Topics

مُنہ سے بد بوُ آنا

معدہ میں یبوست  اور تعفن کی وجہ سے گیس جب اوپر کی طرف رجوع  کرتی ہے تو منہ سے بو آنے لگتی ہے۔ اگر مسوڑھوں کے اندر یا دانتوں کے خلاء میں غذا   کے ذرات جمع ہو  کرسڑ جائیں تب بھی منہ سے  بوُ آتی ہے لیکن وہ بُو جو گیس  کی شک میں مُنہ سے خارج ہوتی ہے دوسرے  لوگوں کے لئے انتہائی  ذہنی تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ مریض کواسکا اتنا احساس نہیں ہوتا لیکن مخاطب  کے اوپر اس بد بوُ  سے وہی  تاثر قائم ہوتا ہے جو کسی سخت بدبو دار چیز سے ہو سکتا   ہے۔ اس کے  دفیعہ کے لئے کھانے کے نظام العمل  میں اعتدال بہت ضروری ہے، ایسے مریض کو چاہئیے کہ وہ وقت بے وقت کوئی چیز نہ کھائے جو کچھ بھی کھانا ہو صرف ان اوقات میں کھائے جو اس نے اپنے واسطے کھانے کے لئے مقرر کی ہیں۔ باسی اور خمیر والی غذائیں ہرگز استعمال نہ کی جائیں، کھانے ہلکے پھلکے  اور زود ہضم ہونے چاہئیں۔ جب بھی پانی پئیں تین مرتبہ   مَرْکُوْنَ رُ کُوْنیِ پڑھکر دم کر کے پئیں  اور ظہر کی نماز کے بعد   مَرْکُوْنَ رُ کُوْنیِ کوئی ایک تسبیح پڑھکر ایک پونڈ خالص شہد پر دم کریں۔ یہ شہد دن میں تین وقت ، صبح ناشتہ  سے پہلے ، دوپہر اور رات کو کھانے سے پہلے ایک ایک چمچی استعمال کریں۔ دانت ہر وقت بالکل صاف رہنے چاہئِیں خواہ منجن سے کئے جائیں یا مسواک سے۔

Topics


روحانی علاج

خواجہ شمس الدین عظیمی

اگر امراض اوران کی بیماریوں کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد سینکڑوں سے تجاوزکرجاتی ہے ۔ ان امراض کی نوعیت اوروجوھات بھی الگ الگ ہیں ۔ روحانی نظریہ علاج کے مطابق امراض کے دورخ ہیں ۔ ایک جسمانی اوردوسراذہنی یا روحانی ۔ جسمانی نظام میں کسی بے اعتدالی ، کیمیائی یا طبعی تبدیلی کا نام مرض ہے ۔

روحانی نطریہ علاج میں ہرمرض کے خدوخال ہوتے ہیں  اورہر مرض کا روحانی وجود بھی ہوتاہے ۔ یہ دونوں رخ ایک دوسرے سے وابستہ ہیں ۔ موجودہ دورمیں نفسیاتی اورطبعی امراض کا جو کردارسامنے آیا ہے اس کی روشنی میں اس کو سمجھنا مشکل نہیں ہے ۔ روحانی علم کا نظریہ علاج یہ ہے کہ امراض کی جسمانی وجود کے ساتھ ساتھ روحانی یا ذہنی وجود پر ضرب لگائی جائے  اورذہنی طورپر اس کی نفی کی جائے تو بہت جلد شفا حاصل  ہوجاتی ہے ۔ نا صرف جلد شفا حاصل ہوجاتی ہے بلکہ پیچیدہ ولاعلاج امراض سے نجات بھی ممکن ہے ۔ اس کتاب میں شک اوربے یقینی کے طوفان سے پیداہونے والی تقریبا دوسو 200 بیماریوں اورمسائل کو یکجا کرکے تعویذات اوروظائف کے ذریعہ ان کا حل پیش کیا گیا ہے ۔