Topics

تصنیفات

قلندر بابا اولیاءؒ کی روحانی اولاد کو بابا صاحبؒ کے فیض کو عام کرنے کے لئے تین کتابیں بطور ورثہ منتقل ہوئی ہیں۔ 

علم و عرفان کا سمندر رباعیات قلندر بابا اولیاءؒ ،

اسرار و رموز کا خزانہ لوح و قلم ،

کشف و کرامات اور ماورائی علوم کی توجیہات پر مستند کتاب تذکرہ تاج الدین بابا ؒ ۔ 

اس کے علاوہ قلندر بابا اولیاءؒ نے اپنی روحانی اولاد کیلئے عالم لاہوت، ملکوت، جبروت اور ارض و سماوات کی تخلیق اور تسخیر کائنات کے فارمولوں پر بہت سارے نقشے بناکردئیے ہیں۔ 

حضور بابا صاحبؒ کی زیر سرپرستی روحانی ڈائجسٹ کا پہلا جریدہ یکم دسمبر 1978ء کو منظر عام پر جلوہ گر ہوا۔ روحانی ڈائجسٹ کے بیشتر ٹائٹل جزوی تبدیلی کے ساتھ اِن ہی نقشوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی زندگی میں ہی ایک ٹرسٹ، عظیمیہ ٹرسٹ فاؤنڈیشن کے نام سے تشکیل پاگیا تھا۔ عظیمیہ ٹرسٹ فاؤنڈیشن نے نارتھ کراچی میں مزار شریف اور خانقاہ کے لئے زمین حاصل کی۔ یہی وہ مقام ہے جہاں اس وقت قلندر بابا اولیاءؒ محوِ استراحت ہیں اور مزار شریف مرجع خلائق ہے۔


Topics


تذکرہ قلندربابااولیاء

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔


ا نتساب

اُس نوجوان نسل کے نام 

جو

ابدالِ حق، قلندر بابا  اَولیَاء ؒ  کی 

‘‘ نسبت فیضان ‘‘

سے نوعِ ا نسانی  کو سکون و راحت سے آشنا کرکے

 اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے

 ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر

انسان  اپنا  ازلی  شرف حاصل کر کے جنت 

میں داخل ہوجائے گا۔



دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا

کیا کہیے کہ ہے کیا یہ  ہماری   دنیا

مٹی  کا  کھلونا ہے   ہماری تخلیق

مٹی  کا کھلونا  ہے یہ ساری   دنیا


اک لفظ تھا اک لفظ سے  افسانہ ہوا

اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا

گردوں نے ہزار عکس  ڈالے ہیں عظیمٓ

میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا