Spiritual Healing

اسقاط حمل

لیکوریا کی زیادتی سے اندرونی اعصاب ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بار بار اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔ ضروری ہے کہ لیکوریا کا علاج کیا جائے۔ اندرونی سسٹم کو درست کرنے اور ڈھیلے پن کو ختم کرنے کے لئے:

ھُوَالشَافِی
جامنی شعاعوں کا پانی صبح شام
۲۔۲اونس۔

زرد شعاعوں کا پانی کھانے سے پہلے ۲۔۲اونس۔

سبز شعاعوں کا پانی کھانے کے بعد ۲۔۲اونس۔

سرخ رنگ شعاعوں کا پانی ۱۔۱ اونس۔

ناشتے کے بعد اور رات کو سوتے وقت پئیں۔

حمل عنبری بہ نسخہ عظیمی دواخانہ صبح شام ۶۔۶ گرم دودھ سے کھائیں۔

حب یاقوت ناشتہ کے بعد اور رات سوتے وقت ایک ایک عدد استعمال کریں۔

شربت آب شفا کھانے سے پہلے ایک ایک بڑا چمچہ۔

قرص ابیض ۲۔۲گولی کھانے کے بعد۔

مرہم زرد پیٹ پر مالش کریں۔

ام الصبیان کا نقش ہرن کی جھلی یا مومی کاغذ پر لکھ کر، نیلے کپڑے میں سی کر گلے میں پہن لیں۔ نقش کی زکوٰۃ پانچ روپے ہر جمعرات کو خیرات کریں اور ولادت کے بعد یہ نقش اتار کر نومولود کے گلے میں ڈال دیں۔ تین ماہ تک یہ نقش بچہ کے گلے میں پڑا رہے۔ اس کے بعد بہتے پانی میں ڈال دیں۔


معمولات مطب

خواجہ شمس الدین عظیمی