Spiritual Healing

لقوہ

کتاب ’’رنگ و روشنی سے علاج‘‘میں فالج، پولیو اور لقوہ کے اسباب پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ مختصراً یوں سمجھ لیجئے کہ روشنی کی رَو جب ام الدماغ سے گزرتی ہے۔ اگر اس کے درمیان کاسمک ریز (Cosmic Rays) آ جائے تو برقی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔

اس کا اثر کندھے سے پیر تک ہوتا ہے اور اسی کو فالج یا پولیو کہا جاتا ہے۔

لقوہ کا تعلق اعصاب سے ہے۔ دماغ کے خلیوں کی درمیانی رو جب ایک طرف زور ڈالتی ہے تو اس کا اثر چہرے میں کسی بھی طرف ہو جاتا ہے اور چہرے کے عضلات ٹیڑھے ہو جاتے ہیں۔ اگر اس کا اثر براہ راست کانوں، آنکھوں، ناک اور جبڑے پر ہوتا ہے تو ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہو جاتی ہے اور جبڑے کا جو حصہ دانتوں کو سنبھالے ہوئے ہے متاثر ہو جاتا ہے۔

بنولے کا خالص تیل لے کر ۱۱۰۰ مرتبہ

 

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

رَمِیْمُ فَرْقُ الْحَامُ

پڑھ کر تیل پر دم کریں اور یہ تیل آدھی باسی روٹی پر چپڑ کر صبح نہار منہ کھائیں۔ نیلی شعاعوں کا تیل گردن کے جوڑ پر مالش کریں اور سرخ شعاعوں کا تیل متاثرہ حصے کے دوسری طرف مالش کریں۔ باقی علاج معمولات کے مطابق کیا جائے۔ 


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی