Topics

* صوفی ابو عبداللہ محمدؒ

صوفی ابو عبداللہ بن محمد بن ابی راعتہؒ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد اور ابو عبداللہ بن حفیفؒ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں حاضر ہوا۔ بڑی سخت تنگی تھی۔ اسی حالت میں ہم مدینہ طیبہ میں حاضر ہوئے۔ اور خالی پیٹ ہی رات گزاری۔ میں اس وقت تک نابالغ تھا۔ بار بار والد کے پاس جاتا اور بھوک کی شکایت کرتا۔ میرے والد اٹھ کر قبر شریف کے قریب حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہﷺ میں آج آپ کا مہمان ہوں۔ یہ عرض کر کے وہیں مراقبہ میں بیٹھ گئے۔ تھوڑی دیر بعد مراقبہ سے سر اٹھایا اور سر اٹھانے کے بعد کبھی رونے لگتے، کبھی ہنسنے لگتے۔ کسی نے اس کا سبب پوچھا تو کہنے لگے کہ میں نے حضورﷺ کی زیارت کی۔ 

آپﷺ نے میرے ہاتھ میں درہم رکھ دیئے۔ ہاتھ کھولا تو اس میں درہم رکھے ہوئے تھے۔ صوفی صاحب نے کہا کہ اللہ نے اس میں اتنی برکت ڈالی کی شیراز پہنچنے تک ہمارا خرچ بافراغت پورا ہو گیا۔


Topics


روحانی حج وعمرہ

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔