Topics
جواب: اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہیں۔ وہ جب چاہیں اور جو چاہیں کرنے پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ آپ کے لئے علاج تجویز کیا جا رہا ہے۔ یقین اور دلجمعی کے ساتھ اس پر عمل کریں۔
ایک پاؤ کلونچی(کالے بیج جو اچار میں ڈالے جاتے ہیں) پانی سے دھو کر دھوپ میں سکھا لیں اور کھلے منہ کی نیلی شیشی میں بھر کرمضبوط کارک لگا دیں۔ اوپر سے ایک چوتھائی شیشی خالی رہنی چاہئے۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے سو مرتبہ اِقْرَا بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَoخَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلْقٍoپڑھ کر کلونچی پر دم کر کے شیشی میں بند کر دیں۔ یہ شیشی صبح دھوپ میں ایسی جگہ رکھ دیں جہاں سارا دن دھوپ رہتی ہو۔ رات کو اٹھا کر پھر سو مرتبہ عمل کر کے اس پر دم کر دیں اور اگلے روز صبح پھر دھوپ میں رکھ دیں۔
اسی طرح یہ عمل چالیس روز تک دہرائیں۔ عمل پورا ہونے کے بعد ایک چٹکی کلونجی صبح نہار منہ پانی سے نگل لیا کریں۔ جب تک یہ کلونجی ختم نہ ہو اس عمل کو جاری رکھیں۔ ایک پاؤ کلونجی ختم ہونے تک عمل کو جاری رکھیں۔ ایک پاؤ کلونجی ختم ہونے سے پہلے پہلے ان شاء اللہ آپ ’’امید‘‘ سے ہو جائیں گی۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو گول مٹول، خوبصورت ، ہنستا کھیلتا بیٹا عطا کریں۔ آمین
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔