Topics

* حضرت حاتم اصمؒ

حضرت حاتم اصمؒ نے بیس برس تک چلہ اور مراقبہ کیا۔ ضرورت کے بغیر کسی سے بات نہیں کی۔ اس کے بعدرسول اللہﷺ کی زیارت کے لئے مدینہ منورہ گئے۔ قبر اطہر پر قیام کر کے کہا۔ اے اللہ! ہم لوگ تیرے نبی کی زیارت کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ 

اے اللہ تو ہمیں نامراد نہ کرنا۔ غیب سے آواز آئی۔ ہم نے تمہیں یہ سعادت عطا فرما دی۔


Topics


روحانی حج وعمرہ

خواجہ شمس الدین عظیمی

چار ابواب پر مشتمل اس کتاب کے باب اول میں تمام مقدس مقامات کا تعارف پیش کیا گیا ہے ۔ باب دوئم میں حج وعمرہ کا طریقہ اورباب سوئم میں اراکین حج وعمرہ کی حکمت بیان کی گئی ہے۔جب کہ باب چہارم میں چودہ سوسال میں گزرے ہوئے اورموجودہ صدی میں موجود ایسے مردوخواتین بزرگوں کے مشاہدات وکیفیات جمع کئے گئے ہیں جن کو دوران حج وعمرہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا فیض حاصل ہوا ہے اورجن خواتین وحضرات  کو خالق اکبر ، اللہ وحدہ لاشریک کا صفاتی دیدارنصیب ہوا۔