Spiritual Healing

اڑ کر لگنے والے امراض

جلد کے تین پرت ہوتے ہیں ، پہلے پرت کے نیچے دو پرت ہوتے ہیں۔ ایک نہایت نازک ہوتا ہے اور ایک دبیز ہوتا ہے۔ نازک پرت کے متاثر ہو جانے سے موتی جھرہ وغیرہ کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اور دبیز پرت کے متاثر ہو جانے سے پھوڑے، پھنسیاں، داد، چنبل اور ایگزیما کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔

ھُوَالشَافِی
۲۔۲ اونس سبز شعاعوں کے پانی میں سفوف جلجلان رات کو اور صبح بھگو دیں۔ زلال الگ کر کے صبح شام پئیں۔
آسمانی شعاعوں کا پانی
۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔

زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲ اونس کھانے کے بعد۔

مرہم نیب جلد پر لگائیں۔

رات کو سوتے وقت سبز روشنی کا مراقبہ کریں۔

گھیگوار جسے گوار گندل بھی کہتے ہیں کا لعاب ایگزیما پر اس طرح ملیں کہ لعاب جذب ہو جائے۔ نہایت مفید علاج ہے۔

 

 


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی