Topics

سعی کا چھٹا پھیرا (مروہ سے صفا تک)

سعی کا چھٹا پھیرا مروہ کی جانب سے شروع ہو کر صفا پر ختم ہو جاتا ہے۔ چھٹے پھیرے کی دعا کی مکمل عبارت یوں ہے۔

image

ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں۔ اس ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس نے اپنا وعدہ پورا فرمایا۔ اپنے بندے کی مدد فرمائی۔ احزاب کو خود شکست دی۔ اس ایک اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ ہم دین کے لئے مخلص ہو کر صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں، خواہ کافر اس سے نفرت کیوں نہ کریں۔ اے اللہ میں تجھ سے رہنمائی، تقویٰ، سلامتی اور تونگری کا طلبگار ہوں۔ اے اللہ تمام تعریف تیرے ہی لئے ہے جیسا کہ تو فرماتا ہے اور اس سے بہتر جو ہم کہتے ہیں۔ اے اللہ میں تیری خوشنودی اور جنت کا طلبگار ہوں۔ میں تیرے غضب ،دوزغ اور کسی ایسے فعل یا عمل سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے اس کے قریب کر دے۔ اے اللہ ہم تیرے نور سے ہدایت پاتے ہیں۔ تیرے فضل سے استغناء پاتے ہیں اور تیری حفاظت، انعام، عطا اور احسان میں صبح شام سرشار رہتے ہیں۔ تو اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ بھی نہ تھا۔ تو آخر ہے، تیرے بعد کچھ بھی نہ ہو گا۔ تو غالب ہے، تجھ سے برتر کچھ نہیں۔ ہم افلاس، سستی، عذاب قبر اور دولت کے فتنوں سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔ ہم تجھ سے حصول جنت کے لئے کامیابی کے طلبگار ہیں۔ اے پروردگار! ہمیں بخش دے، رحم فرما، معاف فرما اور کرم کر۔ (میرے گناہ) جو تو جانتا ہے نظر انداز کر دے۔ بے شک تو وہ کچھ جانتا ہے جو ہم نہیں جانتے۔ بے شک تو اللہ ہے، سب سے زیادہ طاقتور، سب سے زیادہ کریم۔
بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرے کرے اس کے لئے کوئی حرج نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف کرے۔ جو کوئی اپنی مرضی سے نیکی کرے تو اللہ تعالیٰ شکر قبول کرنے والا، جاننے والا ہے۔

Topics


روحانی حج وعمرہ

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔