Spiritual Healing
ھُوَالشَافِی
سفید نمک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک شیشے کے جار میں ڈال کر اسٹول پر اس طرح
رکھیں کہ مریض کی نظر پڑتی رہے۔
سفید چینی کی پلیٹوں پر
فالج کا علاج لکھ کر سرخ شعاعوں کے پانی ۲۔۲اونس سے دھو کر صبح شام پئیں۔
حب عنبر ایک ایک گولی رات
کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ کھائیں۔
سرخ شعاعوں کا تیل متاثرہ
جگہوں پر دائروں میں مالش کریں۔
معجون اذراقی دونوں وقت
کھانے سے پہلے، قرص اذراقی ایک عدد صبح نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ کھائیں۔
جنگلی کبوتر کا آب جوش پئیں۔
خطرناک مرض ہے۔ علاج میں
احتیاط اور تجربہ ضروری ہے۔ مرض کی نوعیت کے پیش نظر اساتذہ سے مشورہ کریں۔ فالج
سے متعلق کتابوں کا مطالعہ کریں۔
معالج سمجھتے ہیں کہ مریض
کے سامنے کتاب کھولنا مریض پر اچھا اثر مرتب نہیں کرتا۔ یہ بات صحیح نہیں ہے۔ مریض
کو آپ جتنی دیر توجہ دیں گے اس کے مرض کے بارے میں جتنی چھان بین کریں گے مریض
مطمئن اور خوش ہوتا ہے اور اس کے اندر شفا یاب ہونے کا یقین پیدا ہو جاتا ہے۔ مرض
کی تشخیص اور علاج تجویز کرنے کے لئے مریض کے سامنے کتب کا مطالعہ بری بات نہیں
ہے۔ مریض پر اس کا اچھا اثر مرتب ہوتا ہے۔