Topics

سعی کا پانچواں پھیرا (صفا سے مروہ تک)

سعی کا پانچواں پھیرا صفا سے شروع ہو کر مروہ پر ختم ہو جاتا ہے۔ پانچویں پھیرے کی مکمل دعا یوں ہے۔

image

ترجمہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اے اللہ تو پاک ہے ہم نے تیرے شکر کا حق ادا نہیں کیا۔ اے اللہ ہم میں ایمان کی محبت پیدا کر، اسے ہمارے دلوں کی زینت بنا اور ہم میں کفر، گناہ اور نافرمانی کے لئے نفرت پیدا کر۔ ہمیں ہدایت  پانے والوں میں شامل فرما ۔ اے پروردگار ہمیں بخش دے ،رحم فرما ،معاف فرما اور کرم کر۔ (میرے گناہ) جو تو جانتا ہے نظر انداز کر دے۔ بے شک تو وہ کچھ جانتا ہے جو ہم نہیں جانتے۔ بے شک تو اللہ ہے، سب سے زیادہ طاقتور، سب سے زیادہ کریم۔ ہمارے پروردگار! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس روز تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا۔ اے اللہ مجھے اپنی ہدایت سے راستہ دکھا، تقویٰ سے میری صفائی فرما اور مجھے آخرت اور اس سے پہلے کی زندگی میں بخش دے۔ اے اللہ ہم پر اپنی برکتیں، رحمت، فضل اور رزق کشادہ کر۔ اے اللہ! میں تجھ سے ایسی دائمی نعمت کا سوال کرتا ہوں جو نہ کبھی بدلتی ہے اور نہ ہی تباہ ہوتی ہے۔ اے اللہ! میرے دل میں نور، میری نگاہ میں نور، میری زبان میں نور، میرے دائیں نور، میرے اوپر نور اور میرے نفس میں نور بھر دے۔ میرے نور میں اضافہ فرما۔ اے پروردگار! میرا سینہ کشادہ فرما اور میرے معاملوں میں آسانی فرما۔
بیشک صفا اور مروہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ جو کوئی بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرے اس کے لئے کوئی حرج نہیں کہ وہ ان دونوں کا طواف کرے۔ جو کوئی اپنی مرضی سے نیکی کرے تو اللہ تعالیٰ شکر قبول کرنے والا، جاننے والا ہے۔

Topics


روحانی حج وعمرہ

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔