Topics
امام سلسلہ عظیمیہ حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے خانوادے جناب خواجہ شمس الدین عظیمی کا سلسلہ نسب میزبان رسول اللہ ﷺ حضرت ابو ایوب انصاریؓ سے جا ملتا ہے۔ انہوں نے لوگوں میں اللہ سے محبت کا احساس اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور منفی طرز فکر ترک کر کے مثبت طرز فکر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے روحانی علوم کو فرضی و روایتی قصوں اور پر اسراریت سے نکال کر جدید سائنس کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ عظیمی صاحب کی زیرسرپرستی روحانی علوم کی ترویج اور خدمت خلق کے مقصد کے تحت پاکستان، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، ہالینڈ، اسکاٹ لینڈ، ماسکو، کینیڈا، ڈنمارک، ناروے، سوئیڈن وغیرہ میں ۷۲سے زائد مراقبہ ہال کام کر رہے ہیں۔ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے قرآن پر غور و فکر کرنے پر زور دیا ہے اور بتایا ہے کہ اللہ کی طرز فکر اختیار کرنے کا مطلب اللہ کی نعمتوں سے منہ موڑنا نہیں ہے اوراولیاء اللہ کی طرز فکر کا مطلب اپنے آپ کو تکلیف دینا ہرگز نہیں ہے، مجاہدہ اور ریاضت ہر انسان کی اپنی سکت کو بڑھانے کے لئے۔ نماز بندے اور خالق کا رابطہ ہے اگر یہ قائم نہیں ہوا تو نماز صرف جسمانی ورزش اور قرآن کی آیت ہے کہ ’’جو نمازی اپنی نمازوں سے غافل ہیں ان کی نمازیں ان کے منہ پر ماری جائیں گی۔‘‘ خواتین کو روحانی علوم حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ عورت اور مرد کی روحانی صلاحیتیں مساوی ہیں۔ عظیمی صاحب پاکستان کے مختلف اخبارات اور رسالوں میں گزشتہ ۳۲ سال سے روحانی ڈاک، خواب کی تعبیر، قارئین کے مسائل کے عنوان سے کالم لکھتے رہے ہیں۔ عظیمی صاحب نے لاکھوں افراد کا نفسیاتی، جسمانی اور روحانی علاج کیا ہے۔ عظیمی صاحب نے روحانی ۲۷ کتابیں تصنیف کی ہیں۔ جن میں سے بعض کتابوں کے انگریزی، سندھی، عربی، فارسی، پشتو، روسی، ہندی اور ملائی زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں۔ کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں مرکزی ہال قائم ہے جہاں ہر جمعہ کو پابندی سے مراقبہ کی محفل منعقد ہوتی ہے جس میں عظیمی صاحب روحانیت پر لیکچر اور لوگوں کے روحانی سوالوں کے جواب دیتے ہیں اور اجتماعی دعا کی جاتی ہے۔ کراچی، حیدر آباد، لاہور اور انگلینڈ کے مراقبہ ہالوں میں طالب علموں کو عظیمی صاحب کی کتاب پڑھائی جاتی ہیں ’’سالفورڈ‘‘ یونیورسٹی (U.K) میں عظیمی صاحب کی تین کتابیں باقاعدہ نصاب میں شامل ہیں۔ پانچ بین الاقوامی روحانی کانفرنسیں بالترتیب کراچی، لاہور، مانچسٹر(U.K)، حیدر آباد اور ابو ظہبی(U.A.E) میں منعقد ہو چکی ہیں۔ پاکستان اور بیرون ملک تعلیمی اداروں میں لیکچرز کے لئے عظیمی صاحب کو مدعو کیا جاتا ہے۔ عظیمی صاحب امریکہ، کینیڈا، ڈنمارک، لندن اور پاکستان ٹیلی ویژن کے کئی پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔ عظیمی صاحب رسول ﷺ کے انعام یافتہ بندے ہیں جنہیں حضور اکرمﷺ کی محبت اور نسبت حاصل ہے۔ عظیمی صاحب کا کہنا ہے کہ بے پناہ وسائل اور اختیارات اللہ نے انسانوں کو تفویض کر دیئے ہیں جن کا قرآن میں بار بار ذکر آیا ہے۔ عظیمی صاحب کہتے ہیں کہ جدید سائنسی ترقی سے استفادہ کرنا بھی شکر ہے۔ عظیمی صاحب چاہتے ہیں کہ نوع انسانی انبیاء کے ورثے ’’روحانی علوم‘‘ سے متعارف ہو کر روح کی مخفی صلاحیتوں سے واقف ہو جائے تا کہ اسے خالق کائنات کا قرب حاصل ہو جائے او ر انسان پر سکون زندگی گزار سکے۔ اللہ تعالیٰ عظیمی صاحب کی کوششوں کو قبول فرمائیں، ان کے روحانی درجوں اور عمر میں برکت عطا فرمائیں اور ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین
حکیم سلام عارف عظیمی
خواجہ شمس الدین عظیمی
آسمانی کتابوں میں
بتایا گیا ہے کہ:
خواب مستقبل کی
نشاندہی کرتے ہیں۔
عام آدمی بھی
مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔
انتساب
حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر
مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے حالات
کی نشاندہی کی
اور
جن
کے لئے اللہ نے فرمایا:
اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور
اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔