Topics

زمین پر بٹھادو

حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی خدمت میں ایک ایسا مریض لایا گیا جس کے دونوں گھٹنے جُڑے ہوئے تھے اور وہ چلنے پھرنے سے معذور تھا۔ اعزا اور اقربا ان بزرگ مریض کو گود میں اٹھا کر اوپر لائے۔ خلافِ معمول حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے فرمایا۔ "ان کو زمین پر بٹھا دو۔"بابا صاحبؒ نے ان بزرگ مریض کے سر پر ہاتھ رکھا۔ جسم نے پہلے ایک جھرجھری لی اور پھر تیز قسم کے تین جھٹکے لگے۔ بابا صاحبؒ نے فرمایا۔

"آپ کھڑے ہوجائیں۔"

مریض نے تکلف کیا اور کہا ‘‘ سالہا سال گزرگئے ہیں، کھڑا نہیں ہوسکتا۔’‘

بابا صاحبؒ نے پھر فرمایا،  " آپ کھڑے ہوجائیں!"

وہ صاحب میکانکی طورپر کھڑے ہوگئے اور اپنے پیروں سے چل کر سیڑھیاں اُترے اور گھر چلے گئے۔ 


Topics


تذکرہ قلندربابااولیاء

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔


ا نتساب

اُس نوجوان نسل کے نام 

جو

ابدالِ حق، قلندر بابا  اَولیَاء ؒ  کی 

‘‘ نسبت فیضان ‘‘

سے نوعِ ا نسانی  کو سکون و راحت سے آشنا کرکے

 اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے

 ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر

انسان  اپنا  ازلی  شرف حاصل کر کے جنت 

میں داخل ہوجائے گا۔



دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا

کیا کہیے کہ ہے کیا یہ  ہماری   دنیا

مٹی  کا  کھلونا ہے   ہماری تخلیق

مٹی  کا کھلونا  ہے یہ ساری   دنیا


اک لفظ تھا اک لفظ سے  افسانہ ہوا

اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا

گردوں نے ہزار عکس  ڈالے ہیں عظیمٓ

میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا