Spiritual Healing

دمہ

خون کی کثافت جو مسامات کے ذریعے نکلنی چاہئے جب پوری طرح خارج نہیں ہوتی اور خون پورے جسم میں سے دور کر کے پھیپھڑوں میں پہنچتا ہے تو اسفنجی سسٹم میں کثافت جمع ہوتی رہتی ہے اور اس کثافت میں تعفن ہونے سے اس میں وائرس(Virus) پیدا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ یہ مرض زیادہ تر نزلہ، زکام اور کھانسی سے ہوتا ہے۔ مریض کو اکثر قبض اور نفخ کی شکایت رہتی ہے۔ بلغم خارج ہونے سے یا پھیپھڑوں کی باریک نالیاں صاف ہونے سے مریض کو آرام ملتا ہے۔

مریض کو چاہئے کہ صاف اور کھلی ہوا، گرد و غبار سے پاک فضا میں رہے۔ دھوپ میں چلنے پھرنے اور سخت محنت کرنے سے اجتناب کرے۔

ھُوَالشَافِی
بہت صبح سویرے اٹھ کر سورج نکلنے سے پہلے کسی بڑے درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیں۔ درخت کی شاخ سے ایک پتہ توڑیں اور سیدھے نتھنے سے سونگھیں اور پتہ پھینک دیں۔ دوسرا پتہ شاخ سے توڑیں اور الٹے نتھنے سے سونگھیں اور پتہ پھینک دیں۔ خاکستر نیب ایک ایک گرام، بالائی یا مکھن میں رکھ کر کھائیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد نیلی شعاعوں کا تیل، سینے، کمر اور پھیپھڑوں کی جگہ
۵۔۵ منٹ دائروں میں مالش کریں۔

لعوق سپستان ۶ گرام، خمیرہ گاؤ زبان سادہ ۶ گرام رات کو سوتے وقت نیم گرم پانی سے کھائیں۔ سونے سے پہلے
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یَا فَارِقُ ۱۰۰ مرتبہ پڑھ کر نارنجی روشنی کا مراقبہ کریں۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی