Topics

* حضرت شیخ مزنیؒ

حضرت شیخ مزنیؒ فرماتے ہیں کہ میں مکہ مکرمہ میں مقیم تھا کہ مجھ پر شدید گھبراہٹ طاری ہو گئی اور میں مدینے پاک کی حاضری کے ارادے سے روانہ ہو گیا۔ جب بیت میمونہ پر پہنچا تو ایک نوجوان کو نزع کی حالت میں دیکھا۔ میں نے اس کے قریب جا کر کہا۔ لا الہ الا اللہ پڑھو۔ اس نے فوراً آنکھیں کھول دیں اور ایک شعر پڑھا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ ’’اگر میں مر جاؤں تو میرا دل عشق مولا سے بھرا ہوا ہے اور کریم لوگ عشق ہی میں رخصت ہوتے ہیں۔‘‘ یہ کہہ کر وہ انتقال کر گیا۔ میں نے اس کو غسل دیا، کفنایا، جنازے کی نماز پڑھی اور جب دفنا چکا تو وہ گھبراہٹ جو مجھ پر سوار تھی ختم ہو گئی۔ میں اس کو دفنا کر مکہ مکرمہ واپس آ گیا۔ 


Topics


روحانی حج وعمرہ

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔