Topics

فرشتے حفاظت کرتے ہیں

حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کا یہ معمول تھا کہ ہفتہ کی شام کو اپنے گھر تشریف لے جاتے تھے۔ اتوار کی شام کو مظفر صاحب، سابق سیلز ڈائریکٹر، بروک بانڈ کمپنی کے گھر ایک نشست ہوتی اور وہاں سے بابا صاحبؒ1-D,1/7 ناظم آباد آجاتے تھے۔ ایک روز شیروانی اُتارتے ہوئے فرمایا۔ "آج میں نے گرومندر پر چند فرشتے دیکھے۔ ان سے پوچھا کہ تم یہاں کیوں کھڑے ہو؟ انہوں نے جواب دیا کہ ابھی کچھ دیر بعد ایک حادثہ ہونے والا ہے۔ جن لوگوں کی موت کا ابھی وقت نہیں آیا ہے ہمیں اُن کی حفاظت پر مامور کیا گیا ہے۔" اگلی صبح اخبار آیا تو حادثے کی تفصیلات اسی طرح درج تھیں جس طرح بابا صاحبؒ نے فرمایا تھا۔ 


Topics


تذکرہ قلندربابااولیاء

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔


ا نتساب

اُس نوجوان نسل کے نام 

جو

ابدالِ حق، قلندر بابا  اَولیَاء ؒ  کی 

‘‘ نسبت فیضان ‘‘

سے نوعِ ا نسانی  کو سکون و راحت سے آشنا کرکے

 اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے

 ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر

انسان  اپنا  ازلی  شرف حاصل کر کے جنت 

میں داخل ہوجائے گا۔



دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا

کیا کہیے کہ ہے کیا یہ  ہماری   دنیا

مٹی  کا  کھلونا ہے   ہماری تخلیق

مٹی  کا کھلونا  ہے یہ ساری   دنیا


اک لفظ تھا اک لفظ سے  افسانہ ہوا

اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا

گردوں نے ہزار عکس  ڈالے ہیں عظیمٓ

میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا