Topics

نظرِ بد

نظر لگنا ایک ایسا عمل ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے۔ نظر بڑوں چھوٹوں اور جانوروں کو بھی لگ جاتی ہے۔ اور اس کے مکتلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثلاً یہ کہ کسی لڑکی کو نظر لگ جائے اور اُس کی شادی نہ ہو۔ کسی مرد کو نظر لگ جائے اور اس کا دماغ متاثرہو جائے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں کم ہو جائیں۔ اور اس کی عام زندگی کے معمولات میں خلل واقع ہو جائے۔

دودھ دینے والے جانور اگر نظر بد کا شکار ہو جائیں تو وہ دودھ دینا چھوڑ دیتے ہیں  یا دودھ کی بجائے تھنوں میں سے خون آنے لگتا ہے ۔ یا دودھ میں مکھن کم ہو جاتا ہے۔

ا۔ ایسی صورتوں میں کہ لڑکیوں کے رشتے  آتے ہوں اور نظر کی وجہ سے  طے نہ ہوتے ہوں تو لڑکی کی والدہ یا خود لڑکی الحمد شریف اس طرح پڑھے کہ جب  اِیَاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَا كَ نَسْتَعِیْنْ ؕ پر  پہنچےتو اس آیت کو گیارہ بار پڑھکر سورہ پوری کرے اور پانی پر دم کرے اسی طرح گیارہ بار یہ سورہ پڑھے اور پانی  پر دم کر ے ۔ اور یہ پانی تین گھونٹ  میں لڑکی کو پلایا جائے یا لڑکی  خود عمل کر کے پی لے۔ عمل کی مدت چالیس۴۰ روز ہے۔

ب۔ شای میں رکاوٹ  کے علاوہ نظر اتارنے کا طریقہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل تعویذ  لکھکر چند منٹ سر پر رکھیں پھر جلا دیں۔ ایک تعویذ سے نظر بد کا اثر پوری طرح ختم  نہ ہو تو تین تعویذ کافی ہیں۔


ج۔ جانوروں پر سے نظر بد  ختم کرنے کے لئے یہی نقش بیری کی لکڑی  یا کسی  ایسی لکڑی  پر لکھکر  جس میں بد بو  متاثرہ جانور کے گلے میں ڈالدیں۔

Topics


روحانی علاج

خواجہ شمس الدین عظیمی

اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔

روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں  اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر ضرب لگائی جائے  اورذہنی طورپر اس کی نفی کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل  ہوجاتی ہے ۔ نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔ اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔