Topics
آج کل لڑکیوں کی شادی کا مسئلہ ماں باپ کے لئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے۔ گھر گھر شادی کے انتظار میں لڑکیاں بوڑھی ہو رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ماں باپ کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی ہے۔ اس گھمبیر مسئلہ کے حل کے لئے یَا لَطِیْفُ کا عمل نہایت مجرب ہے۔یَا لَطِیْفُ کے اعداد ۱۲۹ ہیں اور ۱۶۶۴۱ مرتبہ نام پڑھا جاتا ہے۔ پڑھنے کا آسان طریقہ یہ ہے:
ایک تسبیح میں ۱۲۹ دانے ڈالے جائیں اور ۱۲۹ مرتبہ تسبیح پڑھی جائے۔ اور ہر تسبیح کے بعد لَاْتُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ وَ ھُوَیُدْرِکَ الْاَبْصَارَ وَ ھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرکو تین دفعہ پڑھ کر زبان سے مقصد بیان کرے اور پھر یَا لَطِیْفُ کی تسبیح پڑھنا شروع کر دے۔ اسی طرح سارا عمل ختم کیا جائے مگر عمل پورا کرنے میں بہت زیادہ ہوشیاری کی ضرورت ہے۔ اگر کبھی زیادتی ہو جائے تو تاثیر باقی نہیں رہے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
نماز اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے۔ نماز ایک عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہے ۔ اہل اسلام کو اس فرض کی بہتر طور پر ادائیگی کی ترغیب وتعلیم کے لئے اہل تصوف نے بہت علمی کام کیا ہے ۔ تصوف کی تقریباً تمام اہم کتابوں میں نماز کی اہمیت اور اس کے اثرات پر گفتگو کی گئی ہے ۔ ان کو ششوں میں اولیائے کرام کے پیش نظر یہ مقصد رہاہے کہ امت مسلمہ ذوق وشوق اورخشوع کے ساتھ اس رکن اسلام پر کاربندرہے ۔ سلسلہ عظیمیہ کے بزرگ بھی امت مسلمہ کے فرزندوں کو قائَم بالصلوٰۃ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اسی مقصد کے پیش نظر خواجہ شمس الدین عظیمی نے زیرنظر کتاب تحریر کی ہے ۔ اس کتاب میں نما زکی روحانی، ذہنی ، جسمانی ، نفسیاتی اورسائنسی فوائد بیان کرتے ہوئے نماز کی اہمیت اورغرض وغایت پر روشنی ڈالی ہے ۔ نیز انبیاء کرام علیہم السلام کی نماز ، خاتم النبیین رسول پاک ّ کی نماز ، صحابہ کرام اورصوفیائے کرام کی نماز کے روح پرور واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں ۔