Spiritual Healing

نزلہ

دماغ میں سے بو آتی ہو، ناک بند ہو، آنکھیں بھاری ہوں۔ کانوں میں آواز آتی ہو یا سیٹیاں بجتی ہوں۔ دماغ میں کوئی چیز بھری ہوئی محسوس ہو۔ سانس لینے میں دقت پیش آتی ہو، کان کی لویں گرم ہو جائیں۔ جسم ٹوٹتا ہوا محسوس ہو تو یہ بند نزلہ کی علامت ہے۔

ھُوَالشَافِی
جوشاندہ رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ پئیں۔

شربت اسطو خودوس ایک ایک چمچہ کھانے سے پہلے لیں۔

اطریفل زمانی ۶۔۶گرام کھانے کے بعد۔

زرد شعاعوں کا تیل رات کو سوتے وقت پیٹ پر مالش کریں اور ناک کے نتھنوں میں لگائیں۔

نیلی شعاعوں کا پانی صبح شام ۲۔۲اونس۔

زرد شعاعوں کا پانی کھانے سے پہلے ۲۔۲اونس۔

قرص صحت دو گولی سوتے وقت۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی