Topics
مراقبہ کی تعریف مختلف
طریقہ سے مندرجہ ذیل انداز میں بیان کی جاتی ہے۔
۱۔
تمام خیالات سے اپنے ذہن کو ہٹا کر کسی ایک نقطہ پر مرکوز کر دیا جاتا ہے۔
۲۔
جب مفروضہ حواس کی گرفت انسان کے اوپر سے ٹوٹ جاتی ہے تو انسان مراقبہ کی کیفیت
میں داخل ہو جاتا ہے۔
۳۔
جب انسانی بیداری میں خواب کی حالت طاری کر لے تو وہ مراقبہ میں چلا جاتا ہے۔
۴۔
یہ بات بھی مراقبہ کی تعریف میں آتی ہے کہ انسان دور دراز کی باتیں دیکھ اور سُن
لیتا ہے۔
۵۔
شعوری دنیا سے نکل کر لاشعوری دنیا میں جب انسان داخل ہو جاتا ہے تو یہ کیفیت بھی
مراقبہ کی کیفیت ہے۔
۶۔
مراقبہ میں بندہ کا ذہن اتنا زیادہ یکسو ہو جاتا ہے کہ وہ دیکھتا ہے کہ مجھے اللہ
دیکھ رہا ہے۔
۷۔
ایک وقت ایسا بھی آ جاتا ہے کہ مراقبہ (مراقبہ کرنے والا) یہ دیکھتا ہے کہ میں
اللہ کو دیکھ رہا ہوں۔