Spiritual Healing

جسمانی کمزوری

جسمانی کمزوری کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ معدے کا نظام درست نہ ہو، جگر متاثر ہو، پیشاب میں خرابی ہو، آنتوں کے اندر لعاب ٹوٹ جائے، ڈیپریشن، خوف اور بے خوابی سے بھی جسمانی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے۔ علاج کرنے سے پہلے جسمانی کمزوری کا سبب معلوم ہونا چاہئے۔

ھُوَالشَافِی
ناشتے مین اور رات کو کھانے کے بعد شہد اور کھجور کھائیں۔

شربت جگر، شربت مصفی ایک ایک چمچہ کھانے سے پہلے۔

حب یاقوت ایک ایک گولی ناشتے کے ایک گھنٹے کے بعد اور عصر کے وقت۔

حبِ کبد۲۔۲گولی دوپہر کو کھانے کے بعد۔

شربت فولاد رات کے کھانے کے بعد ایک چمچہ۔

یہ دنیا مسائل کی دنیا ہے، نشیب و فراز کی دنیا ہے۔ ناکام اور کامیاب ہونے کی جگہ ہے، جب مسئلہ کسی طرح حل نہیں ہوتا تو انسان کے اوپر جمود طاری ہو جاتا ہے۔ فہم و فراست اور قوت ارادی ختم ہو جاتی ہے۔ کاروبار میں ناکامی کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان فیصلے غلط کرتا ہے۔ گھر سے برکت اٹھ جاتی ہے، گھر بے رونق ہو جاتا ہے، گھر کے افراد ایک دوسرے کے لئے عذاب بن جاتے ہیں۔ روحانی اور جسمانی صحت خراب ہو جاتی ہے۔

گھر کے افراد زیادہ سے زیادہ اللہ کا شکر ادا کریں، ہمیشہ اپنے سے نیچے دیکھیں اور ایک دوسرے کے لئے ایثار کریں، چاندی یا سونے کی انگوٹھی پر ۹ خانے بنوا کر ان کے اندر ۹ کا ہندسہ کندہ کرا لیا جائے اور یہ انگوٹھی سیدھے ہاتھ کی چوٹھی انگلی کے برابر والی انگلی میں پہن لی جائے۔

نوٹ: خواجہ شمس الدین عظیمی ولد حاجی انیس احمد انصاری نے ۹ کی انگوٹھی کی خاصیت کے بارے میں روحانی ڈاک میں تفصیل لکھی تھی۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں مرد و خواتین نے یہ انگوٹھی پہن لی اور ہر شہر میں زیور کی طرح سناروں نے یہ انگوٹھی بنانی شروع کر دی لیکن زیادہ تر انگوٹھیوں پر ۹ کا ہندسہ صحیح طرح نہیں لکھا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مقاصد میں کامیابی کا تناسب کم ہو جاتا ہے۔ انگوٹھی پہننے سے پہلے اطمینان کر لیا جائے کہ ۹ کا ہندسہ انگوٹھی پر صحیح طرح کندہ ہو۔

صحت کے لئے ورزش کرنا ضروری ہے۔ ورزش کے ساتھ ساتھ سادہ غذا استعمال کی جائے۔ کھانا وقت کی پابندی کے ساتھ کھائیں۔
دن بھر کے کاموں کے لئے نظام الاوقات بنائیں۔ ہر کام وقت پر پورا کرنے کی کوشش کریں۔ زیادہ چکنائیوں سے پرہیز کریں۔

ات کو جلدی سوئیں اور صبح سورج نکلنے سے پہلے بیدار ہو جائیں۔

گھر میں معاش اور کاروباری مسائل کے بارے میں بالکل نہ سوچیں اور کاروبار کی جگہ گھریلو مسائل کے بارے میں نہ سوچیں۔
خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں، ہنستے رہیں۔ ہنسی علاج غم ہے۔ رونے بسورنے سے مسائل حل نہیں ہوتے اور زیادہ الجھ جاتے ہیں۔

یہ دنیا ختم نہیں ہوئی۔ دنیا قائم ہے۔ آپ بھی زندہ ہیں۔ تدبیر اور کوشش کے ساتھ اللہ کے اوپر یقین رکھیں۔ ہر کام اپنے وقت پر پورا ہو جائے گا۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی