Spiritual Healing
الرجی بہت قسم کی ہوتی ہے۔ الرجی میں جسم پر ددوڑے پڑ جاتے ہیں، سرخ نشانات ہو
جاتے ہیں۔ ان میں سخت سوزش ہوتی ہے۔ الرجی کی کوئی وجہ متعین نہیں کی جا سکتی۔ ہوا
سے، دوا سے، دوا کے ردعمل سے بھی آدمی الرجک ہو جاتا ہے۔ خون میں حدت اور تیزابیت
کی بناء پر بھی الرجی ہوتی ہے۔ جسم پر سرخ نشانات اور ددوڑے، یا جسم میں سوزش ختم
کرنے کے لئے مندرجہ ذیل علاج ہے۔
ھُوَالشَافِی
آسمانی شعاعوں کا پانی ۲۔۲ اونس صبح شام پئیں۔
سفوف جلجلان ۴ گرام شام کے وقت گرم
پانی میں بھگو دیں۔صبح کو نتھار لیں اور پی لیں۔ پھوک پھینک دیں۔
شربت مصفی ایک چمچہ کھانے سے پہلے۔
شربت جگر ایک چمچہ کھانے
کے بعد۔
قرص تنکار ایک گولی رات
کو سوتے وقت پانی سے۔
اگر قبض ہو تو نیم گرم
پانی کے ساتھ دو گولی کھائیں۔
سمندری سیپ کا علاج کریں۔
سمندری سیپ ۱۲۵ گرام (جو بھربھری
نہ ہو) لے کر تیز گرم پانی سے دھوئیں۔ ہاون دستے سے موٹا موٹا کچل لیں۔ پھر ان
ٹکڑوں کو کاٹن کے مضبوط کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں، اس پوٹلی کو پانی میں
پکائیں۔ یہ پانی مٹی کی ہانڈی یا اسٹین لیس اسٹیل کے پتیلے میں جوش دیں۔ کھانا
پکانے، چائے بنانے اور پینے میں یہی پانی استعمال کیا جائے۔