ہوتی تھی۔ جب عشق اور لگن بڑھی تو خواہش ہوئی کہ قل...
بی بی تاریؒ
بی بی تاریؒ کے اوپر اللہ تعالیٰ کی طرف سے لطف و عنایت کا سلسلہ شروع ہوا تو ادب و احترام میں آپؒ سیدھی نہیں لیٹتی تھیں۔ ٹانگیں سمیٹ کر سوتی تھیں۔ غذا بہت کم استعمال کرتی تھیں تا کہ نفس موٹانہ ہو، حاجت مندوں کی مدد کرتی تھیں۔دونوں ہاتھ فضا میں بلند...
عاقل بی بیؒ
قصبہ پاکپٹن کے قریب ایک بستی خوئرہ میں عاقل بی بیؒ رہتی تھیں ان کے والد میاں کمال کھیتی باڑی کرتے تھے۔ بی بی عاقلؒ کے بچپن کا واقعہ ہے کہ وہ ایک روز اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیت میں کھیل رہی تھیں۔ ایک گدڑی پوش فقیر وہاں سے گزرے بی بی صاحبہؒ کو دیکھتے...
«
1
2
...
129
130
131
132
133
134
135
...
556
557
»
Searching, Please wait..