Spiritual Healing

آٹھ علاج

جواب: رات کو سونے سے پہلے گھڑی دیکھ کر 11بج کر 11سیکنڈ پر لکڑی کی پیڑی یا چوکی پر شمال رخ بیٹھ جائیں اور وضو کریں۔ وضو میں پیر دھونے کی بجائے پیروں کا مسح کریں۔ (اگر پیر گندے ہوں تو وضو سے پہلے دھو کر اچھی طرح صاف کر لیں۔ وضو میں نہ پیر دھوئیں)

وضو کرنے کے بعد ۔۔۔۔۔۔کھڑے ہو کر نماز کی طرح ہاتھ باندھ لیں، آنکھیں بند کر کے ایک بار ’’یا ودود‘‘ پڑھیں اور گیارہ بار درود شریف، پھر ایک دفعہ یا ودود پڑھیں اور گیارہ بار درود شریف اسی طرح تیسری بار یا ودود پڑھ کر گیارہ بار درود شریف پڑھا جائے یعنی تین بار یاودود پڑھنے کے بعد تینتیس بار درود شریف پڑھنا ہے اس کے بعد پیڑی سے اتر آئیں۔ تخت کے اوپر یا زمین پر دری یا چادر بچھا کر اس طرح لیٹ جائیں کہ پیر شمال کی جانب رہیں ۔ دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر آنکھیں بند کر لیں اور یہ تصور کریں کہ گردن سے ناف تک پیٹ کے اوپر صاف شفاف سفید رنگ کھلے منہ کی ایک بوتل رکھی ہوئی ہے۔ اس بوتل میں روشنی بھری ہوئی ہے۔ ذہن کی پوری طاقت سے بوتل میں اس روشنی کو گھمائیں۔

1۔ معاشی درماندگی، بدحالی اور پریشانی دور کرنے کے لئے جار میں زرد رنگ روشنیوں کو گھمائیں، روشنیوں کو گھمانے کا وقفہ 

دس منٹ کافی ہے۔

2۔ ایسے میاں بیوی جو بے اولاد ہیں اور کسی بھی قسم کے علاج سے ان کی مراد پوری نہ ہوتی ہو۔ جار میں بینگنی رنگ کی 

روشنیوں کو گھمائیں۔ روشنیوں کو گھمانے کا وقفہ 15منٹ ہے۔

3۔ احساس کمتری میں مبتلا خواتین و حضرات بوتل یا جار میں نیلی روشنیوں کو گھمائیں۔ یہ دماغی کمزوری اور ذہنی پسماندگی کا بھی 

موثر علاج ہے۔

4۔ آج کل لڑکیوں کی شادی ایک گھمبیر مسئلہ بنا ہو اہے۔ اس مسئلہ کا حل یہ ہے کہ پہلے معیار زندگی کے عفریت سے خود کو آزاد 

کر کے بوتل یا جار میں 5منٹ جامنی رنگ کی روشنی کو گھمائیں اور 5منٹ نارنجی روشنیوں کو گردش دیں۔

5۔ طالبات اور طلباء فہم و فراست میں اضافہ اور ذہن روشن کرنے کے لئے بوتل میں آسمانی رنگ کی روشنیوں کو گھمائیں لیکن 

یہ عمل کوئی بھی طالب علم یا طالبہ سترہ سال کی عمر سے پہلے نہ کرے۔ جن طلباء و طالبات کی عمر 17سال سے کم ہے وہ عشاء 

کی نماز کے بعد اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ سو بار یا علیم کا ورد کر کے دعا کریں۔

6۔ حرص اور لالچ سے نجات پانے کے لئے بوتل یا جار میں سنہری رنگ کی روشنیوں کو گردش دیں اس کے لئے 14منٹ کا 

وقفہ کافی ہے۔

7۔ اعصابی ٹوٹ پھوٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے بوتل یا جار میں 5منٹ نیلی روشنیوں کو گھمائیں اور 5منٹ سبز روشنیوں کو 

گردش دیں۔ نروس بریک ڈاؤن اگر لو بلڈ پریشر کی وجہ سے ہو تو پہلے 5منٹ بوتل میں سرخ رنگ روشنیوں کو گھمائیں اور 

پھر 5منٹ گہری نیلی روشنیوں کو گردش دی جائے۔

8۔ بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرنے اور موٹاپا کم کرنے کے لئے بوتل یا جار میں سیاہ رنگ روشنیوں یعنی رات کی تاریکی کو گردش 

دیں۔ اس علاج کا وقفہ 15منٹ ہے۔



روحانی ڈاک ۔ جلد اول

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔