Topics

ایام کی بے ترتیبی اور کمی

ایام کی کمی یا بے ترتیبی سے چونکہ طبعی طور پر صفائی نہیں ہوتی۔ اس لئے بہت سے امراض پیدا ہو جاتے ہیں۔ مثلاً پیٹ بڑا ہونا، نلوں میں دکھن، ایام سے پہلے شدید درد اور بے ترتیبی۔ شکایت اگر پرانی ہو جائے تو رحم میں ورم آ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے تولید کا سلسلہ قائم نہیں رہتا۔ جسم پھولنا شروع ہو جاتا ہے۔ کمر میں درد اور اعضاء شکنی عام ہو جاتی ہے۔ ایام کی کمی اور بے ترتیبی سے چہرے پر زائد بال بھی نکل آتے ہیں۔ نظام ایام اگر عمر سے پہلے بند ہو جائے تو خواتین کے اندر مردانہ خصوصیات بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

ھُوَالشَافِی
نیلی شعاعوں کا پانی
۲۔۲اونس صبح و شام۔

سرخ شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔

زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے کے بعد۔

بینگنی شعاعوں کا تیل کمر کے آخری جوڑ پر رات کے وقت اور صبح دس دس منٹ دائروں میں مالش کریں۔

قرص مدر ۲۔۲گولی ہمراہ بینگنی شعاعوں کا پانی۔

شربت مدر دوپہر کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے دو چمچے۔

نوٹ: اگر آنتیں کمزور ہوں اور پیچش اور دستوں کا عارضہ ہو تو قرص مدر استعمال نہ کریں۔

مرہم زرد ناف کے چاروں طرف مالش کریں۔

غذا میں بھوسی کی روٹی، انڈے کی زردی، دودھ، مکھن، بند گوبھی، گاجر، پالک، لوبیا اور چقندر کھانا مفید ہے۔ ان چیزوں میں حیاتین ای(E) کی وافر مقدار موجود ہے۔ ایام میں کمی کی وجہ اگر خون کی کمی ہو تو گنے کا رس، کلیحی کا پانی، جامن کا عرق، مونگ کی دال کا پانی، ناریل کا پانی، سیب اور شلغم کا اچار مفید ہے۔

رات کو سونے سے پہلے گرمی ہو تو غسل کر کے اگر سردی ہو تو وضو کر کے  

حکمط حمطک حطکم

۱۰۰ بار پڑھ کر جامنی روشنی کا مراقبہ کرنے کی ہدایت کریں۔ روزانہ بلاناغہ ایک ماہ تک پندرہ منٹ مراقبہ کریں۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی