Topics

ٹیلی پیتھی کا پا نچواں سبق

۱۸انچ x ۱۸انچ کاچمک دار اور سفید ریگزین کاٹکڑا اتنے ہی بڑے لکڑی کے تختے ، پلا ئی ووڈ ، ہارڈبورڈ یا موٹے گتے پر چھوٹی کیلوں سے اس طر ح جڑ دیں کہ ریگزین میں شکنیں باقی نہ رہیں ۔اس ریگزین کے بالکل بیج میں چھ انچ قطر کا ایک دائرہ بنا ئیں اور اس دائرے کو سیاہ چمک دار پینٹ سے پر کر دیں مطلب یہ کہ ۱۸انچ x۱۱۸نچ کے اس چمک دار سفید ریگزین شیٹ پر ایک سیاہ دائرہ اس طر ح بنا ئیں کہ اس دائرے کے بالکل بیچوں و بیچ ایک انچ قطر کا سفید دائرہ با قی رہے ۔


 


اس بورڈ کو چار فٹ فا صلے پر اپنے سامنے اس طر ح رکھیں کہ سفید دائرہ نظر کے بالکل متوازی ہو ۔ بورڈ میں جھکا ؤ واقع نہیں ہو نا چاہئے۔ سیدھا رہے ۔ دائرہ بینی سے پہلے سانس کی مشق کر لیں ۔

دائیں ہا تھ کے انگوٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں ۔اور با ئیں نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانسن کھینچ کر چھو تی انگلی سے با یاں نتھنا بند کر لیں اور تین سیکنڈ تک سانس روکے رکھیں ۔پانچ سیکنڈ بعد دائیں نتھنے سے سانس دس سیکنڈ تک خارج کریں ۔اب دوبارہ دائیں نتھنے سے سانس دس سیکنڈ تک کھینچیں ۔با ئیں نتھنے پر سے چھنگلیاں ہٹا کر دوبارہ دائیں ہا تھ کے انگو ٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں ا ور سانس پا نچ سیکنڈ تک رو کے رکھیں ۔پھر با ئیں نتھنےسے سانس دس سیکنڈ با ہر نکا لیں ۔ یہ ایک چکر ہو گیا۔ اسی طر ح اس عمل کو دس مرتبہ دُہرایا جا ئے۔ یہ مشق بھی صبح سورج نکلنے سے پہلے اور رات کوسونے سے قبل خالی پیٹ کر نی چا ہئے ۔

دو سرے اسباق کی طرح اس مشق میں بھی رات کا کھا نا بہت ہلکا اور مغرب کے وقت کھا لیا جا ئے ۔ کھانے اور سانس کی مشق کے دوران کم سے کم تین گھنٹے کا وقفہ ہو نا نہا یت ضروری ہے۔

سانس کی مشق کے بعد دس سے پندرہ منٹ تک دائرہ بینی کر یں ۔ دائرہ بینی کر تے وقت آنکھوں میں جلن  اورسوزش کا احساس ہو گا ۔ آنکھوں اور ناک سے پا نی بہے گا اس کی پرواہ نہ کر یں بلکہ پلک جھپکا ئے بغیر دائرہ بینی کر تے رہیں مشق کے دو ران گر دن کو سیدھی رکھیں ۔نظر میں مرکز یت اورٹھہراؤ پیدا ہو نے تک اگر پلک جھپک جا ئے تو کوئی حرج نہیں پلکوں کے عمل کو ساقط کر نے کے لئے اپنے اوپر جبر  نہ کر یں جیسے جیسے مشق کی تکمیل ہو گی خود بخود ٹھہراؤ پیدا ہو تا چلا جا ئے گا ۔

اس مشق سے فارغ ہو نے کے بعد مر اقبہ میں چلے جا ئیں۔ مراقبہ میں بند آنکھوں سے یہ تصور کیا جا ئے کہ شیشے کا ایک جار (JAR)ہے اور اس جار کی اندورنی دیواروں پر زمین پر موجود اشیاء نقش و نگار کی صورت میں موجود ہے دائرہ بینی کی مشق چو بیس گھنٹوں میں صرف ایک مر تبہ رات کے وقت کی جا ئے اور چا ر بینی مشق حسب معمول اسباق کی طر ح صبح و شام کی جا ئے ۔

ان مشقوں کے دوران یہ احتیاط ضروری ہے کہ دائرہ بینی کی مشق ایسی جگہ کی جا ئے جہاں روشنی ہو اور یہ رو شنی بر اہ راست بورڈ  کے اوپر پڑتی رہے ایسا ہر گز نہ کیا جا ئے کہ ٹیبل لمپ میں بلب روشن کر کے خاص طور پر روشنی ڈالی جا ئے اس کے بر عکس جار بینی کی مشق حسب معمول اندھیروں میں کی جا ئے ۔

٭٭٭٭٭


ٹیلی پیتھی سیکھئے

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب
ان شاداب دل د و ستوں کے نام جو مخلوق
کی خدمت کے ذریعے انسانیت کی معراج
حاصل کر نا چاہتے ہیں
اور
ان سائنس دانوں کے نام جو ن دو ہزار چھ عیسوی کے بعد زمین کی مانگ میں سیندور
بھر یں گے ۔