Topics

ام الصبیان

بچوں کا زیادہ رونا، اپنے آپ یا دوسروں کو نوچنا، بغیر کسی وجہ کے بار بار بخار ہونا، جسم پر سے گوشت ختم ہو جانا، سوکھ کر کانٹے کی طرح ہو جانا، پانی کی طرح دست آنا، آنکھوں میں حلقے بن جانا اور خواب میں ڈرنا یہ سب ام الصبیان کے مرض کی علامات ہیں۔

ھُوَالشَافِی
نارنجی شعاعوں کا تیل روزانہ پورے جسم پر مالش کریں اور نارنجی شعاعوں کا پانی بچے کو پلائیں۔ (خوراک عمر کے لحاظ سے متعین کریں۔)

روغن سورنجان تلخ تیار کردہ بہ ترکیب عظیمی دواخانہ کمر اور گردن کے جوڑ پر مالش کریں۔

ام الصبیان کا تعویذ مومی کاغذ پر لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔

ہر جمعرات کو تعویذ کو لوبان کی دھونی دیں اور پانچ روپے بچے کے صدقے کی نیت سے خیرات کریں۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی