Topics
سفر جہاز کا ہو، کشتی کا ہو یا ریل کا،سفر کرنے سے پہلے کاغذ پر تین تین خانوں اور چار سطروں میں یَا حَفِیظُ لکھ کر کاغذ کو تہہ کر کے تعویذ بنا لیں اور تعویذ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سفر کی ہر صعوبت سے محفوظ رکھے گا اور دورانِ سفر غیب سے آسانیاں میسر ہوں گی۔ یہی تعویذ بچوں کی نظر ختم کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔ تعویذ موم جامہ کر کے نیلے رنگ کے کپڑے میں سی کر گلے میں ڈال دیں۔اگر کسی آدمی کو کسی شخص یا کسی چیز سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو ایک جمعرات سے دوسری جمعرات تک روزانہ ستر ستر مرتبہ یَا حَسِیْبُ پڑھے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
نماز اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے۔ نماز ایک عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے ۔ اہل اسلام کو اس فرض کی بہتر طور پر ادائیگی کی ترغیب وتعلیم کے لئے اہل تصوف نے بہت علمی کام کیا ہے ۔ تصوف کی تقریباً تمام اہم کتابوں میں نماز کی اہمیت اور اس کے اثرات پر گفتگو کی گئی ہے ۔ ان کو ششوں میں اولیائے کرام کے پیش نظر یہ مقصد رہاہے کہ امت مسلمہ ذوق وشوق اورخشوع کے ساتھ اس رکن اسلام پر کاربندرہے ۔ سلسلہ عظیمیہ کے بزرگ بھی امت مسلمہ کے فرزندوں کو قائَم بالصلوٰۃ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اسی مقصد کے پیش نظر خواجہ شمس الدین عظیمی نے زیرنظر کتاب تحریر کی ہے ۔ اس کتاب میں نما زکی روحانی، ذہنی ، جسمانی ، نفسیاتی اورسائنسی فوائد بیان کرتے ہوئے نماز کی اہمیت اورغرض وغایت پر روشنی ڈالی ہے ۔ نیز انبیاء کرام علیہم السلام کی نماز ، خاتم النبیین رسول پاک ّ کی نماز ، صحابہ کرام اورصوفیائے کرام کی نماز کے روح پرور واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں ۔