Topics

ارکان حج و عمرہ کی حکمت

* حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خواب میں دیکھا کہ انہیں چہیتے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کا حکم دیا گیا ہے۔ خواب ایسی کیفیت ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ خواب خیال کی باتیں ہیں۔ لیکن ابراہیمؑ خلیل اللہ نے خواب دیکھ کر اس بات کی تصدیق کر دی کہ چونکہ خواب میں حکم دینے والا اللہ ہے اس لئے خواب کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔ جب حضرت اسماعیلؑ کو خواب سنایا تو انہوں نے خواب کی تعمیل کی اور تصدیق کی اور کہا:

’’آپ کو جو حکم دیا گیا ہے اسے پورا کریں۔ انشاء اللہ آپ مجھے صابروں میں سے پائیں گے۔‘‘

حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تجسس، تحقیق اور مشاہداتی عقل سے اس بات کی بشارت دی تھی کہ:

’’میں ایسے رب کی نفی کرتا ہوں جو چھپتا، ڈوبتا یا طلوع و غروب ہوتا ہے۔یقین کی طرز فکر ان کے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو منتقل ہوئی تھی۔ اس ہی مشاہداتی طرز فکر کی بنیاد پر فرزند سعید حضرت اسماعیلؑ ذبیح اللہ نے اللہ کے لئے قربانی میں باپ کے ساتھ پورا پورا تعاون کر کے ایثار و قربانی کا بہترین مظاہرہ کیا۔


Topics


روحانی حج وعمرہ

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔