Topics

روح کہاں جاتی ہے؟

سوال: کہتے ہیں کہ ہر جاندار چیز کی روح ہوتی ہے۔ انسان جب مرتا ہے تو اس کی روح عالمِ اَعراف میں چلی جاتی ہے۔ جانوروں، پھولوں اور پودوں کے مرنے، کٹنے یا سوکھ جانے کی صورت میں ان کی روح کہاں چلی جاتی ہے؟

جواب: دو طرح کی زندگی ہے ایک مکلّف دوسری غیر مکلّف۔ انسان اور جنّات چونکہ مکلّف مخلوق ہیں۔ مکلّف سے یہ مراد ہے کہ انہیں جزا اور سزا سے گزرنا ہے، اس لئے ان کی روحیں عالمِ اَعراف میں قیام کرتی ہیں اور حشر و نشر میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مطابق انہیں سزا ملتی ہے یا جزا ملتی ہے۔ باقی دوسری غیر مکلّف مخلوق کی روحیں روشنیوں میں تحلیل ہو جاتی ہے۔

Topics


روح کی پکار

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب

اُس روح
کے
نام
جو اللہ تعالیٰ
کا عرفان
حاصل کر لیتی
ہے