Topics

بچپن کی باتیں

قلندر بابا اولیاءؒ بچپن ہی سے خوش اخلاق،سمجھدار اور با ادب تھے،آپ کا کبھی کسی سے جھگڑا نہیں ہوا آپ اپنے ہم عمر ساتھیوں ،چھوٹوں اور بڑوں سے احترام سے ملتے تھے۔اچھے برے کی تمیز رکھتے تھے۔انتہا ئی ذہین، پڑھنے کے وقت انتہائی توجہ سے پڑھتے،آپ ہونہار طالب علم اور اساتذہ کا بہت ادب کرتے تھے۔

قلندر بابااولیاءؒنے قرآن پاک اور ابتدائی تعلیم محلہ کے مکتب میں حاصل کی۔میٹرک کیا۔ آپ کے والد صاحب کی خواہش تھی کہ بچے اعلی تعلیم حاصل کریں۔قلندر بابااولیاءؒ نے والد صاحب کی ہدایت پر انٹر کے لیے علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ آپ اردو، انگریزی،فارسی،گجراتی اور عربی زبانیں جانتے تھے۔ تعلیم کے ساتھ صحت کا خیال رکھتے تھے۔پابندی سے ورزش کرتے تھے۔ ابتدائی دور میں آپ کو شطرنج کے کھیل سے لگاو تھا اور شطرنج کے کھیل میں اس قدر مہارت حاصل ہوئی کہ سو سے زیادہ چالیں یاد تھیں۔


بچوں کے قلندر بابا اولیا

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔