Topics
قلندر
بابااولیاءؒ ہر فرد کے جذبات اور محبت کا احترام کرتے تھے۔کبھی کسی کی دل آزاری کرنا
پسند نہیں کرتے تھے۔ایک مرتبہ ایک صاحب نے قلندر بابااولیاءؒ کو سوئیٹر کا تحفہ پیش
کیا وہ سوئیٹر آپکی جسامت سے دگنا بڑا تھا۔میں نے قلندر بابااولیاءؒ کی طرف دیکھا تو
انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے مجھے خاموش رہنے کا حکم دیا۔جب وہ صاحب چلے گئے تو قلندر
بابااولیاءؒ نے فرمایا:
خواجہ صاحب! ان صاحب کے ذہن میں جو میرا ایمج تھا وہ اس
ایمج کے مطابق سویٹر لے آئے اگر آپ کچھ کہہ دیتے
تو ان کا دل ٹوٹ جاتا۔اب جبکہ انہوں نے مجھے دیکھ لیا ہے تب بھی ان کے ذہن میں
یہ بات نہیں آئی کہ یہ سوئٹر میری جسامت کے لحاظ سے بڑا ہے۔ وہ صاحب اسی ایمج کے زیر
اثر رہے کبھی ان کے ذہن میں یہ بات ّآئے گی
بھی نہیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہونہار طلبہ کے نام جو
اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں
بڑوں کا ادب کرتے ہیں
چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔