Topics

کون سا رنگ کون سا پتھر؟

سوال: آپ نے لکھا ہے کہ پتھر انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں اور رنگوں سے انسان اور فطرت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ہمیں کیسے معلوم ہو کہ ہمارے لئے کون سا رنگ اور کون سا پتھر مفید یا مضر ہے؟

جواب: مظاہر قدرت پر نظر ڈالئے بہت سے پودے، پھول اور پھل نظر آئیں گے۔ آپ دیکھیں گے کہ درختوں کے سب کے سب پتے سبز ہوتے ہیں۔ لیکن غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ان میں کچھ نہ کچھ فرق ضرور ہوتا ہے۔ اس طرح پھولوں میں بھی ہوتا ہے۔ بظاہر ایک ہی رنگ جسے آپ سرخ کہتے ہیں، سبز کہتے ہیں یا کسی اور رنگ کا نام دیتے ہیں، نظر آتا ہے لیکن بغور دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ہر رنگ کی الگ الگ بہت قسمیں ہیں۔ قدرت کی طرف سے رنگ کا جو قانون ہماری زمین پر جاری و ساری ہے اس کا اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ جو رنگ انسان کے ظاہری روپ، چہرے پر اثر ڈالتا ہے۔ وہ شخصیت پر بھی گہرا اثر رکھتا ہے۔ ظاہر ہے کہ انسان کی شخصیت رنگوں کے اجزاء کا مجموعہ ہوتی ہے۔ رنگ خواہ شیشے کا ہو یا جواہرات کا ہو یا لباس کا ہو، شخصیت کی تعمیر یا تخریب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بات صرف رنگوں کی فطرت جاننے والے ہی سمجھتے ہیں کہ کسی شخص کے لئے کون سا رنگ تعمیری ہے اور کون سا تخریبی۔ ایک چھوٹے سے نگینے میں رنگین لہروں کا بہت بڑا اجتماع ہوتا ہے جو نگینے سے مسلسل خارج ہوتی رہتی ہیں اور انسان کے جسم میں دَور کرتی رہتی ہیں۔


Topics


روح کی پکار

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب

اُس روح
کے
نام
جو اللہ تعالیٰ
کا عرفان
حاصل کر لیتی
ہے