Topics

گلٹی کا بخار

ام الدماغ کے اندر زیادہ خلاء واقع ہو جائے اور روشنی کا ہجوم بہت کم ہو جائے تو Spinal Cordمیں حرارت کم ہو جاتی ہے۔

جس کی وجہ سے گلٹی بن جاتی ہے۔ گلٹی سیکنڈوں میں چھوٹے چھوٹے باریک کیڑے پیدا کر دیتی ہے۔ مریض کا ٹمپریچر ۱۰۸ سے ۱۱۰ تک پہنچ جاتا ہے اور ٹمپریچر جب ۱۱۰ سے اوپر چلا جاتا ہے تو موت واقع ہو جاتی ہے۔ اگر ابتداء میں مرض کی صحیح تشخیص ہو جائے اور معالج تجربے کار ہو تو مریض شفایاب ہو جاتا ہے۔

ھُوَالشَافِی
کتاب روحانی علاج میں سے گلٹی اور بخار کا تعویذ چینی کی پلیٹوں پر لکھ کر صبح و شام نیلی شعاعوں کے پانی سے دھو کر پئیں۔

علاج میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ بیماری کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ تیز بخار ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی