Spiritual Healing
ان حالات کی وجہ سے ماں
کے دماغ میں ان خلیوں کی کمزوری ہوتی ہے جو بچے کی تخلیق کرتے ہیں۔ ماں کے دماغ کی
کمزوری کی وجہ زیادہ تر گھر کا ناخوشگوار ماحول ہوتا ہے۔ نیز لیکوریا کا مرض،
دوران حمل تیز دوائیوں کے استعمال سے بھی ماں کے پیٹ میں بچوں کی نشوونما صحیح
نہیں ہوتی۔ میاں بیوی میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے سے بھی بچے کمزور پیدا ہوتے ہیں۔
ام الصبیان کا نقش، زرد رنگ کے چکنے کاغذ پر لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ ہر
جمعرات کو پانچ روپے صدقے کی نیت سے خیرات کر دیں۔ دودھ ہضم نہ ہوتا ہو اور بار
بار دست آتے ہوں تو سونف ایک گرام، پودینہ ایک گرام، بڑی الائچی ایک عدد آدھا کلو
پانی میں جوش کر کے چھان کے عمر کے حساب سے بچے کو پلائیں۔
مرہم زرد ہلکے ہاتھ سے
پیٹ پر مالش کریں۔ بچہ دبلا ہو اور اس کے اعصاب کمزور ہوں تو عظیمی روغن سورنجان
جسم پر مالش کریں۔
زرد شعاعوں کا پانی ایک
ایک اونس صبح شام پلائیں یا عمر کے حساب سے خوراک متعین کر کے پلائیں۔