Spiritual Healing
ماحول میں Fertelizer's Pollutionکھاد
اور غذاؤں میں ملاوٹ کی وجہ سے یہ مرض عام ہو گیا ہے۔ اس مرض میں Gasesگیس
کی گرمی اور Acidityسے
معدہ جھلس جاتا ہے اور مرض کی شدت سے معدہ زخمی ہو جاتا ہے۔ بہت بری بیماری ہے۔
کھانا کھانے کے بعد اتنی زیادہ جلن ہوتی ہے کہ آدمی بے چین اور پریشان ہو جاتا ہے۔
مرض شدید ہو جائے تو آپریشن کی نوبت آ جاتی ہے۔
ھُوَالشَافِی
آسمانی رنگ اور زرد رنگ شعاعوں کا پانی تیار کیا جائے ۔ دو حصے آسمانی رنگ پانی
اور ایک حصہ زرد رنگ پانی ملا کر چمچے سے ۱۱ دفعہ ہلا کر ۲۔۲ اونس پانی صبح شام
استعمال کیا جائے۔
خربوزے کے بیج کی گرمی ۲ تولہ۔ بغیر نمک مرچ کی
سل پر پیس کر نہار منہ چاٹیں۔
آدھے گھنٹے تک کوئی چیز
کھانا پینا منع ہے۔
خرپزہ معجون ۶ گرام رات کو سوتے وقت
کھائیں۔ ایک گلاس پانی میں شربت شفا ملا کر ایک چمچہ سپوس اسپغول ملا کر دونوں وقت
کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پئیں۔
سرخ مرچ، گرم مصالحہ،
تلی ہوئی، کھٹی چیزوں، بڑے گوشت اور شیور کے انڈوں (ولایتی مرغی کے انڈوں) سے
پرہیز ضروری ہے۔