Spiritual Healing
برص دو طرح کا ہوتا ہے۔
ایک قسم یہ ہے کہ جسم پر سفید چھوٹے چھوٹے داغ بنتے ہیں اور یہ داغ بڑھتے رہتے
ہیں۔
دوسری قسم یہ ہے کہ جسم
پر سفید داغوں کی طرح سیاہ داغ بن جاتے ہیں اور یہ بھی پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔
ھُوَالشَافِی
سرخ شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس صبح شام۔
زلال سفوف برص ۳۔۳ گرام عرق برص ۵ تولہ میں ملا کر صبح شام
پئیں۔ سفوف برص کا پھوک گنا کے سرکہ میں پیس کر داغوں پر لگائیں۔
مریض کو بستر پر لٹا دیں
اور جہاں جہاں داغ ہوں وہاں چار منٹ تک سرخ شعاعیں ڈالیں۔ شعاعیں ڈالنے کا عمل دن
میں دس بجے سے بارہ بجے کے وقت میں کریں۔ سرخ شعاعوں کا تیل رات کے وقت بیرونی طور
پر برص کے داغوں پر مالش کریں۔
912
X انچ شیشہ (شیشے سے مراد منہ دیکھنے والا
آئینہ نہیں ہے) پر سلیٹی رنگ آئل پینٹ کر کے شیشے کو فریم میں لگا کر دیوار پر
لٹکا دیں۔ چار فٹ کے فاصلے سے کرسی پر بیٹھ کر بیس بیس منٹ تک تین وقت دیکھیں۔ اس
طرح کہ چوبیس گھنٹے میں ڈھائی گھنٹے پورے ہو جائیں۔
روزانہ ایک پاؤ سرخ ٹماٹر
کھائیں۔ گرم اشیاء اور سفید رنگ کی اشیاء مثلاً دودھ، دہی اور چاول وغیرہ سے پرہیز
کریں۔
رات کو سوتے وقت تنہائی
میں بیٹھ کر ۱۰۰
مرتبہ
قُلْ
ھُوَالْمُعِیْنُ یَامَعْرُوْفُ الْمَنَّانُ وَالْحَلِیْمُ
پڑھ کر گلابی رنگ کی
روشنی کا مراقبہ کریں۔